لاہور : نائب چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی 30 روز کے لئے نظر بند کر دئیے گئے۔
پی ٹی آئی کی جیل بھروتحریک کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کو نظر بند کیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پی ٹی آئی نائب چیئرمین کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیئے۔
شاہ محمود قریشی کو آج کوٹ لکھپت سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ گرفتاری کے آرڈرز 1960 کے آرڈیننس کے مطابق جاری ہوئے۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے اپنے والد کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
فیس بک کمینٹ

