Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پاکستان میں بدعنوانی میں اضافہ ہوا ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل : دس سال میں سب سے ’بُری درجہ بندی‘
اہم خبریں

پاکستان میں بدعنوانی میں اضافہ ہوا ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل : دس سال میں سب سے ’بُری درجہ بندی‘

ایڈیٹرجنوری 25, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
transparency
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

برلن : بدعنوانی پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم ’ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل‘ نے دنیا کے 180 ممالک میں بدعنوانی کے تاثر کے بارے میں سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی تین پوائنٹس کم ہونے کے بعد 124 سے گِر کر 140 تک پہنچ گئی ہے۔گذشتہ 11 برسوں میں یہ پاکستان کی سب سے بُری درجہ بندی رہی ہے۔
منگل کو سال 2021 کی رپورٹ کے اجرا کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ساکھ پر تنقید کی اور کہا کہ ’اس (رپورٹ کو) آپ شریف خاندان کی لکھی (رپورٹ) سمجھیں۔‘
شہباز گل نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے پاکستانی چیپٹر کے سربراہ عادل گیلانی کے خلاف ماضی میں کی گئی مختلف تحقیقات کا حوالہ دیتے لکھا کہ ’یہ پڑی ہیں خبریں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو بنانے والوں کی۔‘وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھی رپورٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس پر واویلا کرنا بلاجواز ہے۔
انھوں نے لکھا: ’اپوزیشن کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر واویلا، بلاجواز ہے۔ آٹھ میں سے سات رپورٹس میں کوئی فرق نہیں ہے صرف ایک رپورٹ کے باعث CPI کی ٹوٹل رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں حکومتی سطح پر کسی قسم کی مالی کرپشن کا ذکر نہیں ہے۔‘
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے جاری کردہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) برائے سال 2021 میں پاکستان 180 ممالک میں سے 140ویں درجے پر آگیا جبکہ گزشتہ برس پاکستان سی پی آئی رینکنگ میں 124ویں نمبر پر تھا۔دنیا بھر میں بدعنوانی کی سطح رک گئی ہے اور 86 فیصد ممالک میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران بہت معمولی اضافہ بھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
ایسے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنے ‘کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) 2021 میں انکشاف کیا ہے کہ ‘قانون کی حکمرانی’ اور ریاست کی گرفت کی عدم موجودگی سے پاکستان کے سی پی آئی اسکور میں نمایاں تنزلی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کا اسکور 100 میں 31 سے کم ہو کر 28 ہوگیا جبکہ سی پی آئی 2020 میں 180 ممالک میں سے 140ویں درجے پر موجود ملک گر کر اب 124ویں درجے پر آگیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی وائس چیئرمین جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پی آئی 2020 کے مقابلے میں بھارت اور بنگلہ دیش کے سی پی آئی 2021 کے اسکور میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان کے اسکور میں ہر سال کمی آرہی ہے، سال 2019 میں یہ 120ویں، سال 2020 میں 124ویں اور سال 2021 میں مزید گر کر 140 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت کے دوران سال 2018 میں پاکستان 180 ممالک میں سے 117ویں نمبر پر تھا۔
اپنی رپورٹ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دیکھا کہ جن ممالک میں شہری آزادی کی خلاف ورزی ہوتی ہے سی پی آئی انڈیکس میں ان کا اسکور مسلسل کم ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں لاپروائی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بڑھاتی اور جمہوریت کو نقصان پہنچا کر ایک شیطانی چکر کو جنم دیتی ہے۔
ٹرانسپیرنسی کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے یہ حقوق اور آزادیاں ختم اور جمہوریت زوال پذیر ہوتی ہے آمریت اپنی جگہ بنا لیتی ہے، جس سے بدعنوانی کی سطح بھی بلند ہوتی ہے۔
سی پی آئی میں 180 ممالک اور خطوں کو ان کے عوامی شعبے کی بدعنوانی کی سطح کے لحاظ سے صفر (انتہائی بدعنوان) سے 100 (انتہائی صاف) کے پیمانے پر درجہ بندی دی گئی ہے۔سی پی آئی کی عالمی اوسط مسلسل دسویں سال 43 پر برقرار ہے اور دو تہائی ممالک کا اسکور 50 سے کم ہے۔
انڈیکس میں سر فہرست ممالک میں ڈینمارک (88 اسکور)، فِن لینڈ (88)، نیوزی لینڈ (88) شامل ہیں، ساتھ ہی یہ ممالک جمہوریت اور شہری آزادی کے لحاظ سے بھی دنیا کے سر فہرست 10 فیصد میں شامل ہیں۔
دوسری جانب صومالیہ (13)، شام (13) اور جنوبی سوڈان (11) کے ساتھ سی پی آئی کے انتہائی نچلے درجے پر موجود ہیں۔
اس میں شام شہری آزادی کے اعتبار سے بھی سب سے آخر میں آتا ہے جبکہ صومالیہ اور جنوبی سوڈان کو اس درجہ بندی میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 23 ممالک میں سے جن کے سی پی آئی اسکور میں 2012 سے نمایاں کمی آئی، 19کا شہری آزادی کا اسکور میں بھی کمی ہوا۔
مزید برآں سال 2020 میں انسانی حقوق کے کارکنان کے قتل کے 331 کیسز میں سے 98 فیصد ایسے ممالک میں ہوئے جن کا سی پی آئی اسکور 45 سے کم ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان کا اسکور مالی کرپشن کی وجہ سے نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی اور ریاست کو یرغمال بنانے کی وجہ سے کم آیا ہے۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کرپشن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفارن فنڈنگ کیس : عمران خان مجرم قرار ، نااہل کرکے پارٹی کالعدم کردی جائے، مولانا فضل الرحمٰن
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:ٹیسٹ ٹیوب، سروگیسی اور اب سور کا دل!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آئی ایم ایف کا وفد گورننس اور کرپشن کے تلخیصی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا

اپریل 4, 2025

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

ستمبر 20, 2023

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جسٹس مظاہر کی آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات 15 دنوں میں طلب کر لیں

مئی 8, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.