Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»رضی الدین رضی کا اختصاریہ : بصیر امن پراجیٹک اور دامان ادبی میلے کا احوال
ادب

رضی الدین رضی کا اختصاریہ : بصیر امن پراجیٹک اور دامان ادبی میلے کا احوال

ایڈیٹرجنوری 3, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razi logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے پاؤں میں رستہ نہیں بس بے قراری ہے
اگر بھٹکیں بھی تو اس کی طرف ہی لوٹ جاتے ہیں
یہ شعر ہم نے جس کے لیے بھی کہا ہو لیکن اب یہ ڈیرہ اسماعیل خان پر صادق آتا ہے ۔ بالکل اسی طرح جیسے ہمارا ” بچھڑ کر کتنا اچھا رہ گیا ہے “ والا شعر اب مشرقی پاکستان کے ساتھ بھی جوڑ دیا گیا ہے اور یوم سقوط ڈھاکہ پر گردش میں آ جاتا ہے ۔۔
سو ہوا یوں کہ ڈیرہ اسماعیل خان نے ہمیں تیسری مرتبہ آواز دی اور ہم قمر رضا شہزاد کے ہمراہ دامان ادبی میلے میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے ۔
یہ میلہ 29 اور تیس دسمبر کو منعقد ہونا تھا سو میں اور قمر رضا شہزاد اٹھائیس دسمبر کی صبح روبینہ منصور کی قیادت میں منزل کی جانب روانہ ہوئے کہ اس روز اس میلے میں ہمارے مستقل قائد شاکر حسین شاکر ڈاکٹر محمد امین کے ہمراہ اسلام آباد کے کتاب میلے میں ملتان کی نمائندگی کر رہے تھے ۔۔ اور پروگرام کے مطابق وہ اگلے روز ہمارے ساتھ شامل ہو گئے ۔
آپ کو پہلے بھی ایک سے زیادہ مرتبہ ویر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بصیر امن پراجیکٹ کا احوال سنا چکا ہوں ۔ یہ پراجیکٹ برادرم معروف سیاسی و سماجی رہنما فہیم اقبال کی قیادت میں ڈیرہ اسماعیل خان میں امن اور محبت کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے اور فہیم اقبال ایک ایسی دل نواز ہستی ہیں کہ جو عزت و احترام دینے کا ہنر جانتے ہیں ۔ ۔ ان کے ساتھ فرزانہ علی شاہ جیسی انتھک اور دلیر خاتون پراجیکٹ مینجر کے طور پر کام کر رہی ہیں‌ جن سے مل کر احساس ہواکہ ویر ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اس لیے ویر آرگنائزیشن کہلاتی ہے کہ اس میں فرزانہ کے ویر شامل ہیں ۔ وہ رشتے بنانا اور اور نبھانا جانتی ہیں اور یہ رشتے کہیں کہیں حقیقی رشتوں سے آگے نکل جاتے ہیں ۔۔
ان دو روزہ تقریبات میں پہلی بار برادرم شہاب صفدر سے ملاقات ہوئی جو ڈیرہ کا مضبوط ادبی حوالہ ہیں ۔ اسلام آباد سے رحمان حفیظ ، ماجد علی شاہ، ذیشان حیدر ، سرمد سروش مشاعرے میں شرکت کے لیے آئے ۔ اور سلطان ناصرصاحب کی موجودگی میں یہ مشاعرہ ایک طرح سے نظم کے مشاعرے میں تبدیل ہو گیا ۔خوشی ہوئی ڈیرہ کے باذوق سامعین سے مل کر کہ جو ہر تشبیہہ استعارے اور علامت کو پوری وضاحت کے ساتھ سمجھ رہے تھے اور مہمانوں کی بھر پور پذیرائی کر رہے تھے ۔۔
مخمور قلندری ، حفیظ گیلانی ، حبیب موہانہ ، کے علاوہ رخسانہ سمن ، نسیم سحر بلوچ اور صائمہ قمر کو سن کر احساس ہوا کہ ویر والے یہاں کی خواتین شعراء کو بھی مشاعروں میں لانے میں کامیاب ہو گئے اور یہی اس پراجیکٹ کی اصل روح بھی تھی ۔
ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ڈیرہ پہنچنے کی پہلی اطلاع اپنے سکول فیلو امجد حیات سدو زئی کو دی اور وہ بھی ان تقریبات کا حصہ بن گئے ۔
میلے کے پہلے روز فرزانہ علی نے ایک ویڈیو کے ذریعے اس پراجیکٹ کے پانچ ماہ کی کہانی سنائی اور تصویروں میں ہم نے مقبول گیلانی اور علی عمران ممتاز کو دیکھا جو پہلی بار نومبر میں ہمارے ساتھ یہاں آئے تھے ۔۔ دوسری بار شہزاد عمران خان ایک مشاعرے میں شرکت کے لیے ہمارے ہم سفر تھے اور نومبر میں ڈیرہ اسماعیل خان کے احباب ملتان تشریف لائے اور یہاں مشاعرے ورکشاپ اور بیٹھکیں منعقد ہوئیں‌۔ فرزانہ علی شاہ نے مقبول گیلانی ، صائمہ نورین بخاری اور شہزاد عمران خان کا خاص طور پر ذکر کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔۔
اس میلے کے علاوہ بھی کچھ محفلیں تھیں جو بہت یاد گار رہیں ۔ پہلی رات ڈیرہ کی فوڈ سٹریٹ پر تندوری چائے اور آخری شب دریا کنارے مچھلی کی دعوت نے جو لطف دیا اسے بیان کرنا ممکن نہیں کہ مچھلی کی دعوت میں قمر بھائی کا مچھلیوں اور رحمان حفیظ صاحب کے ساتھ یادگار مکالمہ ہوا ۔ اور اسی دوران میں نے فہیم صاحب سے پوچھاکیا اس دریا میں مگر مچھ ہوتے ہیں ؟
مسکرا کر بولے وہ تو اب شہروں میں ہوتے ہیں‌اور مجھے ملتان بھی یاد آ گیا

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈیرہ اسماعیل خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحسنین رضوی کا اختصاریہ :کیا گیس کا بحران مصنوعی ہے ؟
Next Article فیضان عارف کا کالم : مڈل کلاس اور احساس کمتری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر شدت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار ہلاک

دسمبر 3, 2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں بم پھٹنے سے دو پولیس اہلکار ہلاک، چار زخمی

نومبر 20, 2025

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان مخالف نعرے، گومل یونیورسٹی کے متعدد طلبہ فارغ

نومبر 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.