Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا
کھیل

فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا

ایڈیٹرفروری 4, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
hasnain bowler
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے منافی قرار دیا گیا ہے اور اُنھیں بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔اکیس سالہ محمد حسنین پاکستان کی طرف سے آٹھ ون ڈے انٹرنیشنل اور 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں مجموعی طور پر 29 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔وہ بگ بیش کے علاوہ کیریبیئن لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ اسے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے تفصیلی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آئی سی سی کے بولنگ ایکشن سے متعلق قوانین کے منافی اور غیر قانونی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کی وہ گیندیں جو گڈ لینتھ، فل لینتھ اور باؤنسر ہوتی ہیں ان میں ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے بڑھ جاتا ہے۔
محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اس وقت سامنے آیا تھا جب وہ بگ بیش میں سڈنی تھنڈر کی طرف سے سڈنی سکسرز کے خلاف میچ کھیل رہے تھے جس میں امپائرز نے ان کے بولنگ ایکشن کے مشکوک ہونے کے بارے میں رپورٹ دی تھی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس میچ میں حسنین کی تیز گیند کو کھیلنے کے بعد سڈنی سکسرز کے بیٹسمین موئسس ہنرکس نے حسنین کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ کہا تھا ’نائس تھرو میٹ‘۔ ان کا یہ جملہ سٹمپ مائیک کے ذریعے سب نے سنا تھا جس کے بعد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہو گیا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اگر ہنرکس وہ جملہ نہ کہتے تو شاید یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔
حسنین نے بگ بیش کے پانچ میچ کھیلے تھے جن میں اُنھوں نے سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اُنھوں نے اپنے افتتاحی میچ میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔محمد حسنین کو اپنے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ 19 جنوری کو آسٹریلیا کی لیب میں کروانا تھا لیکن چونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش کھیلنے والے کرکٹرز کو پاکستان بلا لیا تھا لہٰذا محمد حسنین نے 21 جنوری کو پاکستان پہنچنے کے بعد لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکنیک لیب میں ٹیسٹ دیا تھا جس کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو بھیج دی گئی تھی۔
محمد حسنین کے ساتھ یہ معاملہ ایسے وقت ہوا جب اُنھیں پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنی تھی لیکن چونکہ کوئی بھی بولر بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتا ہے لہٰذا حسنین پی ایس ایل میں کوئٹہ کی طرف سے تین میچز کھیلے تھے۔
لیکن جمعرات کی شب اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں وہ نہیں کھیلے حالانکہ ان کا نام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم شیٹ میں آٹھویں نمبر پر ٹائپ ہوا تھا جسے کاٹ کر ان کی جگہ سہیل تنویر کا نام قلم سے لکھا گیا جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ یہ تبدیلی اسی وجہ سے آئی ہے کہ محمد حسنین بائیو مکینک ٹیسٹ میں کلیئر نہیں ہوئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پر محمد حسنین پی ایس ایل میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ان کے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بولنگ کنسلنٹ مقرر کرے گا جس کے بعد اُنھیں دوبارہ بائیو مکینک ٹیسٹ دینا ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ محمد حسنین ایک اہم بولر ہیں جو 145 کی رفتار سے تسلسل کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ان کا بولنگ ایکشن دوبارہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہو اور وہ میدان میں واپس آئیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ زیادہ تر فاسٹ بولرز جو 145 سے 150 کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں ان کے باؤنسرز میں شک کی گنجائش ہوتی ہے۔ اس وقت متعدد فاسٹ بولرز ایسے ہیں جن کا ایکشن ہائپر ایکسٹینشن ہے، جن میں محمد حسنین بھی شامل ہیں۔ اس کی وجہ سے گیند کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور وہ بازو 15 ڈگری سے اوپر ہو جاتا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ اگر وہ باؤنسر نہ کریں تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہو سکتا مگر یہ سب کچھ بائیو مکینک رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوتا ہے۔ لیب میں ایسے بولرز کو وہ تمام گیندیں اسی رفتار کے ساتھ کروانے کو کہا جاتا ہے جو اُنھوں نے میچ میں کروائی ہوتی ہیں۔محمد حسنین پہلے پاکستانی بولرز نہیں ہیں جن کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا ہو۔ ان سے قبل شعیب اختر، شبیر احمد، شعیب ملک، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، سعید اجمل اور ریاض آفریدی کے بولنگ ایکشن رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ان میں شعیب اختر کو سب سے زیادہ شہرت ملی تھی۔
ان کے بولنگ ایکشن کا معاملہ خود پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے بازو کے غیر معمولی خم کی بنیاد پر آئی سی سی میں اٹھایا تھا جس پر ان کا بولنگ ایکشن کلیئر کر دیا گیا، بالکل اسی طرح جیسے سری لنکن آف سپنر مرلی دھرن کا معاملہ رہا تھا لیکن بعد میں آئی سی سی نے میڈیکل بنیاد پر بولنگ ایکشن کے بارے میں اپنی نرم پالیسی ترک کر دی تھی۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان پر تنقید کی سزا : ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپیئن رشید الحسن پر دس سال کی پابندی لگا دی
Next Article لارڈ نذیر احمد کو بچوں پر جنسی حملوں کے جرم میں ساڑھے پانچ برس قید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.