Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مشرف کے احکامات نہ ماننے اور عمران کا دھرنا ناکام بنانے والے آفتاب سلطان چیئرمین نیب تعینات
اہم خبریں

مشرف کے احکامات نہ ماننے اور عمران کا دھرنا ناکام بنانے والے آفتاب سلطان چیئرمین نیب تعینات

ایڈیٹرجولائی 21, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : حکومت نے سابق آئی بی آفیسر آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کردیا۔ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے سابق چیئرمین آفتاب سلطان کو نیب کا نیا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔
آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے تھا وہ گریڈ 22 کے افسر تھے اور پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
اس اہم عہدے پر نامزدگی سے قبل بھی آفتاب سلطان کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ آفتاب سلطان پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے افسر تھے اور وہ سابق آئی جی پنجاب سمیت دیگر اہم عہدوں میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو یوسف رضا گیلانی نے آفتاب سلطان کو ڈی جی آئی بی تعینات کیا تاہم بعد میں راجہ پرویز اشرف نے آفتاب سلطان کو ڈی جی آئی بی کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ 2013 کے عام انتخابات کے موقع پر آفتاب سلطان آئی جی پنجاب پولیس تھے اور جب 2013 کے انتخابات میں نواز شریف وزیراعظم تھے تو آفتاب سلطان کو دوبارہ ڈی جی آئی بی لگا دیا گیا۔
اگست 2014 کو جب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دھرنا دیا تو آفتاب سلطان آئی بی چیف تھے، آفتاب سلطان نے ہی 2014 کے دھرنے کو ناکام کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران کچھ آڈیو ٹیپس پکڑی تھیں، انہوں نے وہ ٹیپ نواز شریف کو فراہم کی تھیں جس کے بعد پاکستانی سیاست میں یہ معاملہ کافی گرم بھی رہا تھا۔2014 کے دھرنے میں عمران خان نے اپنی تقریروں میں باقاعدہ آفتاب سلطان کا نام لیکر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اگر 2002 کی بات کی جائے تو جب پرویز مشرف نے صدر بننے کے لیے ریفرنڈم کرایا تھا تو اس وقت آفتاب سلطان سرگودھا میں تعینات تھے اور انہیں ہدایات ملی تھیں کہ ریفرنڈم میں زیادہ سے زیادہ ووٹ دلوائے جائیں تاہم انہوں نے ایسا حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا، اسی پاداش میں مشرف حکومت نے آفتاب سلطان کو معطل کر دیا تھا۔
موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اپنی حکومت میں آفتاب سلطان کو معاون خصوصی کا عہدہ دینا چاہتے تھے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ آفتاب سلطان نے حکومتی عہدہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آفتاب سلطان کو جب چیئرمین نیب بنانے کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس پر بھی انہوں نے انکار کر دیا تھا تاہم بعد ازاں کچھ اہم شخصیات نے ان سے دوبارہ رابطہ کیا جس پر انہوں نے یہ پیشکش قبول کرلی اور اب وفاقی کابینہ نے بھی انہیں چیئرمین نیب نامزد کر دیا ہے۔
آفتاب سلطان کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ وہ چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی ترجیحات طے کریں گے تاہم وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی شخص کے خلاف مقدمہ بنے تو وہ میرٹ پر ہو، آفتاب سلطان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی کے خلاف بھی کوئی جھوٹا کیس نہ بنے تاکہ لوگوں کا نیب پر اعتبار بڑھے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

چیئرمین نیب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسندھ میں بلدیاتی انتخابات اور حلقہ این اے 245 کے ضمنی کا انتخاب خراب موسم کے باعث ملتوی
Next Article سندھ ہائیکورٹ کا دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کا حکم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا

اگست 22, 2024

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کر دیا گیا

مارچ 5, 2023

نصرت جاوید کا تجزیہ :چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا پس منظر؟

فروری 24, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.