Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»حکومت آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لے گی، خواجہ آصف
اہم خبریں

حکومت آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لے گی، خواجہ آصف

ایڈیٹرمئی 14, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
khwaja asif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور پارٹی سربراہ نواز شریف کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران زیر بحث آنے والے مسائل اور حل حتمی فیصلے تک پہنچنے سے قبل حکومت کے اتحادیوں کے سامنے رکھے جائیں گے اور حکومت آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کو اعتماد میں لے گی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے تک ہم کسی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچ پائیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما لندن میں ہونے والے کابینہ اجلاسوں میں کیے گئے اہم فیصلوں کے بارے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور میڈیا سے صرف مبہم الفاظ میں بات کررہے ہیں۔
تاہم اجلاس میں موجود ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کو ایک مشکل کشمکش کا سامنا ہے، ایندھن کی قیمتیں بڑھائیں یا پھر معاملات عبوری سیٹ اپ کے حوالے کردیں، اگرچہ پارٹی میں بیشتر لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اس تجویز کے خلاف ہیں، ذرائع نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں قبل از وقت انتخابات ہی واحد ممکنہ امکان ہے۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ لندن میں جو بھی بات چیت ہوئی اسے تمام اتحادیوں کے سامنے رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم ایک اتحادی حکومت ہیں، ہم اکیلے فیصلے کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کیونکہ صرف مسلم لیگ (ن) ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی-ایف، بی این پی-مینگل، بی اے پی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتیں بھی اس میں حصہ دار ہیں۔
انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ حکومت دباؤ میں ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دباؤ ہے تو پاکستانی عوام کی جانب سے ہو سکتا ہے، یہ ان کا حق ہے، وہ آئین اور قانون کے مطابق اصل حکمران ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اور ہمارے اتحادی شراکت دار اپنا کیس پاکستان کے عوام کے سامنے رکھیں گے اور اگلے 48 گھنٹوں میں انہیں اعتماد میں لیں گے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ موجودہ حکومت دیوار سے لگی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ بہت جلد آپ ہمیں کُھل کر کھیلتا دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں کو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ بالکل واضح ہے اور یہ کیسے ہوگا؟ یہ چند روز میں پتا چل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے نواز شریف کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال سمیت عمران خان کی جانب سے پاکستانیوں کو لگنے والے زخم اور معاشی تباہی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور حل بھی تجویز کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بارے میں بھی بات کی ہے کہ کس طرح ملک اور قوم کو تقسیم کیا جا رہا ہے، عمران خان مذہب کارڈ، پھر کرپشن کا کارڈ کھیلتے رہے اور جب دونوں سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے تو انہوں نے غداری کارڈ کھیلنا شروع کردیا، یہ ٹھیک نہیں ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کی (آج) ہفتہ کو وطن واپسی متوقع ہے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیالکوٹ: بغیر اجازت پی ٹی آئی جلسے کی تیاری پر پولیس کا کریک ڈاؤن، عثمان ڈار سمیت 40 کارکن گرفتار
Next Article سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے کی جگہ تبدیل :عثمان ڈار سمیت تمام گرفتار کارکن رہا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک

جون 3, 2026

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.