Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حامد میر»حامد میرکاکالم:ارشد شریف کا بار بار قتل
حامد میر

حامد میرکاکالم:ارشد شریف کا بار بار قتل

ایڈیٹرنومبر 3, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arshad sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ارشد شریف پہلی دفعہ قتل نہیں ہوا۔ارشد شریف پہلے بھی کئی دفعہ قتل ہو چکا ہے سوال یہ ہے کہ ارشد شریف بار بار قتل ہو جاتا ہے لیکن قاتل گرفتار کیوں نہیں ہوتے ؟پاکستان کا شمار دنیا کے ان دس ممالک میں ہوتا ہے جو صحافیوں کیلئے انتہائی خطرناک سمجھے جاتے ہیں ۔
پاکستان میں صحافیوں کو گالی دینا اور گولی مارنا بہت آسان ہے ۔یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں بڑے بڑے سیاست دان صحافیوں کا نام لیکر انہیں لفافہ قرار دیتے ہیں اور کوئی ثبوت بھی پیش کرنا گوارا نہیں کرتے ۔
اس ملک میں طاقتور لوگوں کی مرضی کے خلاف سچ لکھنے والے صحافیوں کو صرف طاقتوروں سے نہیں بلکہ ان کے پروردہ صحافیوں سے بھی خطرہ رہتا ہے جنہوں نے اہل صحافت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے آزادی صحافت کے دشمنوں کو اتنا بے باک کر دیا ہے کہ وہ جب چاہیں کسی صحافی کو غدار قرار دے ڈالتے ہیں اور جب چاہیں کسی صحافی کو گولی مار دیتے ہیں۔
آزادی صحافت کیلئے خطرات میں اضافے کی ایک وجہ مختلف صحافتی تنظیموں کی وہ مفاد پرست قیادت بھی ہے جو کارکن صحافیوں کے مفادات کی بجائے مختلف ریاستی اداروں اور میڈیا مالکان کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے۔
صحافتی تنظیمیں کئی ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہیں۔جب کوئی ارشد شریف قتل ہوتا ہے تو یہ تنظیمیں چند نمائشی بیانات سے آگے نہیں بڑھتیں۔ پچھلے دس سال میں قتل ہونے والے صحافیوں کے مقدمات اٹھا کر دیکھ لیں کسی ایک ارشد شریف کے قاتل کو سزا نہیں ملی۔
آج کل یوٹیوب سے ڈالر کمانے والوں کیلئے سلیم شہزاد کا نام اجنبی ہو گا سلیم شہزاد نے 27مئی 2011ء کو ایشیا ٹائمز میں لکھا کہ مہران نیول میں کراچی پر ہونے والے حملے میں القاعدہ ملوث تھی اور نیول انٹیلی جینس کو کچھ عرصہ قبل نیوی میں القاعدہ کے ہمدردوں کی موجودگی کا پتہ چل چکا تھا
صرف تین دن بعد 30مئی 2011ء کو سلیم شہزاد کو اسلام آباد میں اغوا کر لیا گیا اور پھر انکی لاش جہلم کے قریب ایک نہر سے ملی ۔سلیم شہزاد کے قتل پر پاکستانی میڈیا نے اتنا شور مچایا کہ طاقت کے تمام مراکز میں کھلبلی مچ گئی۔
مجھے یاد ہے کہ کئی دن تک ہم بہت سے اینکر پارلیمینٹ ہاؤس کےسامنے ایک لائن میں اپنے کیمرے کھڑے کر دیتے ۔بیک وقت مختلف ٹی وی چینلز سلیم شہزاد کے قتل کے خلاف پروگرام کرتے اور وقفے کے دوران اپنے مہمانوں کا تبادلہ بھی کر لیتے ۔
پیپلز پارٹی کی حکومت نے ان دنوں جیو نیوز کا بائیکاٹ کر رکھا تھا اور اگر پیپلز پارٹی کا کوئی رہنما جیو نیوز پر آکر سلیم شہزاد کے قتل کی مذمت کرتا تو پارٹی قیادت باقاعدہ ناراضی کا اظہار کرتی ۔ارشد شریف ان دنوں دنیا نیوز سے وابستہ تھے اور سلیم شہزاد کے قتل کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں باقاعدگی سے شرکت کرتے۔
سلیم شہزاد کے قتل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے جج ثاقب نثار کی سربراہی میں ایک کمیشن بنا اس کمیشن میں میرے سمیت کئی صحافی پیش ہوئے اور ہم نے ممکنہ فائلوں کی نشاندہی کی .
کمیشن کی رپورٹ آئی تو اس میں آئیں بائیں شائیں کے سوا کچھ نہ تھا۔بہت مایوسی ہوئی ہم نے کمیشن پر تنقید شروع کر دی اس دوران اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور ایک کاروباری شخصیت ملک ریاض کے درمیان چپقلش نے سیاسی رنگ اختیار کر لیا۔
عمران خان جیو نیوز پر کیپٹل ٹاک میں آئے اور چیف جسٹس کی حمایت کا ا علان کر دیا۔ انہی دنوں 2012ء میں سوشل میڈیا پر بڑے منظم انداز میں ایک جھوٹ پھیلایا گیا ،جس میں کہا گیا کہ مبشر لقمان، ڈاکٹر شاہد مسعود، نجم سیٹھی ، کامران خان، حسن نثار، مہر بخاری، ارشد شریف ،مظہر عباس، نصرت جاوید، سہیل وڑائچ، آفتاب اقبال، عاصمہ شیرازی، ثنا بچہ، جاوید چودھری، ماروی سرمد، منیب فاروق، مشتاق منہاس اور حامد میر نے ملک ریاض سے نقد رقم اور پلاٹ لئے ہیں۔
اس سلسلے میں کچھ جعلی بنک اکاؤنٹ نمبر بھی دکھائے گئے، اس فہرست میں کسی ٹی وی چینل اور اخبار کے مالک کا نام نہیں تھا۔زیادہ تر وہ صحافی تھے جنہوں نےسلیم شہزاد کے قتل کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی تھی ۔
کراچی کے ایک انگریزی جریدے ’’نیوز لائن‘‘ نے اس جھوٹ کو اپنی ٹائٹل سٹوری بنا دیا چنانچہ میں نے مظہر عباس کے ساتھ مشورہ کیا اور ایک درخواست تیار کی جس میں اپنے سمیت فہرست میں موجود تمام صحافیوں کے احتساب کا مطالبہ کیا۔
ابصار عالم نے بھی ایک درخواست تیار کر رکھی تھی جو میڈیا مالکان کے احتساب کے متعلق تھی ،ہم نے دونوں درخواستوں کو یکجا کیا اور سپریم کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر کر دی۔
سماعت شروع ہوئی تو مظہر عباس، عاصمہ شیرازی، اور ارشد شریف فریق بن گئے اس درخواست کے نتیجے میں ہم نے وفاقی وزارت اطلاعات سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹ فنڈ بند کرائے جہاں سے صحافیوں کو رشوت دی جاتی تھی، پیمرا کا ضابطہ اخلاق بھی اس درخواست کے نتیجے میں بنایا گیا اور ملک ریاض نے عدالت کو تحریری طور پر بتایا کہ انہوں نے کسی صحافی کو نقد رقم یا پلاٹ نہیں دیا،کوئی ادارہ اور فرد ہمارے خلاف کہیں سے کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا ۔
2014ء میں مجھ پر کراچی میں قاتلانہ حملہ ہوا تو سپریم کورٹ کے تین ججوں کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیشن بنا اس کمیشن نے تین ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنی تھی اس کمیشن کے سامنے مجھے ایک دفعہ اسٹریچر اور ایک دفعہ وہیل چیئر پر پیش کیا گیا۔دونوں مرتبہ میرے زخموں کے ٹانکے ٹوٹ گئے کمیشن کےسربراہ میرے نامزد ملزموں سے پوچھ گچھ کرنے کی بجائے مجھے کہتےکہ آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کے ادارے کے مالک آپ پر حملے کے ذمہ دار ہیں ؟اس کمیشن کی رپورٹ سے متعلق جھوٹی خبریں تو پھیلائی گئیں لیکن اصلی رپورٹ سامنے نہ آئی ۔
ارشد شریف وہ واحدصحافی تھا جس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی کہ حامد میر پر حملے کی انکوائری رپورٹ پیش کی جائے۔اس درخواست پر بھی لمبا عرصہ تاریخیں پڑتی رہیں۔
ارشد میرا براہ راست دوست نہیں تھا البتہ کچھ مشترکہ دوستوں کے ہاں اس سے ملاقات ہوتی تو میں پوچھتا کہ تمہیں میرے متعلق انکوائری رپورٹ میں اتنی دلچسپی کیوں ہے ؟وہ صرف مسکرا دیتا دوستوں کی محفلوں میں خاموش بیٹھا رہتا اور عامر متین مذاق میں کہتا کہ یہ پیسے لئے بغیر نہیں بولتا ۔
2017ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ارشد شریف پر ایک ایف آئی آر درج کرائی ۔میں صحافیوں کا ایک وفد لیکر انٹیلی جینس بیورو کے سربراہ آفتاب سلطان سے ملا اور ایف آئی آر ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ارشد کے کئی دشمن میرے دشمن بن گئے۔ 23اکتوبر 2022ء کو ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا ،قتل کی انکوائری کیلئے حکومت نے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا ہے جسے مرحوم کی والدہ نے مسترد کر دیا ہے
۔کچھ لوگ ایک سوال پوچھتے ہیں کہ بغیر ثبوت کے ارشد کے قتل کا الزام ریاستی اداروں پر کیوں لگایا جاتا ہے ؟وجہ یہ ہے کہ جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو ایک صحافی ساجد حسین کو سویڈن اور بلوچ سیاسی کارکن کریمہ بلوچ کو کینیڈا میں پراسرار انداز میں قتل کیا گیا ،کچھ ماہ قبل برطانوی پولیس نے ایک شخص گوہر خان کو گرفتار کیا جسے ہالینڈ میں احمد وقاص گورائیہ کو قتل کرنے کیلئے ایک لاکھ پاؤنڈ دیئے گئے ۔
ارشد شریف کے قتل کی انکوائری ایسے کمیشن سے کرائی جائے جس پر اس کے خاندان کو اعتماد ہو ورنہ افواہوں کا سلسلہ بند نہ ہو گا۔اس مرتبہ ارشد شریف کو انصاف نہ ملا تو آئندہ کسی پاکستانی صحافی کو انصاف نہیں ملے گا اور ارشد شریف بار بار قتل ہوتا رہے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم : ہمارے لائق اور نالائق آئی ایس آئی چیف
Next Article خالد مسعود خان کاکالم:برطانوی عجائب گھروں میں لوٹ مار کا مال … (2)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.