Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:علامہ صاحب سے ایک اور ملاقات!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:علامہ صاحب سے ایک اور ملاقات!

ایڈیٹرستمبر 17, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ روز علامہ شکم پرور لدھیانوی بہت دنوں بعد میری طرف تشریف فرما ہوئے۔ عیدالفطر، عیدالاضحی، ماہ رمضان اور محرم میں تو انہوں نے شکل ہی نہیں دکھائی اور اب تشریف لائے تو ان کا حجم پہلے سے بھی کہیں زیادہ تھا، میں نے ملاقات میں تاخیر کی وجہ پوچھی تو ارشاد فرمایا ’’تم جانتے ہو کہ بڑی عید پر قربانی کا گوشت، ماہ رمضان میں جگہ جگہ افطاریوں اور ماہ محرم میں نیاز کی تقسیم ہمارے اہلِ ثروت کرتے ہیں۔ بس ان سب کا ثواب کمانے کیلئے ان میں شرکت کرتا رہا، تم یاد تو آتے رہے ہو، مگر میں اتنا دنیا دار بھی نہیں ہوں کہ یاری دوستی کے چکر میں ان مقدس مہینوں میں خدا کی نعمتوں کی برکتوں سے محروم رہوں‘‘ میں نے عرض کی ’’علامہ صاحب، آپ چاہتے تو سحری اور افطار کے درمیانے وقفے میں مجھے شرف ملاقات بخش سکتے تھے، فرمایا ’’ماہ رمضان میں، میں مکروہات دنیا سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں‘‘ میں نے عرض کی کہ ’’حضرت آپ سے ملاقات کا میں محض اس لئے مشتاق تھا کہ ایک دفعہ مکروہات دنیا کو آپ کی صورت میں مجسم دیکھنا چاہتا تھا تاکہ اس کے بعد ہمیشہ کیلئے ان سےمتنفر ہو جائوں‘‘ اس پر علامہ صاحب نے ایک بھرپور قہقہہ لگایا تو ان کی توند مبارک کے زیروبم سے کمرے میں ہلکے درجے کا زلزلہ محسوس ہوا، بولے ’’بس میں تم سے یہی سننا چاہتا تھا، اب ایک تم ہی تو رہ گئے ہو جو میرے ساتھ اس طرح کی لبرٹی لے سکتے ہو، ورنہ عقیدت مندوں نے تو میرا جینا حرام کیا ہوا ہے مجھے ہر وقت ان کے درمیان بہت معتبر بن کر رہنا پڑتا ہے‘‘۔ مجھے یہ سن کر حیرت ہوئی، میں نے پوچھا ’’علامہ صاحب، آپ کے عقیدت مند بھی ہیں؟‘‘ کہنے لگے ’’تم مجھے کیا سمجھتے ہو، میں بازار میں نکل جائوں تو لوگ مجھے دیکھ کر احتراماً ادھر ادھر ہو جاتے ہیں، وہ میرا سامنا نہیں کرسکتے، کسی دکان پر جائوں تو دکاندار منہ دوسری طرف پھیر لیتا ہے، وہ میرے چہرے کی تجلیوں کی تاب نہیں لاسکتے، کسی دعوت میں جاؤں تو میزبان دروازے پر ہی مجھے روک لیتا ہے اور کہتا ہے ’’علامہ صاحب، اندر آپ کے مرتبے کے لوگ نہیں ہیں آپ کا ان کے درمیان بیٹھنا سوئے ادب ہے۔ آپ یہیں کھڑے رہیں میں آپ کیلئے کھانا لیکر آتا ہوں‘‘ اور پھر وہ شاپر میں کھانا تھما کر اور بہت عقیدت سے خدا حافظ کہہ کر مجھے رخصت کرتا ہے۔
جیسا کہ میں نے آپ کو شروع میں بتایا کہ علامہ صاحب بہت دنوں کے بعد تشریف لائے تھے چنانچہ ان سے پوچھا ’’علامہ صاحب ماہ رمضان المبارک میں تو آپ افطاریوں اور سحریوں کے مزے لوٹتے رہے، اس کے بعد سے اب تک آپ ثواب سے محروم چلے آ رہے ہیں یا کوئی اور راستہ نکالا ہے‘‘ کہنے لگے ’’تمہیں پتہ ہے علامہ شکم پرور لدھیانوی کا ہر لمحہ نیکی کے کاموں میں صرف ہوتا ہے۔‘‘ میں نے کہا، ’’جی جی جی۔‘‘ بولے،’’ یہ کیا جی جی جی لگائی ہوئی ہے ، مجھے اس میں تمسخر کی جھلک نظر آئی ہے، تمہیں پتہ ہونا چاہئے میں نے ان دنوں ایک مسجد کی تعمیر کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے‘‘ میرے ماشاءاللہ کہنے پر گویا ہوئے ’’لوگ ﷲسے دور ہوتے جا رہے ہیں اور نماز انسان کا رشتہ ﷲ سے جوڑتی ہے‘‘ میں نے کہا ’’اس میں کیا شبہ ہے، مگر آپ کے چھوٹے سے محلے میں پہلے سے چھ مسجدیں ہیں، ساتویں بنا کر کیا کریں گے؟‘‘ کہنے لگے ’’تم جاہل کے جاہل ہی رہے، میں مسجد اپنے محلے میں تو نہیں بنا رہا‘‘ میں نے پوچھا ’’تو پھر کہاں بنا رہے ہیں؟‘‘ بولے ’’یہ تو مجھے بھی علم نہیں، فی الحال تو اس کیلئے چندہ جمع کر رہا ہوں‘‘ اس پر مجھے ہنسی تو بہت آئی مگر میں نے صرف دل ہی دل میں قہقہہ لگانے پر اکتفا کیا تاہم میں نے پوچھا ’’علامہ صاحب ابھی تک کتنے اہل خیر نے اس نیکی کے کام میں آپ سے تعاون کیا؟‘‘ بولے ’’الحمدللہ میں جس کے پاس بھی گیا ہوں اس نے کہا حضرت آپ نے آنے کی زحمت کیوں کی، ہمیں حکم دیتے‘‘ میں نے کہا ’’واہ،یہ بات ہوئی نا!‘‘ میں نے پوچھا ’’پھر کیا ہوا؟‘‘ علامہ نے فرمایا ’’سب لوگ یہی کہتے رہے کہ علامہ صاحب آپ اس کام کیلئے آئندہ ہمارے پاس نہیں آئیں گے، چنانچہ میں پھر ان کے پاس نہیں گیا‘‘ میں نے پوچھا ’’وہ آپ کے پاس آئے؟‘‘ بولے ’’ابھی تک تو نہیں آئے!‘‘ اس کے بعد علامہ صاحب نے مجھے مخاطب کیا اور کہا ’’میں جانتا ہوں تم نیکی کے کاموں میں کبھی پیچھے نہیں رہے اور مسجد تو ﷲ کا گھر ہے اس کیلئے تو تم اپنی حیثیت سے بڑھ کر چندہ دو گے!‘‘۔
یہ سن کر میں نے علامہ صاحب کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اٹھایا اور کہا ’’کیوں مجھے گنہگار کرتے ہیں آپ نے اس کام کیلئے خود آنے کی زحمت کیوں کی؟‘‘ پھر میں انہیں پورے احترام سے دروازے تک لے گیا اور باہر چھوڑ کر اندر سے کنڈی لگالی!
راولپنڈی میں مقیم احمد رضا راجہ کی ایک مختصر نظم حالاتِ حاضرہ کے حوالے سے،
یہ بھی وقت لانا تھاایک دن تیرے کام نے
تیرے سامنے
تیرا طوق رکھ کے اتار دیا ہے غلام نے
تیرے سامنے
تیرے ظلم نے جو لگائی تھی میرے شہر میں
اُسی آگ سے
تیرا تاج و تخت جلا دیا ہے عوام نے
تیرے سامنے
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ: پنجاب حکومت کی کارکردگی ، وزیر اعظم کو بہتری کے لیے نیا فارمولا پیش
Next Article رؤف کلاسرا کا کالم:چاچا میرو اور جو بائیڈن کی فون کال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.