Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا
اسلام آباد

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

ایڈیٹرجنوری 20, 20264 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
supreme-court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ساہیوال : ساہیوال کے نعیم ارشد کو سنہ 2011 میں 2500 روپے کے تنازع پر ہونے والے ایک قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر چار برس بعد جولائی 2015 میں انھیں اسی مقدمے میں عمر قید کی سزا بھی سُنا دی گئی۔
ٹرائل کورٹ کا یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ گیا لیکن وہاں بھی اس سزا کو برقرار رکھا گیا لیکن اب تقریباً 15 برس بعد سپریم کورٹ نے نعیم کو اس مقدمے سے بری کر دیا اور ان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔
ارشد کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے انور علی نامی کپڑوں کے تاجر سے کچھ کپڑے لیے تھے اور کچھ پیسے دے دیے تھے اور باقی 2500 بعد میں دینے کا وعدہ کیا تھا۔
پنجاب کے شہر ساہیوال میں پولیس نے 14 مارچ سنہ 2011 کو ایک شخص محمد انور کے قتل کے مقدمے میں نعیم ارشد سمیت تین افراد کو گرفتار کیا تھا اور ٹرائل کورٹ نے 30 جولائی 2015 میں قتل کے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے نعیم ارشد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
اس مقدمے میں گرفتار ہونے والے دیگر دو ملزمان شہباز اور شبیر کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا تھا۔
تاہم اس مقدمے کی تفصیلات جاننے سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ عدالت نے ارشد کی رہائی کے فیصلے میں کیا لکھا۔
فیصلے میں کیا کہا گیا؟
عدالت کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مدعی مقدمہ کی جائے وقوعہ پر موجودگی اور اس ضمن میں پیش کیے گئے شواہد حالات کو مشکوک بناتے ہیں، اس لیے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے شخص نعیم ارشد عرف پپو کو اس مقدمے سے بری کرتے ہوئے انھیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نعیم ارشد کی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ اس تین رکنی بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم نے نعیم ارشد کی اپیل پر فیصلہ تحریر کیا۔
پانچ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا کہ اس مقدمے کے اندارج سے لے کر متعقلہ عدالت میں بیان دینے تک اس مقدمے کے مدعی کاشف جمیل نے یہی مؤقف دُہرایا کہ مقتول انور، نعیم ارشد کی طرف سے کیے گئے فائر کی وجہ سے ہلاک ہوا اور اس میں کسی شریک ملزم کا کوئی کردار نہیں جبکہ اس مقدمے کے تفتیشی افسر نے اپنی تفتیش میں کہا ہے کہ انور کی موت نعیم ارشد کی طرف سے کیے گئے فائر کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ اس مقدمے میں شریک ملزم شہباز موت کی وجہ بنا تھا۔
اس فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے اپنی تفتیش میں یہ بھی لکھا کہ ملزم شہباز سے نہ صرف قتل میں استعمال ہونے والا پستول برآمد ہوا بلکہ جائے حادثہ سے ملنے والی گولی کا خالی خول بھی اسی پستول سے میچ کر گیا تھا۔
ٹرائل کورٹ نے اس مقدمے میں شریک ملزم شہباز اور شبیر کو بری کر دیا تھا اور عدالت کے اس فیصلے کو نہ تو مدعی مقدمہ اور نہ ہی ریاست نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ نعیم ارشد کی طرف سے اس اپیل کی سماعت کے دوران یہ بات بھی مشاہدے میں آئی کہ مدعی مقدمہ کاشف جمیل نے جائے وقوعہ پر اپنی موجودگی کے بارے میں کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔
اس کے علاوہ انور کے قتل کے مقدمے میں وقوعہ کا جو وقت درج کیا گیا، وہ شام ساڑھے سات بجے ہے جبکہ سرکاری کلینڈر کے مطابق 14 مارچ سنہ 2011 کو سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 35 منٹ تھا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس وقت انور کا قتل ہوا اس وقت مکمل اندھیرا تھا اور مدعی مقدمہ نہ تو مقدمے کے اندراج کے وقت اور نہ ہی ٹرائل کورٹ میں جائے حادثہ میں لائٹ کی دستیابی کے بارے میں کچھ بتا سکا جس کی روشنی میں اس نے ملزم نعیم ارشد کو شناخت کیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ایسی غلطی پراسیکیوشن کے موقف میں شکوک وشہبات پیدا کرتی ہے، اس لیے عدالت نعیم ارشد کی اپیل منظور کرتے ہوئے انھیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیتی ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسلام آباد سپریم کورٹ قتل کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایران کے ’روپوش‘ رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کا انجام کیا ہو گا ؟
Next Article گل پلازہ کے 26 میں سے 24 دروازے بند تھے : 28 لاشیں برآمد، 81 افراد لاپتا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ

اپریل 15, 2026

مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

اپریل 11, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.