Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»نور مقدم کیس : ظاہر جعفر سٹریچر پر عدالت میں پیش ۔۔ میڈیکل رپورٹ میں ” فِٹ“ قرار
اہم خبریں

نور مقدم کیس : ظاہر جعفر سٹریچر پر عدالت میں پیش ۔۔ میڈیکل رپورٹ میں ” فِٹ“ قرار

ایڈیٹرجنوری 20, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
noor muqaddam
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : سابق پاکستانی سفارت کار کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جمعرات کو مبینہ طور پر خراب صحت کے باعث سٹریچر پر عدالت لایا گیا جبکہ ان کی میڈیکل رپورٹ میں انہیں جسمانی اور نفسیاتی طور پر صحتیاب قرار دیا گیا ہے۔
نور مقدم قتل کیس کی سماعت کرنے والی اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کو جمعرات کو ہی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے ملزم ظاہر جعفر کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے معالج اور ماہر نفسیات نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا تفصیلی جسمانی اور نفسیاتی معائنہ کیا، اور انہیں مکمل طور پر صحت مند اور فٹ قرار دیا ہے۔
نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے لیے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو ڈسٹرکٹ کورٹس کے بخشی خانے سے سٹریچر پر ڈال کر کمرہ عدالت لایا گیا، جبکہ کارروائی کے اختتام پر انہیں واپس لے جانے کے لیے بھی یہی طریقہ استعمال کیا گیا۔
ملزم ظاہر جعفر نے عدالت سے تحریری درخواست کے ذریعے ان کا طبی معائنہ کروائے جانے کی استدعا کی تھی، جبکہ ان کے وکیل کے خیال میں ان کی ذہنی حالت بگڑ چکی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سماعت کے لیے ملزم کو کرسی میں بٹھا کر کمرہ عدالت میں لایا گیا تھا اور وہ سارا وقت سر جھکائے بے سدھ بیٹھے رہے تھے۔اس سے قبل ہونے والی سماعتوں کے موقع پر ملزم ظاہر جعفر عدالت میں پہنچتے ہی اونچی آواز میں بولنا شروع کر دیتے تھے اور تقریباً ہر مرتبہ جج محمد عطا ربانی انہیں واپس لے جانے کا حکم دیتے تھے، جبکہ ایک مرتبہ وہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ الجھ بھی پڑے تھے۔
تاہم جمعرات کی سماعت کے دوران بڑھی ہوئی داڑھی اور بکھرے بالوں کے ساتھ عام سے کپڑے پہن کر سٹریچر پر لیٹے ظاہر جعفر سارا وقت کمرہ عدالت میں موجود رہے، جہاں ان کے سرہانے زیر حراست والد اور ضمانت پر رہا والدہ کرسیوں پر براجمان تھے۔
ملزم ظاہر جعفر کو کمرہ عدالت تک لانے اور واپس لے جانے کے لیے آدھا درجن سے زیادہ پولیس اہلکار چھوٹی ٹانگوں والے سٹریچر کو دھکا دیتے رہے، جس پر لیٹے مرکزی ملزم سارا وقت بلند آواز میں کراہتے رہے۔
کمرہ عدالت میں موجودگی کے دوران پہلے تقریباً ایک گھنٹے تک ان کے منہ سے ’ہو ہو‘ کی آوازیں بلند ہوتی رہیں، تاہم بعد میں وہ خاموش ہو گئے اور بظاہر حیران کن نظروں سے وہاں موجود لوگوں کو گھورتے ہوئے پائے گئے۔
کارروائی کے اختتام پر مرکزی ملزم کے والد ملزم ذاکر جعفر کا ان کے بیٹے کی صحت سے متعلق انڈپینڈنٹ اردو کے سوال پر کہنا تھا کہ ’سب کچھ آپ کے سامنے ہے۔‘اس سوال کے جواب میں کہ کیا ظاہر جعفر پہلے سے بیمار تھے یا اس واقعے کے بعد ان کی حالت بگڑی؟ انہوں نے کہا: ’پیر کو عدالت آئیں آپ کو معلوم ہو جائے گا۔‘
جمعرات کی کارروائی میں مرکزی ملزم کے وکیل راجہ بشارت اللہ خان نے نور مقدم قتل کیس کے تفتیشی افسر عبدالستار پر جرح کی۔راجہ بشارت اللہ خان نے جرح میں کہا کہ تفتیشی افسر نے مقتولہ نور مقدم کے موبائل فون سے 19 اور 20 جولائی 2021 کو ایک مخصوص نمبر پر کی جانے اور موصول ہونے والی کئی فون کالز کی تفصیلات حاصل نہیں کیں، جبکہ نہ ہی اس نمبر کے مالک سے پوچھ گچھ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر نے حقائق کو چھپانے کی خاطر نور مقدم کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا، اور نہ ہی اس مخصوص فون نمبر کے مالک کو تفتیش میں شامل کیا۔تاہم تفتیشی افسر عبدالستار کا کہنا تھا کہ نور مقدم کا موبائل فون پاس ورڈ نہ ہونے کے باعث کھولا نہ جا سکا تھا۔
جرح کے دوران تفتیشی افسر عبدالستار نے تسلیم کیا کہ نور مقدم کے قتل کا کوئی عینی شاہد موجود نہیں ہے اور نہ ہی ایف آئی آر میں مرکزی ملزم کی گرفتاری کا ذکر ہے۔راجہ بشارت اللہ خان نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ تفتیشی افسر نے جس گھر میں وقوعہ ہوا وہاں کے ارد گرد کے گھروں میں نصب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج حاصل نہیں کی کیونکہ اس سے استغاثہ کا کیس کمزور پڑ جاتا۔
انہوں نے مزید ثابت کرنے کی کوشش کی کہ تفتیشی افسر نے مرکزی ملزم کے موبائل فون کی سکرین کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا تاکہ اس میں موجود معلومات منظر عام پر نہ آ سکے، جبکہ مرکزی ملزم کے والدین کو عبوری ضمانت حاصل کرنے کے باوجود غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا۔تفتیشی افسر عبدالستار نے وکیل کے سوال پر کہ انہوں ثبوت کے طور پر پیش کی جانے والی سی سی ٹی وی کی ویڈیو کا کتنا حصہ دیکھا؟ جواب دیا کہ جن حصوں میں لڑکا اور لڑکی نظر آئے صرف وہ دیکھے، جبکہ باقی کمپیوٹر آپریٹر نے فاسٹ فارورڈ کر کے دکھائے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 48 گھنٹے کی فوٹیج دیکھی گئی۔

( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قتل کیس نور مقدم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاہور : انارکلی بازار میں بم دھماکہ : کالعدم بلوچ تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : ملاقاتیں لندن میں، زلزلہ اسلام آباد میں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

پولیس حراست میں ملزموں کی ہلاکت ، انصاف کا قتل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 29, 2025

سانگھڑ : سینیئر صحافی خاور حسین نے خود کشی کی : پوسٹ مارٹم رپورٹ ۔ پراسرار قتل کا معمہ حل ہوگیا

اگست 17, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.