Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ایران کے ’روپوش‘ رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کا انجام کیا ہو گا ؟
اہم خبریں

ایران کے ’روپوش‘ رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کا انجام کیا ہو گا ؟

ایڈیٹرجنوری 20, 202618 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
iran khamna
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای گذشتہ سات ماہ کے دوران اب دوسری بار روپوش ہو گئے ہیں۔ انھیں بخوبی اندازہ ہے کہ انھیں ذاتی طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ مستقبل قریب میں اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں چہل قدمی کرتے پائے جائیں یا گھر کی بالکونی پر سکون سے فرصت کے لمحات گزار پائیں۔
اور ایسا اس لیے ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران میں مظاہرین کی حمایت کے لیے مزید ممکنہ اقدامات پر بات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قاسم سلیمانی اور ابو بکر البغدادی کا حوالہ دیا ہے۔
قاسم سلیمانی، جو مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے سب سے اہم عسکری حکمت کار سمجھے جاتے تھے، تین جنوری 2020 کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی صدر (ٹرمپ) کے حکم پر ڈرون حملے میں مار دیے گئے تھے۔ جبکہ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی 27 اکتوبر 2019 کو شمالی شام میں امریکی کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔
خامنہ ای حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کے انجام کو بھی فراموش نہیں کر سکتے۔ حسن نصراللہ 27 ستمبر 2024 کو بیروت کے ایک رہائشی ٹاور میں اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ ہونے والے ایک مشاورتی اجلاس کے دوران اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک کر دیے گئے تھے۔
اسی طرح، رواں سال جنوری میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی فورسز کے ہاتھوں ڈرامائی گرفتاری بھی خامنہ ای کے ذہن میں محو نہیں ہوئی ہو گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ اتوار کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای پر کسی بھی قسم کا حملہ ایرانی قوم کے خلاف جنگ تصور کیا جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ اِس وقت ایران کے خلاف اپنے اگلے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ سنیچر کے روز ٹرمپ نے امریکی جریدے پولیٹیکو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’ایران میں نئی قیادت تلاش کرنے کا وقت آ گیا ہے۔‘
تاہم اگر 86 سالہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو کسی امریکی فوجی کارروائی کے نتیجے میں ملک کے سیاسی منظر نامے سے ہٹا دیا جائے تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سالہا سال سے آیت اللہ خامنہ ای ایرانی عوام کے ایک مخصوص طبقے کے لیے ناپسندیدہ شخصیت رہے ہیں۔ ملک بھر میں مظاہرین اُن کے اقتدار کے خاتمے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ ناقدین کے مطابق وہ ملک کے لیے ‘تباہ کن’ رہنما ثابت ہوئے ہیں۔
اپنے 36 سالہ اقتدار کے دوران خامنہ ای نے مسلسل امریکا اور مغرب مخالف پالیسیوں کو فروغ دیا ہے اور اس دوران ایران نے اپنی بقا کے لیے روس اور چین پر انحصار کیا۔ ان کی جوہری پالیسی نے ایران کو بھاری قیمت، پابندیوں اور عوامی مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خامنہ ای
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگل پلازہ آتش زدگی اور فائر بریگیڈ اہلکار کی ماں کے آنسو : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
Next Article قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

’ لبیک سید مجتبیٰ ‘ : نئے رہبرِ اعلیٰ کی قیادت میں ایران کا اسرائیل پر پہلا میزائل حملہ

مارچ 9, 2026

مجتبیٰ خامنہ ای بطور ایران کے نئے سربراہ ’ناقابلِ قبول‘ ہیں: نئی تقرری میں مجھے شامل ہونا چاہیئے صدر ٹرمپ

مارچ 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.