Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی
  • نریندر مودی سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے ؟ یورپی دورہ اور آزادی رائے کی بحث : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ : نامعلوم افراد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسر کو سگے بھائی سمیت قتل کر دیا
  • عید سے پہلے پیٹرول 6 روپے لیٹر سستا کر دیا گیا : ایک ہفتے میں گیارہ روپے کی کمی
  • قلات میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے افسر سمیت دو اہلکار ’اغوا‘
  • جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں ’خونیں جھڑپ‘ کے دوران 18 شدت پسندوں کی ہلاکت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:رحمتوں کی تحویل میں
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:رحمتوں کی تحویل میں

ایڈیٹراکتوبر 19, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ربیع الاول وہ ماہِ مبارک ہے جس کا ہر لمحہ بشارتوں اور محبتوں کے نزول کا پہریدار ہے،انسانوں کے ہجوم میں پاؤں تلے آکر کچلی جانے والی قدروں کو سنبھالنے والوں کی سسکیوں کی جانب دھیان کی باری کھولنے کی سرگوشی ہوا کے کان میں پھونک دیتا ہے۔ہر سال زندگی کا ڈھنگ تبدیل کرنے کا پیام لے کر آنے والا مہربان وقت ہمیں بتاتا ہے کہ ہماری زندگیوں کی تمام تر الجھنوں اور پریشانیوں کا سبب ہماری اس اخلاقی ضابطے سے دوری اور مجبوری ہے ۔جس کو ہمارے پیارے رسولؐ نے عمل کے مرحلے سے گزار کر ہمیں سمجھایا اور پیروی کو سہل بنایا۔ یہ کا ئنات اک معجزہ ہے کیونکہ نبی آخر زماںﷺ کی میزبانی اس کا مقدر اور وجہ تخلیق بھی تھی ۔آج کے دن اگر ہم اپنے نبیﷺ کی محبت کو ان کی سیرت پر عمل سے مشروط کر کے سفر آغاز کر دیں تودلوں میں بھری تعفن بھری کدورتیں دھواں ہو کر تحلیل ہو جائیں۔دل نور کے آئینے بن جائیں اور دنیا رہنے کی ایسی جگہ بن جائے، جسے امن کی آماجگاہ کہا جاسکے ۔نبی ﷺکی چاہت میں جو بھی اظہار ہوتا ہے محبت کو جب بھی تجسیم کرتی ہوںوہ آنسوؤں کی صورت ٹپکے ہوئے موتی ہیں جو صفحات پر لفظوں کی شکل دھارتے رہتے ہیں۔ رحمت کی تحویل میں عشقِ مصطفیٰؐ کی سرشاری سے بڑی سعادت آج تک اس کائنات کو عزیز نہیں ہوئی ۔میں بھی اسی خوانِ نعمت کی ادنیٰ سی ریزہ چیں ہوںلیکن اس سعادت کے نصیب ہونے سے پہلےایک اور فضیلت اپنی چھید چھید جھولی میں ٹانکنا چاہتی ہوں جو فقط خواہش سے نہیں، مقدر سے ملتی ہےمیں عشقِ نبی کو اوڑھنی بنا کر تن کو ہر لمحہ محبت کے احساس تلے محسوس کرتی ہوں مجھے اسمِ نبی کے ورد نے اکسایا ہےعمل کی دہلیز پر آکر سفر آغاز کرنے پر، مسکان کی پتیوں سے درو دیوار سجانے ہیں ، جذبہ زنگی سے عاری سوالی چہروں کی ویرانی،حیرانی اور پشیمانی کے الجھے اندھیرے راستے میں بھٹکتے ٹھٹھکتے خوفزدہ دلوں کی خاطر آنکھوں کے بنیرے پر تشکر کے دِیپ رکھنے ہیں جو گزرنے والوں پر چانن برسائیں، انہیں دکھلائیں رستہ محبت اور حضوری کا ، انھیں سکھلائیں رسم برداشت کی دن بدن توانا ہوتے،کائنات کی سرحدوں کے اندر پنپتے دہشت اور وحشت کے ہیولے مجھے یقین کی جادوئی لاٹھی سے ہانک کر دور بھگانے ہیں، فصیلِ زندگی کے پار، مجھے دن بدن تقسیم ہوتی نسلِ انسانی کو ان کے دلفریب رنگوں سمیت محبت کے اک عقیدے کی تسبیح میں پرونا ہے۔
میرا نبی ﷺجس کی رحمت کا سایہ دونوں جہانوں کی سرحدوں سے سوا ہےاور جس کی سیرت کی مہکار، سبھی خوشبوؤں سے زیادہ متبرک اور حسنِ امکاں سے کہیں متبرک ہے۔اس نبی کے عشق میں جینا، سانسوں کی گنتی اور مہ و سال کی گردش سے ماورا ہے۔لیکن جینے کی یہ آرزو، من کی پوترتا اور روح کی صفائی کے بغیر ممکن نہیں۔سو میں نے اس فانی زندگی کی بقیہ ساعتیں اس اسمِ اعظم کو ازبر کرنے کیلئے وقف کردی ہیں ۔جو من اور روح کو آئینہ مثال کردیتا ہےاب مجھے کسی ہجر کا چنداں خوف نہیںکہ میں عشقِ مصطفیٰﷺ کی تحویل میں آچکی ہوں،جو سراسر رحمت ہے۔مجھے یہ رحمت اپنے افکار اور کردار میں بسا کر زمانے میں محبت عام کرنی ہے۔بقا کی ضمانت کا تقاضا ہے کہ ہر ذی روح اپنے ارادے سے اس چھتری کو خود میں تلاشے اور وجود پر تان لے۔ وہ جس کے لئے کائنات کا نقشہ بنا،مخلوقات کے بتوں میں جان پھونکی گئی۔خاک پر گل و سبزہ کا فرش بچھا۔اس کائنات کو رحمت کے اس سائبان تلے آنا ہے تو بچنا ہے۔
اس ضمن میں پوری دردمندی اور خلوص کے ساتھ یہ عرض کرنے کی تمنائی ہوں کہ عشقِ مصطفٰیﷺ کے تقاضوں میں ایک لازمی تقاضا یہ بھی ہے کہ ہم آقائے دوجہاں کے ساتھ اپنی بے پایاں محبت اور عقیدت کو محض زبانی جمع خرچ تک محدود نہ رکھیں بلکہ، حسبِ توفیق، اپنی روزمرہ کی مشقِ بے سمت کو بدلیں۔طرز زندگی میں خلوص کا تپاک اور باہمی میل جول میں ہمدردی شامل کریں۔جس نور سے نسبت ہے اس سے دلوں کی تاریک بستیاں روشن کریں۔روح میں ان کے جمال کی مہک بھرنے کی مساعی کریں۔ رسولِ کریم کا قول ِ مبارک ہے کہ’’ انی بعثت لمکارم الاخلاق” یعنی مجھے کریمانہ اخلاق کی تکمیل کیلئے مبعوث فرمایا گیا، توسوچنے کا مقام یہ ہے کہ ان کے اُمتی صرف حرمتِ رسول پر کٹ مرنے کو عین سعادت سمجھتے رہیں گے۔۔ہم بحیثیت قوم اپنی ذاتی اور اجتماعی زندگیوں میں کریمانہ اخلاق کی اس دولت سے کیوں محروم ہیں جسے آقائے نامدارﷺ نے اپنی بعثت کا مقصدِ اولیٰ قرار دیا۔ میرا ایمان ہے کہ فقط کریمانہ اخلاق پر کاربند ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو آنحضرتﷺکے اسوئہ حسنہ پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:دوسِری نظام کا تضاد اور سیاسی بحران
Next Article امر جلیل کا کالم:پت جھڑ کی پیڑھی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ

مئی 25, 2026

ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 25, 2026

کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی

مئی 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ مئی 25, 2026
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 25, 2026
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی مئی 25, 2026
  • گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب مئی 24, 2026
  • کوئٹہ : ٹرین کے قریب دھماکہ : عید منانے کے لیے جانے والے 20 فوجی ہلاک، 70 زخمی مئی 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.