Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل ہوں ، آخری نہیں : نگار جوہر
جہان نسواں / فنون لطیفہ

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل ہوں ، آخری نہیں : نگار جوہر

ایڈیٹرجنوری 16, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nigar johar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راولپنڈی : پاکستان کی پہلی خاتون جنرل نگار جوہر کا کہنا ہے کہ ’میں پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل ہوں لیکن آخری نہیں۔‘ ان کے تھری سٹار رینک کا سفر پاکستان کے چھوٹے سے قصبے صوابی میں ایک ایسے خواب کے طور پر شروع ہوا جس کی تعبیر بظاہر ممکن نہیں تھی۔
صوابی ملک کے شمال مغرب میں قدامت پسند صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک شہر ہے۔اپنے فوجی افسر والد کے ساتھ اس لڑکی کو جنہیں جنرل بننا تھا، 1970 کی دہائی کے پورے پاکستان کا سفر کیا۔ وہ چھوٹے بڑے شہروں میں رہیں اور تمام مشکلات کے باوجود اپنے خواب کو زندہ رکھا۔
وہ کہتی ہیں کہ یہ ایک خواب ہے جو ان کے ساتھ ہی ختم نہیں ہوگا کیوں کہ حالیہ سالوں میں زیادہ سے زیادہ خواتین مسلح افواج میں شامل ہو رہی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر کا کہنا ہے کہ ماضی میں خواتین صرف خواتین کے امراض میں سپیشلائزیشن کرنے والی ڈاکٹر کی حیثیت سے فوج میں شامل ہو سکتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج حالات بدل چکے ہیں اور مزید خواتین مختلف شعبوں میں سپیشلائزیشن اور مختلف کورز میں فوج کا حصہ بن رہی ہیں۔
جنرل نگار نے عرب نیوز کو بتایا: ’اب ہمارے پاس فوج کے بہت سے شعبوں میں خواتین موجود ہیں۔ تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ، فن تعمیر میں۔ وہ ہر جگہ پھیل کر کام کر رہی ہیں۔‘جہاں تک ان کا تعلق ہے انہوں نے فوج میں خواتین کی شمولیت کے حق اور قیادت کو یقینی بنانے کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔
ایک نوجوان افسر کے طور پر جنرل نگار کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت نے معمول کے مطابق ان کے اعلیٰ افسران کی توجہ اپنی طرف مبذول کراوائی۔ سینیئر افسروں نے انہیں کمان اور اتھارٹی والے عہدے دیے۔انہیں پہلا حقیقی قائدانہ کردار اس وقت حاصل ملا جب انہیں بریگیڈیئر کی حیثیت سے ایک ہسپتال کی کمان کی ذمہ داری دی گئی جسے وہ اپنی زندگی کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتی ہیں۔
جنرل نگار کے بقول: ’قیام پاکستان کے بعد سے کسی بھی خاتون کو فوج میں کسی شعبے کی کمان نہیں دی گئی تھی۔ اس لیے میں جانتی تھی کہ مجھے ان خواتین کے لیے کامیابی یا ناکامی کی مثال قائم کرنی ہے جو میرے بعد آئیں گی۔‘حیرت کی کوئی بات نہیں کہ انہوں نے ایک مثال قائم کی۔ وہ سمجھتی ہیں کہ ہسپتال میں ان کی کامیابی وہ وجہ ہے جس کی بنیاد پر ان کے اردگرد بہت سی خواتین کو مواقع ملے۔
ان کی کامیابی کا راستہ کئی سال پہلے شروع ہوا تھا جب وہ اپنے والد کو فوج کی وردی میں دیکھتیں اور ان کے ہر عمل کو اپنے لیے مثال سمجھتیں۔ان کا خاندان فوج میں ہونے والی تعیناتیوں کے سبب ایک سے دوسری جگہ منتقل ہوتا رہا۔
وہ اپنے بچپن کے بارے میں کہتی ہیں کہ’مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میرا تعلق پورے پاکستان سے ہے۔ تمام صوبوں، بڑے اور چھوٹے شہروں کے ساتھ جو اس میں واقع ہیں۔‘ان کے بقول: ’میرے والد میرے آئیڈیل تھے۔ میں نے انہیں شروع سے وردی میں دیکھا جس سے مجھے ڈاکٹر بن کر فوج میں بھرتی‘ ہونے کی ترغیب ملی۔
آرمی میڈیکل کالج سے گریجویشن کرنے کے چند سال بعد جنرل نگار 1989 میں ہونے والے ایک کار حادثے میں اپنے والدین سے محروم ہوگئی تھیں۔بعد میں وہ پاکستان کی طاقت ور فوج میں تھری سٹار جنرل کے عہدے تک پہنچنے اور کور کی قیادت کرنے والی واحد خاتون بن گئیں۔
اب پیشہ ورانہ کامیابی کے عروج پر وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ وہ اکثر کمرے میں واحد خاتون ہوتی ہیں لیکن وہ ایسا نہیں سمجھتیں کہ دوسرے انہیں صنفی عینک سے دیکھتے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ’اس مقام پر آپ معاملات کو مرد یا عورت کے طور پر نہیں دیکھتے۔ اس مقام پر آپ معاملات کو پالیسیوں اور نظام میں بہتری کے طور پر دیکھتے ہیں۔‘
’جب آپ خود کو قیادت میں اعلیٰ ترین سطح پر ثابت کر چکے ہوتے ہیں تو لوگ آپ کے کام اور آپ کی کامیابی کی بدولت آپ کا احترام کرتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ آپ یہاں ہیں کیونکہ آپ نے کامیابی حاصل کی ہےاور آپ نے محنت سے یہ مقام پایا ہے۔‘

( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نگار جوہر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمنی بجٹ: 100 روپے کے موبائل فون ری چارج پر ٹیکس بھی بڑھا دیا گیا
Next Article فاروق عادل کی تحقیق : 17 جنوری 1961 ء ۔۔ جب بھارت اور پاکستان نےزیر قبضہ رقبہ ایک دوسرے کے حوالے کیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر میڈیکل کور کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ بن گئیں

نومبر 27, 2021

جنرل نگار کا کردار اب تک کا میرا سب سے بہتر کام ہے، ماہرہ خان ( ٹیلی فلم آج شب ٹیلی کاسٹ ہو گی )

اکتوبر 23, 2021

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر ٹیلی فلم : ماہرہ خان کردار ادا کریں گی

اگست 12, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.