Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ہم بدقسمت قوم ہیں!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ہم بدقسمت قوم ہیں!

ایڈیٹرجنوری 14, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

براہِ کرم میرے اِس کالم کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔میں محض دل کی بھڑاس نکال رہا ہوں۔
اگر میرے اس سوال کا جواب دے دیا جائے کہ پاکستان کے متمول طبقے کو سونے کے کتنے پہاڑ دے دیئے جائیں تو ان کی ہوس زر ختم ہو جائے گی تو میں اس کے بعد اس حوالے سے کبھی کچھ نہیں لکھوں گا۔ ایک انسان کی کم از کم ضرورت ایک چھوٹا سا مکان اور بنیادی ضروریات کا پورا ہونا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ضروریات کے علاوہ آسائشیں آتی ہیں، بس اس سے آگے میری سوچ دھندلا سی جاتی ہے، ان آسائشوں کو جتنا بڑا کرسکتے ہیں کرلیں۔ ایک عالیشان محل نما مکان، مہنگی ترین گاڑیاں، زیورات، کروڑوں، اربوں کا بینک بیلنس، اس کے آگے تو او ر کچھ نہیں؟ہونا تو یہ چاہیے کہ اس کے بعد نہ صرف یہ کہ انسان کی ہوسِ زر ختم ہو جائے بلکہ جو فالتو دولت اس کے لاکروں میں پڑی گہری نیند سو رہی ہے اس میں سے آدھی وہ اپنے پاس رکھ لے اور باقی فلاحی اداروں کو عطیہ کر دی جائے۔ پورا انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس اور اس طرح کے دوسرے ٹیکس ایمانداری سے ادا کرکے ریاست کی معاشی بنیادیں مضبوط کی جائیں جس کے ثمرات بالآخر غریب عوام تک بھی پہنچ سکتے ہیں، مگر افسوس ایسا نہیں ہوتا بلکہ الٹا اس ہوس میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔
میں یہاں دولت جمع کرنے والوں کو اس حوالے سے اللہ اور اس کے رسولؐ کے احکامات یاد نہیں دلائوں گا کہ اس کے بے نتیجہ ہونے سے ان کا ایمان خطرے میں پڑ جائے گا بلکہ اگر کسی دل میں ضمیر کی تھوڑی بہت خلش بھی موجود ہے، وہ بھی جاتی رہے گی۔ والدین اپنی بگڑی ہوئی اولاد کی کرتوتوں سے چشم پوشی کرتے ہیں کہ اگر زبان کھولی اور ان کا کہا بے اثر ثابت ہوا تو رہا سہا پردہ بھی درمیان میں سے اٹھ جائے گا اور پھر یہ اولاد سب کچھ ان کی آنکھوں کے سامنے کرے گی، جو اس سے پہلے اس حوالے سے پردہ داری کا اہتمام کرتی تھی۔ ریاست بھی اگرچہ والدین ہی کی طرح ہوتی ہے مگر اس کی خاموشی کروڑوں عوام کے حقوق پر کمپرومائز کرنے کے مترادف ہے، چنانچہ ہوسِ زر میں مبتلا طبقے کو نہ قرآن و حدیث کے حوالے دیئے جائیں اور نہ مجبور والدین جیسی خاموشی اختیار کی جائے کہ ریاست مجبور نہیں ہوتی وہ اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لئے سرکشوں کو مجبور کرسکتی ہے۔ کمیونزم کے خوف نے یورپ کے سرمایہ داروں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا تھا چنانچہ وہ پورا جاتے دیکھ کر آدھا دینے پر راضی ہوگئے تھے اور یوں یورپ میں وہ فلاحی حکومتیں وجود میں آئیں جن کے حوالے دیے جاتے ہیں اور جن کی کشش پاکستانیوں کو ہی نہیں پوری دنیا کے عوام کو ان ملکوں کی شہریت کے حصول کے لئے سرگرداں کیے رکھتی ہے…. تو پھر اب کیا کیا جائے؟ اسلامی نظام؟ جو آج کے بین الاقوامی تناظر میں ڈھالا جا سکے؟ مگر اس نظام کا نعرہ لگانے والے اس کی اجازت نہیں دیں گے اور ان کی اجازت کے بغیر ساری ریاست قدم تو کیا اٹھائے گی لب بھی نہیں کھول سکتی! کمیونزم؟ یہ نظام آزمایا جا چکا ہے، اس کے ثمرات، اپنی جگہ مگر یہ نظام آپ کا پیٹ تو بھر سکتا ہے مگر سوچ پر پابندیاں عائد کرتا ہے، انسان اور حیوان کی ضروریات میں بس یہی فرق ہے، میں ماہر معیشت نہیں ہوں مگر ناانصافی پر مبنی معاشی نظام اور اس کے تلے کچلے ہوئے عوام کی چیخیں مجھے بے چین کیے رکھتی ہیں۔ مجھے پاکستان میں وہ نظام چاہیے جو اس وقت سکینڈے نیوین کنٹریز میں نافذ ہے جو کسی کوبھوکا بھی نہیں سونے دیتا بلکہ آسائش بھی فراہم کرتا ہے اور فرد کی آزادی بھی مجروح نہیں ہوتی!
اور اب آگیا فرد کی آزادی کا مسئلہ تو ہمارا نہ تو معاش کا مسئلہ حل ہوا اور نہ بنیادی حقوق…. لنگڑی لولی جمہوریت، چار قدم چلنے کے بعد جس کی سانس پھول جاتی ہے، عوام کے بنیادی حقوق کے حوالے سے بولنے والے بہت کم ہیں اور جو بولتے ہیں انہیں نشان عبرت بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ میں کچھ تحریریں ایسی پڑھتا ہوں اور ٹی وی چینلز پر کچھ چہرے ایسے دیکھتا ہوں کہ ان کے بی ہاف پر میں شرمندہ ہونے لگتا ہوں۔ کیا پکا سا منہ بنا کر جھوٹ بولتے ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کچھ لوگ ضمیر پر سمجھوتہ کیسے کرتے ہیں۔ انہیں علم ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں یا لکھی لکھائی تحریر اپنے نام سے نقل کر رہے ہیں، مگر وہ سکون کی نیند سوتے ہیں، بلند وبالا ایوانوں میں ان کی آئوبھگت ہوتی ہے اور ہر دور حکومت میں ہوتی ہے۔ نہ انہیں شرم آتی ہے اور نہ انہیں استعمال کرنے والوں کے چہروں پر کوئی ندامت پائی جاتی ہے۔ ہم کتنی بدقسمت قوم ہیں کہ ہمیں معاشی انصاف بھی نہیں ملا اور سچ بولنے کی اجازت بھی نہیں۔ سوری، سچ بولنے والے تو اجازت طلب نہیں کیا کرتے! ایک سانحہ اس کے علاوہ ، مجھ ایسے کمزور لوگوں کو ایک سچ بولنے کے لئے دس جھوٹ بھی بولنا پڑتے ہیں، اس سے خدا اور وصالِ صنم دونوں نہیں ملتے!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجنسی حملے کا الزام : برطانوی شہزادے اینڈریو کے شاہی اور فوجی اعزازات واپس
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:گہری نیند اور موت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.