Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسنین رضوی»حسنین رضوی کا کالم: ڈاکٹر صفدر محمود بھی چلے گئے
حسنین رضوی

حسنین رضوی کا کالم: ڈاکٹر صفدر محمود بھی چلے گئے

ایڈیٹرستمبر 14, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
hasnain rizvi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صحافتی زندگی میں جن سینئر لوگوں کی مجھے قربت نصیب رہی اور مجھے جن سینئر لوگوں نے قلم پکڑنا سکھایا ان میں جناب ارشاد حقانی مرحوم ، جناب منوں بھائی مرحوم ،جناب رحیم اللہ یوسف زئی مرحوم،جناب ڈاکٹر صفدر محمود مرحوم اور محترم حسن نثار شامل ہیں ؎ میں بلاشبہ انھیں اپنا استاد تسلیم کرتا ھوں . یہ ہفتہ مجھ پر بھاری گزرا , اس ہفتے میں میں نے اپنے دو سینئر ساتھیوں رحیم اللہ یوسف زئی اور ڈاکٹر صفدر محمود کو کھو دیا ۔
ڈاکٹر صفدر محمود سابق وفاقی سیکرٹری، کالم نگار اور دانشور روزنامہ جنگ میں کالم نگار تھے اور وہ "صبح بخیر” کے عنوان سے کالم لکھا کرتے تھے، اس کے علاوہ ڈاکٹر صفدر محمود کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔کچھ عرصے تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔
ڈاکٹر صفدر محمود 30 دسمبر 1944ء کو ڈنگہ (ضلع گجرات ) میں پیدا ہوئے۔
گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے آنرز اور پنجاب یونیورسٹی سے سیاسیات میں ایم اے کیا۔
1967ء میں سول سروس کا امتحان پاس کیا اور 1974ء میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ ڈاکٹر صفدر محمود متعدد انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ادارہ قومی تحقیق و حوالہ،وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈائریکٹر رہے۔
قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ پاکستانیات میں تعلیم دی، پوسٹ گریجویٹ جماعتوں کو تاریخ پاکستان پڑھائی اور تحقیقی پروگرام مرتب کیے۔پھرکابینہ ڈویژن اسلام آباد کے شعبہ تحقیق کے سربراہ رہے۔ حکومت پنجاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت اور بعد ازاں محکمہ تعلیم کے سیکرٹری رہے۔ مرکزی وزارت تعلیم کےسیکرٹری کے عہدے پر فرائض انجام دیئے۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1997ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا۔
ڈاکٹر صفدر محمود تاریخ پاکستان ،اقبال اور ایک قائد اعظم محمد علی جناح پر اتھارٹی تصور کئے جاتے تھے۔ قائداعظمؒ، قیام پاکستان کی تاریخ، علامہ محمد اقبالؒ کی تعلیمات اور پاکستانیت کے موضوع پر نہایت محنت مشقت اور جان مار کر تحقیق کے بعد جتنی معیاری کتابیں، مضامین اور اخبارات میں کالم ڈاکٹر صفدر محمود نے لکھے ہیں وہ ایک فردِ واحد کا نہیں ایک ادارے کا کام محسوس ہوتا ہے جو انہوں نے تن تنہا خود کیا ۔قائداعظمؒ یا تاریخ پاکستان کے حوالے سے جب بھی کسی شخص یا ادارے نے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی اس کا مدلل جواب تاریخی شواہد کے ساتھ ڈاکٹر صفدر محمود ہی نے دیا۔ اس اعتبار سے وہ تحریک پاکستان اور نظریہ پاکستان کے سب سے بڑے وکیل تھے ۔آج پاکستان ایک محب وطن پاکستانی سے محروم ہو گیا۔
آج 13 ستمبر 2021ء کو لاہور میں وفات پاگئے، ڈیفینس، لاہور میں دفن کیے گئے، امریکا میں چند ماہ زیر علاج رہے، کچھ دن قبل واپس وطن آگئے تھے، مرض کے باعث یادداشت بھی چلی گئی تھی , اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی’ مقام عطا فرماۓ . آمین
تصانیف …..
* سچ تو یہ ہے ،
* مسلم لیگ کا دور حکومت (1954ء تا 1974ء)
* پاکستان کیوں ٹوٹا،
* پاکستان:تاریخ و سیاست،
* درد آگہی (مضامین)
* سدابہار (مضامین)
* اقبال ، جناح اور پاکستان
* تقسیم ہند : افسانہ اور حقیقت
* علامہ اقبال، تصوف اور اولیاء کرام
* بصیرت
* امانت
* حیات قائد اعظم
* آئین پاکستان

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے: بزدار
Next Article ’چھاپوں سے تنگ آکر خودکشی کررہا ہوں‘، مبینہ ٹارگٹ کلر نے خود کو گولی مار لی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.