Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»پاکستان پر تین جرمن خواتین کے احسانات ۔۔ زابر سعید بدر
اختصاریئے

پاکستان پر تین جرمن خواتین کے احسانات ۔۔ زابر سعید بدر

ایڈیٹراگست 20, 20172 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
jerman ladies
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان تین جرمن خواتین کے احسانوں تلے دبا ہوا ہے اور اس حقیقت کو بہت کم لوگ جانتے ہیں، جن عظیم ہستی نے پاکستان کا خواب دیکھا جن کو دانائے راز کہا جاتا ہے ، انہی کے خواب کی تعبیر ہمارا پاکستان ہےاور جناح نے اسی خواب کی تعبیر ہمارے سامنے رکھی، یہی وجہ ہے کہ قیام پاکستان کے موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح دنیا کے اس عظیم فلسفی دانشور اور مدبر علامہ محمد اقبال کو یاد کر رہے تھے۔اقبال کی زندگی پر ان کی جرمن استاد ایما ویگے ناسٹ کا بہت گہرا اثر تھا، اقبال کے خطوط سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیمبرج سے ہائیڈل برگ جانے سے پہلے کے اقبال اور بعد کے اقبال میں بہت فرق آ چکا تھا، شوخ و شرارتی اقبال جرمنی سے واپسی کے بعد ایک سنجیدہ اقبال بن چکے تھے، ان کے نظریات میں بہت تبدیلی آ چکی تھی۔اپنی وفات سے چند سال پہلے 20 اکتوبر 1931ء کو لندن سے اقبال نے ایما کے نام اپنے خط میں لکھا کہ میں اس وقت کو کبھی نہیں بھول سکتا جب ہم دونوں ایک ساتھ دریائے نیکر کے کنارے گھوما کرتے تھے اور آپ نے مجھے گوئٹے کا فاؤسٹ پڑھایا تھا،ان جرمن خاتون نے بھی کبھی شادی نہیں کی، اقبال کو جرمنی سے اتنا لگاؤ تھا کہ انہوں نے اپنی صاحبزادی کی گورنس بھی ایک جرمن خاتون کو رکھا، اقبال اس جرمن ماحول اور فلسفے کو کبھی فراموش نہیں کر سکے۔دوسری جرمن خاتون ڈاکٹر این میری شمل ہیں جو اقبال اور پاکستان کی دیوانی تھیں، انہوں نے اسلام اور اقبال کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔تیسری جرمن خاتون ڈاکٹر رتھ فاؤ ہیں جن کے دل میں پاکستان دھڑکتا تھا بلکہ ان کے دل میں پاکستان تھا، اپنی پوری زندگی ایک ایسی قوم کےلیے وقف کر دی جو جرمن نہ تھی، پاکستان سے جذام جیسی موذی بیماری کا خاتمہ کر دیا، جن کو پاکستان کی مدر ٹریسا کہا جاتا تھا، اپنی جوانی کا بہترین دور جذام کے ان مریضوں کی تیمارداری میں گزار دیا جن کے اپنے بھی دھتکار چکے تھے۔اگر ہم کہیں کہ وہ فرشتہ تھیں تو یہ بھی غلط ہو گا کیونکہ فرشتوں کی تو اپنی کوئی مرضی ہی نہیں ہوتی، ڈاکٹر رتھ فرشتوں سے بھی بڑھ کر ہیں جنہوں نے اپنی مرضی سے اپنے لیے ایسی زندگی کا انتخاب کیا جس میں دکھ، غم اور صدموں کے علاوہ کچھ بھی نہ تھا۔ڈاکٹر رتھ نے صرف انسانیت دیکھی انہوں نے یہ نہ سوچا کہ یہ ملک ان کا وطن نہیں ہے، یہاں کے باشندے ان کے ہم مذہب بھی نہیں ہیں، اس حقیقت کو انہوں نے ثابت کر دیا کہ انسانیت کسی مذہب کو نہیں دیکھا کرتی اور دنیا کا کوئی مذہب بھی کسی جبر کا قائل نہیں، افسوس ہم سلامتی کے مذہب کے پیروکار ہو کر اس مقام سے محروم ہو گئے ہیں۔ایسی دنیا میں یہ رتھ فاؤ کون تھیں کہاں سے آ گئیں،کمال کے لوگ ہوتے ہیں، شاید خدا انہی لوگوں کے قریب کہیں ملتا ہے، ایسی مطلبی دنیا میں کبھی کبھی خدا ایسے لوگوں کو بھیج دیتا ہے اور محبت کی طاقت ہمارے سامنے رکھ دیتا ہے کہ انسانوں سے محبت کرو، بے گناہوں کومیرے نام پر مت مارو۔بہت خوشی ہوئی کہ جب دیکھا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین کے موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ سمیت اعلیٰ فوجی قیادت ان عظیم خاتون کو دنیا سے رخصت کر رہی تھی، جس نے اس ملک کو صرف دیا اور لیا کچھ بھی نہیں، بعض لوگ اپنی ذات میں ایک کائنات ہوتے ہیں، بلاشبہ ڈاکٹر رتھ ایک ایسی ہی کائنات تھیں جس کا محور و مرکز صرف پاکستان تھا، اقبال کے ہی الفاظ میں یہ دعا بے اختیار دل سے نکل رہی ہے
آسمان تیری لحد پر شبنم آفشانی کرے
(بشکریہ:جیو نیوز اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہیروز کی فہرست پر نظرِ ثانی کریں ۔۔ عمار غضنفر
Next Article وکلاء تحریک شروع : شیرزمان قریشی کے وارنٹ گرفتاری ۔۔ مال روڈ میدان جنگ بن گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 16, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.