Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:جنت، حوریں، غلماں اور انور رٹول !
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:جنت، حوریں، غلماں اور انور رٹول !

ایڈیٹرجولائی 27, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ دنوں سے ہمارے پاکستانی سپریم کورٹ کے تین رکنی اور فل ’’رکنی ‘‘بنچ کی بحث میں الجھے ہوئے تھے مگر میرے ذہن کے نہاں خانے میں جنت اور دوزخ کا تصور پھنسا ہوا تھا ،ہماری آسمانی کتاب میں حوروں کا ذکر تو بہت سرسری طور پر آیا ہے کہ وہاں باغات ہوں گے، نہریں ہوں گی، پھل ہوں گے اور اس کے علاوہ بھی کچھ نعمتیں جن کا ذکر ہم لوگ سب سے زیادہ کرتے ہیں ظاہر ہے، یہ حوریں ہیں جو ہمارے انتظار میں بیٹھے بیٹھے بوڑھی ہو گئی ہیں، ٹھیک ہے جنت میں کوئی مرد وزن بوڑھا نہیں ہو گا مگرداغ دہلوی تو جنت کے حصول سے مایوس ہو کر کچھ اس طرح کی جلی کٹی سناتا ہے
جس میں لاکھوں برس کی حوریں ہوں
ایسی جنت کو کیا کرے کوئی
تاہم داغ نے یہ بات اس دور میں کہی جب تک اس نے جنت میں موجود حوروں کے کسی MOTIVATOR SPEAKERکو نہیں سنا ہو گا ۔میں نے دو ایک بار سنا ،تیسری بار ان با حیا حوروں کے حصول کے لئے جنہوں نے اپنے جسم پر ستر جوڑے پہنے ہوں گے مگر ان کے مرمریں جسم کی جھلک کو یہ ستر پردےبھی نہیں روک سکیں گا اور یوں عبادت گزار انہیں فطری حالت ہی میں دیکھیں گے ،یہ سب کچھ سن کر میں نے جنت کے حصول کے لئے نیک کاموں میں الجھ کر ساری زندگی کو بے رونق بنانے کی بجائے خودکش بمبار بننے کا فیصلہ کیا ،خودکش بمبار بڑے سمجھدار لوگ ہوتے ہیں وہ ساری عمر اس دنیا کی دوزخ میں جلتے رہنے کی بجائے جسم پر خودکش جیکٹ پہنتے ہیں جو انہیں مفت پیش کی جاتی ہے اور وہ جائے واردات پر پہنچ کر’’جہنمیوں‘‘کے ایک غول کے سامنے جیکٹ میں لگا بٹن آن کرتے ہیں اور اسی لمحے آسمانوں پر حوروں کو یہ پیغام رسانی ہو جاتی ہے کہ ایک جنتی آ رہا ہے اس کے ہمہ جہت استقبال کی تیاریاں کرلو اللہ اللہ خیر سلا ، مگر میری بدقسمتی کہ میرے ذہن میں کچھ فاسد خیالات آنے لگے۔ میں نے سوچا کہ حوروں کے یہ ترغیباتی اتنے خوبصورت جوانوں کو جنت میں بھجوا چکے ہیں خود کیوں نہیں جاتے پھر میں نے سوچا قوال کا کام قوالی کرنا ہے حال کھیلنا نہیں چنانچہ خودکش نوجوانوں کے خاندان حال کھیلتے کھیلتے بے حال ہو جاتے ہیں اور قوال یہیں جنت کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔
میں یہاں اپنے بے حد محترم مولانا طارق جمیل کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اپنے ڈیرے پر بے حد لذیذ کھانوں اور انتہائی خوبصورت گفتگو سے مجھے بے پناہ عزت بخشی اورایک شکریے کا اظہارر بھی کرنا تھا کہ حوروں کے حوالے سے ان کی بعض تقاریر میں ان کا جو حلیہ بیان کیا گیا، اس کی وجہ سے میں نے خودکش بمبار بننے کا ارادہ ملتوی کر دیا۔ مولانا نے ایک تقریر میں ایک بےحد خوبصورت حور کا قد 130فٹ بتایا جبکہ میرا قد صرف پانچ فٹ آٹھ انچ ہے اس صورت میں ،میں تو صرف اس کے شاید پاؤں ہی کوہاتھ لگا سکوں۔ اس کے علاوہ ایک حور کی دو ٹانگوں میں چالیس میل کا فاصلہ ہو گا ،میں حضرت سے درخواست کروں گا کہ ایک تو ذرا مزید تحقیق فرمائیں کہ قد ایک سو تیس فٹ ہی ہوگا اور دو ٹانگوں کا درمیانی فاصلہ چالیس میل ہی رہے گا یا اس میں کمی بیشی کی بھی کسی گنجائش کا کوئی ذکر ہے ؟
کچھ سوال جنت کے دیگر ترغیباتی مقرروں سے بھی کرنے کے ہیں کہ وہ حوروں کے ذکر کے ساتھ غلمان کا ذکر بھی کرتے ہیں یعنی خوبصورت نوجوان لڑکے، تاہم ان کا ذکر کچھ زیادہ نہیں کیا جاتا حالانکہ خوبصورتی کی مر د وزن کے حوالے سے تخصیص نہیں کی جا سکتی آپ پاکستان کے تمام صوبوں سے اس مسئلہ پر ریفرنڈم کرا کے دیکھ لیںغلمان کے فرائض کا ذکر ہی کم کم سننے میں آتا ہے ۔شاید یہ سارے دن کے ’’تھکے ‘‘جنتیوں کےفارغ وقت میں پائوں وغیرہ دباتے ہوں ، انہیں کچھ ایسے رموز سے ہی آگاہ کرتے ہوں جوخدانخواستہ پہلے سے ان کے علم میں نہ ہوں ،یہ غلمان ساقی کے فرائض بھی انجام دیتے ہوں ۔میں نے خدا کے فضل سے آج تک شراب کو اس لئے بھی ہاتھ نہیں لگایا کہ جنت میں حوروغلمان کہیں یہ نہ سوچیں کہ یہ زاہد خشک کہاں سے آ ٹپکا۔میں نے تو سوچا ہوا ہے کہ غالب ،فیض، منیر نیازی، احمد فراز اور دوسرے رندوں کےساتھ جب وہاں ملاقات ہو گی تو وہاں انہیں یہ شعر پڑھنے کی ضرورت ہی نہیں ہو گی
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن
بیٹھے رہیں تصور جاناں کئے ہوئے
فرصت ہی فرصت ہو گی تصور جاناں کی بجائے ’’جاناں‘‘ ان کے منت ترلے کر رہے ہوں گے کہ ان سے کوئی خدمت ہی لی جائے اور خدمت انہوں نے کیا لینی ہے ان میں سے کوئی کسی حور اور کوئی کسی غلمان سے ساقی کا کام لے رہا ہو گا کیسے قناعت پسند لوگ ہیں ۔
اوربس آخر میں صرف ایک سوال، ترغیباتی مقرر جنت کی بے شمار نعمتوں کا ذکر کرتے ہیں صرف ایک نعمت کا ذکر نہیں کرتے اگر وہ مجھے یقین دلا دیں کہ جنت میں انور رٹول آم سارا سال دستیاب ہوں گے تو براہ کرم اس یقین دہانی کے ساتھ ایک خودکش جیکٹ بھی پہلی فرصت میں تیار اور ارسا ل کرکےعنداللہ ماجور ہوں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم ، سپریم کورٹ نے حمزہ کی جگہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنا دیا
Next Article نصرت جاویدکاتجزیہ:فقط ’’بُری خبروں‘‘ کی پیغامبر موجودہ حکومت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.