Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم
  • حجام بیگم اور ٹھنڈی ٹھار قلفی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سعودی عدالت نے مسجد نبوی میں نعرے بازی پر پی ٹی آئی کے حامی کو سزا سنا دی
اہم خبریں

سعودی عدالت نے مسجد نبوی میں نعرے بازی پر پی ٹی آئی کے حامی کو سزا سنا دی

ایڈیٹرجون 9, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مدینہ منورہ : سعودی عرب کی ایک عدالت نے مقدس شہر مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں پیش آنے والے نعرے بازی کے واقعے پر ایک پاکستانی شہری کو تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
رواں سال اپریل کے اواخر میں مسجد نبوی میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کا وفد حکومت میں آنے کے بعد سعودی عرب کا دورہ کر رہا تھا کہ کچھ افراد نے مسجد نبوی کے احاطے میں ان کے خلاف ’چور چور‘ کے نعرے لگائے اور دو وزرا سے بدسلوکی کی۔تفصیلات کے مطابق سزا پانے والے محمد طاہر پر الزام تھا کہ انھوں نے مسجد میں پاکستانی وفد سے بدتمیزی اور افراتفری کی ویڈیو سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو بعد میں وائرل ہوئی۔ ان کی شناخت کے حوالے سے دیگر معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
ادھر پاکستانی اینکر سلیم صافی نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ محمد طاہر کا تعلق سابقہ حکمراں جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تھا۔ تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں کی جاسکی۔مدینہ منورہ کی عدالت نے محمد طاہر کو تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
عدالتی فیصلے میں تین ججوں نے مشترکہ طور پر جرم کے حوالے سے کہا ہے کہ ملزم نے مسجد نبوی میں ہلا گلا کرنے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل کی اور جرم گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں ثابت ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محمد طاہر 30 روز کے اندر اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
چینل جیو نیوز سے گفتگو کے دوران اس پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے قوانین کے مطابق فیصلہ کیا جو ان کی ذمہ داری ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حرمین شریفین کے تقدس کا خیال کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔
جدہ میں موجودہ صحافیوں کے مطابق اس واقعے کے بعد سے سعودی پولیس نے بڑی تعداد میں گرفتاریاں کی تھیں جس میں سے اکثریت کو ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ پانچ پاکستانیوں کے خلاف مناسب ثبوت اور گواہ موجود ہونے کی بنا پر ان کو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
ان پانچ گرفتار پاکستانیوں میں سے ایک پر جرم ثابت ہونے کے بعد مدینہ منورہ کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے جبکہ باقی چاروں کے خلاف مقدمہ ابھی ٹرائل میں ہے۔ مقامی صحافیوں کے مطابق جس پاکستانی کو سزا سنائی گئی ہے اس کو مسجد نبوی کے اندر ہنگامہ آرائی کرنے پر نہیں بلکہ اس شور شرابے کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔صحافیوں کے مطابق اس واقعے کو سعودی پولیس نے انتہائی سنجیدہ لیا ہے۔ اس میں پانچ گرفتاریاں تو موجود ہیں مگر ابھی بھی اس کی تفتیش جاری ہے اور اس میں تحقیقات کے بعد مزید گرفتاریوں کی بھی توقع ہے۔
واضح رہے اپریل کے ماہ کے آخر میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران ان کے وفد کے دو ارکان وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر برائے نارکوٹیکس شاہ زین بگٹی کی مسجد نبوی میں حاضری کے دوران مبینہ طور پر تحریک انصاف کے حامیوں نے نعرے بازی کی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہوئی اور اس کی ملکی و غیر ملکی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔ تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے اس احتجاج سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔
اس واقعے پر پاکستان میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت جماعت کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
اس مقدمے میں کہا گیا کہ ‘عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل، شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو، انیل مسرت، نبیل نسرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹر عامر الیاس، گوہر جیلانی، قاسم سوری اور تقریباً 100 کے قریب لوگوں نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی حرمت و تقدس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قرآن کے احکامات کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔’
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ اس مقدمے میں ’عمران خان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔’ دوسری طرف تحریک انصاف نے اسے سیاسی انتقام قرار دیا۔رانا ثنا اللہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’پاکستان سعودی وزارت خارجہ سے درخواست کرے گا کہ وہ مدینہ منورہ میں ہونے والے واقعے پر کارروائی کرے۔ شناخت کر کے ان کو ملک بدر کیا جائے۔’سعودی حکام سے درخواست کریں گے کہ ملوث افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہمیں بھجوائی جائیں تاکہ ان کی شناخت کی جائے اور (یہاں بھی) ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مسجد نبوی نعرے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم:ملک میں کیا ہو رہا ہے!
Next Article رکن قومی اسمبلی اور مذہبی سکالر عامر لیاقت حسین پراسرار طور پر انتقال کر گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نصرت جاوید کا تجزیہ : پاکستان کو شام اور یمن بننے سے روکیں

مئی 4, 2022

رضی الدین رضی کا کالم : مسجد نبوی کی بے حرمتی اور اگر مگر کی کہانی

مئی 1, 2022

مسجدِ نبوی میں نعرے بازی: عمران خان، تحریک انصاف رہنماؤں کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ

مئی 1, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم مئی 27, 2026
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 27, 2026
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی مئی 26, 2026
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 26, 2026
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم مئی 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.