Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر انوار احمد»گل پلازہ آتش زدگی اور فائر بریگیڈ اہلکار کی ماں کے آنسو : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
ڈاکٹر انوار احمد

گل پلازہ آتش زدگی اور فائر بریگیڈ اہلکار کی ماں کے آنسو : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

ایڈیٹرجنوری 20, 202610 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karachi plaza
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرا ارادہ تھا کہ میں آج بچوں کے بارے میں فکر مند والدین اور استادوں یا ان کے لئےکہانیاں لکھ کر انکی اخلاقی تربیت کرنے والوں کے بارے میں لکھوں مگر کراچی کے ایک پلازے میں آگ لگ گئی جو بجھ بھی جائے گی تو کوئی چینل آگ کو بجھاتے ہوئے فائر بریگیڈ کے کارکن کی ماں اور افرادِ خانہ کو نہیں دکھائے گا جب تک صدر مملکت سول ایوارڈ کا اعلان نہیں کرتے یا ان کی شہادت کا خوں بہا پیش نہیں کرتے ۔
مبشر زیدی نے امریکہ سے ہم سب کو ایک آئینہ دکھایا ہے کہ ہماری مارکیٹوں میں حفاطتی انتظامات تو ہوتے نہیں، اسکولوں کالجوں میں بھی ہنگامی صورتِ حال کا سامنا کرنے کے لئے کوئی ڈرل نہیں کرائی جاتی۔ایک دور میں بچوں کے رسالوں کے نام ہی تعلیم و تربیت اور نونہالوں کی تربیت رکھے جاتے تھے پھر ضیا الحق دور میں تربیت کا منظور شدہ نصاب صدر معلموں اور وائس چانسلروں پر اترا اور ذرائعِ ابلاغ پراسی پر زور دیا جانے لگا اس پر ایک مذاکرے میں فلسفے کے استاد ڈاکٹر منظور احمد نے بآوازِ بلند کہا ’’ خدا کے لئے بچوں کو تعلیم تو دیجئے،تربیت ان کی یہ معاشرہ خود ہی کر دے گا۔‘‘ پر ہوا یہ کہ میری نظر ایک خبر پر پڑ گئی کہ عمر ریاض نے ضیا محی الدین پر ایک فلم بنائی ہے جسے جنوری کے آخری دن ریلیز کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ’ رنگ ہے میرے دل کا‘کو بنانے میں پندرہ برس لگے۔ جب ضیا محی الدین شو شروع ہوا تھا تو سبھی ان کے مداح نہیں تھے مگر جب انہوں نے اردو کے بڑے شاعروں اور نثر نگاروں کے اقتباسات اس طرح سے پڑھنے شروع کئے کہ ان کی ڈرامائیت،آہنگ،تلفظ عام طالب علم تک بھی پہنچنے لگے تو کئی استادشرمندہ شرمندہ دکھائی دینے لگے۔ آپ جانتے ہوں گےکہ ضیا کے والداور دادا بھی قصور کے تھے اور اگر آپ نے ضیا محی الدین کی آپ بیتی ’اے کیرٹ ازاے کیرٹ‘پڑھی ہے تو ان کے والد پروفیسر خادم محی الدین کی موسیقی،انسان دوستی اور اپنے مزارعین سے حسنِ سلوک کا نقش گہرا ہوجاتا ہے مگر ضیا کی والدہ ان کے روئیے کی شاکی تھیں کہ وہ جانتی تھیں کہ پانچ بیٹیوں کا جہیز بنانے اور مناسب رشتے ڈھونڈ نے کے لئے انہیں زمین کا بڑا حصہ فروخت کرنا ہو گا یا موسیقی اور آرٹ کے شغف کو چھوڑنا ہوگا۔
سات برس کو یہ یاد رہا کہ پروفیسر صاحب اسے پٹیالہ لے کر گئے اور استاد عبدالعزیز بین کار سے ملوایا جنہوں نے ضیا کے سر پر محبت سے ہاتھ پھیرا مگر وقت کے ساتھ ضیا کی باغیانہ طبیعت یا جوانی کے مشاغل اسے کچھ دور لے گئے جس پر پروفیسر صاحب نے ضیا کے استاد پروفیسر سراج سے شاید مدد مانگی ہو گی جنہوں نے ضیا کو چائے پر بلا کے کہا یاد رکھو والدین اپنے بچوں کے لئے جو کرتے ہیں اسے فطرت یا نیچر کہتے ہیں اور بچے اس کا جو جواب دیتے ہیں اسے کلچر کہتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ جنرل مشرف کے زمانے میں ضیا کو نیشنل اکیڈمی فار دی پروموشن آف آرٹس(ناپا) کا ڈائریکٹر بنایا گیا اور وہاں موسیقی رقص اور اداکاری کی تربیت دی جاتی رہی مگرضیا کی نیچر میں اکلاپا لکھا گیا ،شادیاں ہونے کے باوجود۔ امید ہے کہ یہ فلم ہمارے بہت سے سوالوں کا جواب دے گی اور کئی سوالوں کو جنم دے گی۔تاہم رپورٹ کے مطابق اس فلم میں ڈاکٹر عارفہ سید کی گفتگو کے کچھ ٹکڑے بھی ہیں۔
کچھ عجیب سا لگتا ہے کہ ضیا کے والد قیام پاکستان سے پہلے چاہ رہے تھے کہ موسیقی اور رقص کسی طرح یونیورسٹی میں ڈگری سطح کے نصاب کا حصہ ہو جائے اور ان کی مخالفت ہوتی تھی اب جامعات میں ادبیات کے شعبوں پر پیغمبری وقت آیا ہوا ہے اسلئےوقت کے تقاضےفنون کی ساری شکلوں کیساتھ ڈاکیومنٹری بنانا،اسکرپٹ رائٹنگ اور دیگرامور کوہنر مندی کے ضمن میں ماننے لگی ہیں،کیونکہ اے آئی یا توسیع شدہ میکانکی ذہانت چکا چوند روشنی لے کرآ رہی ہے ۔ اسی لئے اب صدر ٹرمپ غزہ کا نظم و نسق سنبھالنے کے لئے جیسی مرضی آئے احتیاط کر لیں یا ایرانی قیادت کو تبدیل بھی کر لیں تبریز کے قصبے میں پیدا ہونے والےصمد بہرنگی کی کہانی ننھی سیاہ مچھلی کاترجمہ دنیا کی ہر زبان میں ہو چکا ہے۔ممکن ہے شاہ ایران یا ساواک کی خفگی کا سبب اس کہانی کار کے اور’گناہ‘ بھی ہوں جیسے تین جلدوں میں آذری تاریخ لکھی یاجدید شاعروں کا کلام اس زبان میں منتقل کر ڈالا جو شہنشاہ کو بری لگتی تھی اور یوں باغی صمد بہرنگی کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے دریائے ارس میں بہا دئیے گئے اس کہانی کو اردو میں نسترن شہیدی نے منتقل کیا ہے۔
اس کا ایک اقتباس دیکھئے’’ننھی سیاہ مچھلی نے اپنے سے بھی چھوٹی مچھلی کو روتے دیکھ کرخنجر نکالا اور ایک ضرب سے دیوار کو پھاڑا اور فرار ہوگئی پھر اس کا واسطہ ایک اور ماہی خور سے پڑا اسے بھی اس نے ٹھکانے لگایا اورپھر اس کی کہانی بوڑھی مچھلی تک پہنچی جس نے اپنے بارہ ہزار بچوں اور پوتے پوتیوں سے کہا اب سونے کا وقت ہے بچو سو جاؤ۔سب نے پوچھا کہ آخر اس مچھلی کا کیا ہوا؟ بوڑھی مچھلی نے کہا اس بات کو کل رات کےلئے چھوڑوشب بخیر، گیارہ ہزار نو سو ننانوےمچھلیوں نے بھی شب بخیر کہا ،دادی اماں کو بھی نیند آ گئی لیکن ننھی سرخ مچھلی نے جتنی بھی کوشش کی اسے نیند نہیں آئی اور وہ رات سے صبح تک تمام وقت سمندر کی سوچ میں غرق تھی‘‘ پھر قتل ہونے والوں کے لئے سعیدہ گزدر نے اپنی نظموں کے مجموعے ’زنجیرِ روزو شب‘ میں لکھا:
’’ان شوخ حسین جوانوں کو
چنچل ہنستی عمروں کو
وہ گولیوں کی بوچھاڑ میں
کوڑوں کی مار میں
ڈسپلن سکھانے
سیدھے رستے پہ چلانے
تابع اور فرماں بردار بنانےآئے
تم نے میرے ارمانوں کوخوں ہوتے دیکھا
اور نظروں کو جھکائے رکھا‘‘
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈاکٹر انوار احمد کالم کراچی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدو جنوری 1978 ء کالونی ملز میں 133 مزدوروں کا قتل ضیاء کے حکم پر ہوا : ڈان نیوز کی تحقیقی رپورٹ کا ایک حصہ
Next Article ایران کے ’روپوش‘ رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کا انجام کیا ہو گا ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم

مئی 30, 2026

عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مئی 29, 2026

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.