Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حیدر جاوید سید»حیدر جاوید سیدکاکالم:کوئی سنتا ہی نہیں یہاں
حیدر جاوید سید

حیدر جاوید سیدکاکالم:کوئی سنتا ہی نہیں یہاں

ایڈیٹرنومبر 28, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
haider javaid syed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 179تک پہنچ گئی ہے۔ معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم کہتے ہیں کہ
’’پیپلزپارٹی کی حکومت روزانہ 5ارب روپے قرضے لے رہی تھی، (ن) لیگ روزانہ 8ارب اور اب تحریک انصاف کی حکومت روزانہ 17ارب روپے قرضہ لے رہی ہے‘‘۔ تبدیلی کے متوالے کہتے ہیں یہ سب گزشتہ حکومتوں کا کیا دھرا ہے۔
فرخ حبیب اطلاعات کے وزیر مملکت ہیں وہ کل بتارہے تھے ستر سال میں بہت گند ڈالا گیا۔
چند ماہ قبل نیب کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کہہ رہے تھے پہلے 30سال اقتدار میں رہنے والوں کی کرپشن کا حساب کرلیں پھر تین سال سے اقتدار میں آئے ہوئے لوگوں سے متعلق شکایات کو دیکھ لیں گے۔
مندرجہ بالا باتوں اور ارشادات پر کیا تبصرہ کیا جائے۔ ان سطور میں ہمیشہ عرض کیا کرپشن ہوئی یہ یقیناً ایک مسئلہ ہے لیکن واحد مسئلہ ہے نہ نمبرون۔ کرپشن ہوئی پورا سچ ہے۔ صرف سیاستدانوں نے کی یہ سفید جھوٹ ہے۔
مثلاً آپ گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور ان کے صاحبزادے سے متعلق برطانوی ہائیکورٹ کا فیصلہ دیکھ لیجئے، دس سال کے لئے ان کے ویزوں کو یہ کہہ کر منسوخ کردیا گیا ہے کہ یہ کرپشن زدہ ہیں۔ چلیں ان ’’چٹے‘‘ کاپھڑوں کو کیا کہ ملک ریاض کتنے نیک کام کرتاہے، مستحق صحافیوں کو پلاٹ اور گھر دیتا ہے۔ کچھ نے نقدی بھی لی۔ بیشتر ’’بڑے بڑے‘‘ طرم خان اس کے ملازم ہیں۔ بحریہ دسترخوان بہت وسیع ہے۔ خیرات بھی کرتا رہتا ہے، دو عالی شان مساجد بھی بنوائی ہیں۔
ایک وقت تھا انہوں نے روزنامہ ’’جناح‘‘ کے نام سے اخبار نکالا تھا۔ بحریہ ٹاؤن میں پلاٹوں کی خریدوفروخت اور فائلوں کی فروخت دونوں مواقع پر 2ہزار روپے روزنامہ ’’جناح‘‘ کی سالانہ خریداری کیلئے ہرخریدار پیشگی ادا کرتا تھا۔ اربوں روپے صرف اس مد میں کمائے قبلہ نے سالانہ چندہ اگر ایک لاکھ افراد سے وصول کیا تو مشکل سے 5یا 7ہزار لوگوں کو اخبار ملا۔
عملی زندگی کے آغاز پر وہ معلم (استاد، سکول ٹیچر) تھے پھر انہوں نے ’’تعلیم بالغاں‘‘ کا پروگرام شروع کیا۔ اس پروگرام میں بڑوں بڑوں نے داخلے لئے یہاں تک کہ ایم ایم اے بنوانے والے میجر جنرل (ر) احتشام ضمیر بھی بحریہ ٹاؤن کے شعبہ ’’تعلیم بالغاں‘‘ میں بھرتی ہوئے۔
پچھلی دہائی میں شور مچا تھا لاہور والا زرداری ہاؤس ملک ریاض نے تحفہ میں دیا ہے۔ آصف علی زرداری کی ہمشیرہ نے کہا ایک ایک پائی کی ادائیگی کی ہے رسیدیں موجود ہیں جس میں ہمت ہو عدالت میں بلائے ہمیں۔ ٹی وی چینلوں کے ٹکروں اور اخباری سرخیوں کے ساتھ سوشل میڈیا سے دانش کا رزق پانے والے اب بھی بضد ہیں لاہور کا زرداری ہاؤس تحفہ ہے۔ خیر ہوگا ہمیں کیا۔
معاف کیجئے گا بات ڈالر کی قیمت سے شروع ہوئی تھی بحریہ ٹاؤن جاپہنچی۔ ملک ریاض جیسے مخیر پاکستانی کے بارے میں کفر کے گڑھ برطانیہ سے آیا فیصلہ عالم اسلام کی سب سے بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف سازش ہے۔ ان کم بختوں کو اور کوئی کام ہی نہیں بس سازشیں کرتے رہتے ہیں عالم اسلام کے خلاف،
خیر چھوڑیں کچھ باتیں اس نسلہ ٹاور کے حوالے سے جو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس گلزار احمد کے حکم پر گرایا جارہا ہے۔ نسلہ ٹاور والی زمین 1954ء میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی نے فروخت کی یہ سرکاری شعبہ میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹی تھی۔ کے ڈی اے کے تحت قائم ہوئی۔ خریدار نے پلاٹ سے ملحقہ 160 گز کے پلاٹ کو بھی خرید لیا۔
ڈپٹی کمشنر کراچی نے الاٹ منٹ کا مرحلہ 1955ء میں مکمل کیا۔ پچپن سے ساٹھ برسوں کے دوران یہ پلاٹ 10جگہ فروخت ہوا کینیڈا میں مقیم پاکستانی شہری یونس میمن اس پلاٹ کا 11واں خریدار ہے۔ نسلہ ٹاور بنانے کامنصوبہ اسی کا تھا۔ بین الاقوامی معیار کے فلیٹ بناکر اس نے فروخت کئے۔ پلاٹ کی خریداری سے عمارت کی تعمیر کے آغاز و تکمیل تک کے سارے قانونی تقاضے پورے کئے۔
اب یہ بلڈنگ گرائی جارہی ہے کیونکہ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ 160گز کے ملحقہ پلاٹ کی الاٹ منٹ کا ڈپٹی کمشنر کو اختیار نہیں تھا۔ قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔
یہاں ایک دلچسپ بات جان لیجئے نسلہ ٹاور کے خلاف جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان عدالت گئے تھے۔ جمعہ کے روز جماعت اسلامی کراچی کے امیر دو تین درجن صالحین کے ہمراہ نسلہ ٹاور کے مکینوں اور بلڈرز کے احتجاج میں شریک ہوئے۔ حافظ نعیم الرحمن اس سے پہلے (جمعہ کو ہی) سپریم کورٹ بھی گئے۔ انہیں کہا گیا کہ وہ عدالت سے چلے جائیں ورنہ توہین عدالت کا نوٹس دے دیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ یہ عدالت ہے سیاست کی جگہ نہیں۔
اسلام آباد کا گرینڈ حیات ہوٹل ٹاور سی ڈی اے کے قوانین کو روند کر بنا تھا اس کا معاملہ سپریم کورٹ نے طے کروایا تب ثاقب نثار چیف جسٹس تھے۔ ابھی تک حیات ٹاور کے مالکان نے جرمانہ کی ایک پائی بھی ادا نہیں کی۔
وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ والی قیام گاہ بھی غیرقانونی طور پر تعمیر ہوئی تھی۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسے ریگولرائز کرانے کا موقع دیا۔
لاریب نسلہ ٹاور گرانے ک فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے۔ حیات ہوٹل ٹاور اور عمران کے گھر کو قانونی بنوانے کے فیصلے بھی سپریم کورٹ کے ہیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کا احترام ہے اسی احترام کے ساتھ یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ جناب اعجازالحسن کو نسلہ ٹاور والے بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہیے تھا کیونکہ عزت مآب جج صاحب اس بنچ میں شامل تھے جس نے گرینڈ حیات ہوٹل ٹاور کو قوانین سے تجاوز پر جرمانہ کیا اور مالکان کو درمیانی راستہ دیا کہ وہ جرمانہ ادا کریں۔
مناسب ہوتا اگر نسلہ ٹاور کی اراضی کے ایک حصے 160گز کے پلاٹ کی الاٹ منٹ میں کہیں قواعد نظرانداز ہوئے تھے تو مالک سے کہا جاتا وہ حیات ٹاورز کےمالکان کی طرح کوتاہی کا جرمانہ بھرے (حالانکہ یہ تو 11واں مالک ہے) وہ لوگ جنہوں نے زندگی بھر کی جمع پونجیوں سے نسلہ ٹاور میں فلیٹس خریدے تھے پل بھرم میں آسمان سے زمین پر آرہے۔
کیا نسلہ ٹاور کی تعمیر کے لئے این او سی دینے والے محکموں اور افسران کے خلاف کارروائی ہوئی؟ 160گز رقبہ کے مارکیٹ ریٹ کے مطابق پیسے لئے جاسکتے تھے اگر یہ غیرقانونی طور پر لیا گیا یا اس میں اختیارات سے تجاوزہوا تھا۔
عرض یہ کرنا ہے کہ درمیانی راستہ سب کے لئے ہونا چاہیے۔ کیا کراچی میں بحریہ ٹاؤن میں غیرقانونی طور پر شامل کی گئی اراضی پر تعمیر عمارتیں گرانے کا حکم دیا گیا تھا جناب ثاقب نثار کی طرف سے؟ جی نہیں معاملے طے ہوا تھا اس ضمن میں برطانیہ سے آنے والی رقم عدالت کو ملی بھی۔ کیا جن کی اراضی پر بحریہ ٹائون نے قبضہ کیا تھا انہیں کوئی رقم ملی؟ جی نہیں وہ اب بھی دردر دھکے کھاتے پھررہے ہیں۔
مکرر عرض ہے نسلہ ٹاور کے معاملے کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دیکھا جانا چاہیے تھا۔ دستیاب معلومات کی روشنی میں اس ضمن میں یہی عرض کیا جاسکتا ہے البتہ اس حوالے سے جاری بحثوں میں کچھ سوالات ایسے ہیں جن پر عدالت کو ضرور غور کرنا چاہیے۔
حرف آخر یہ ہے کہ جناب ثاقب نثار اور مریم نواز والی آڈیوز پر ابھی تماشا لگا ہوا ہے۔ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر تو کہتے ہیں کہ مستقبل میں ویڈیوز کے ٹوٹے نہیں سینما سکوپ فلمیں ریلیز ہوں گی اور ان فلموں کی کھڑکی توڑ نمائش ’’سب کچھ بدل‘‘ دے گی۔
(بشکریہ: روزنامہ بدلتا زمانہ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم : صحافت کا پیشہ
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم: بلوچستان کا منہہ تو پہلے ہی بند ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.