Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»تاخیر سے انتخابات ہمارے لئے مسئلہ نہیں،عوام ساتھ ہیں ہم ہی جیتیں گے:عمرا ن خان
اہم خبریں

تاخیر سے انتخابات ہمارے لئے مسئلہ نہیں،عوام ساتھ ہیں ہم ہی جیتیں گے:عمرا ن خان

ایڈیٹرنومبر 15, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں یک سال بعد الیکشن سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ ایک سال الیکشن کا انتظار کرلیں، تحریک انصاف کو اس میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہے اور ملک میں جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں الیکشن کے انتظار سے کوئی مسئلہ نہیں مگر ملک کو ان لوگوں سے خطرہ ہے کیونکہ معاشی صورت حال خراب ہے اور پاکستان سازش کی وجہ سے بری طرح سے پھنسا ہوا ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن اور پی پی حکومت کی ماضی کی حکومت کو کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ملک کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔عمران خان نے کہا کہ ان دو خاندانوں نے ملک کا قرضہ بڑھایا، قرض دینے والے ممالک ہم سے جواب میں ملکی سلامتی کا سودا کرتے ہین، جس سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ ان کے سارے اثاثے باہر ہیں اور نوازشریف بھی قومی سلامتی پر سمجھوتہ کرتے دیر نہیں کرے گا۔عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے سازش کی اور ملک پر ان چوروں کو مسلط کیا وہ وہ جواب دیں کہ ملک کی موجودہ تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے ہینڈلرز کو بتا دیا تھا کہ اگر انہیں لایا گیا تو ملک کی معاشی صورت حال بدترین ہوجائے گی مگر سہولت کاروں نے بات نہ مانی اور ملک کو آج اس حال پر پہنچا دیا۔ کیا ابھی بھی کوئی سمجھتا ہے یہ ملک کے حالات کو بہتر کرسکتے ہیں؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کی پچاس سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ان 7 مہینوں میں ہوئی، ہمارے دور میں 15 سے 16 فیصد مہنگائی تھی جبکہ آج مہنگائی کی شرح 27 سے 28 فیصد تک پہنچ گئی ہے، 7 ماہ میں سرمایہ کاری ختم ہوگئی، درآمدات کم ہوگئیں، ٹیکس اہداف، غیرملکی ترسیلات کم ہوگئیں اور کوئی بھی ملک ہماری معاشی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہمیں قرض دینے کو تیار نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ایسے معاہدے کئے ہیں کہ اگر ہم بجلی خریدیں بھی نہیں تو پیسے ادا کرنا ہوں گے، نوازشریف کو ملکی قومی سلامتی پر سمجھوتہ کرتے ہوئے کوئی فرق نہیں پڑے گا، یہ ڈیل کر کے یقین دہانی کے بعد گرین سگنل ملتے ہی پاکستان واپس آجاتے ہیں، جیسے اسحاق ڈار جیسے واپس آگیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر کسی کا خیال ہے کہ یہ ملک کے معاشی مسائل حال کرسکتے ہیں تو اُن سے سوال کیا جائے کہ ملک کو اس مقام تک کون لے کر آیا کیونکہ تیس سال ان خاندانوں کی حکمرانی رہی تو بتایا جائے کہ ملک کا دیوالیہ کس نے نکالا؟۔
سابق وزیر اعظم نے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف، اعظم سواتی اور میرے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے کیسز کو دیکھیں، ہمارے اراکین نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں ہیں۔عمران خان نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بھی درج درخواست پر سماعت کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کیس میں پھنسایا ہوا ہے جبکہ عدالتوں نے اُن فیصلوں کو مسترد کردیا ہے

بشکریہ ایکسپریس نیوز

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #elections in pakistan #growth rate #imran khan long march #inflation #nawaz sahrif #pakistan #PTI #pti long march #shahbaz sharif imran khan long march zardari
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیر اعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے : تمام سرگرمیاں منسوخ
Next Article ہمارا کوئی فیورٹ نہیں،آرمی چیف کی تعیناتی فوج کے بھیجے گئے ناموں سے ہو گی:خواجہ آصف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ کی مشکلات اور ’’ نظریاتی‘‘ سوچ کے مطابق بڑھکیں لگانے والے شتر مرغ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 5, 2026

نو مئی کے واقعات: دو مزید مقدمات میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا

دسمبر 21, 2025

نو مئی کے ایک اور کیس میں شاہ محمود بری : یاسمین راشد ، محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

دسمبر 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.