Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»روسو کا تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ، ملتان پلے آف میں: ’یہ میری بہترین اننگز تھی‘
اہم خبریں

روسو کا تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ، ملتان پلے آف میں: ’یہ میری بہترین اننگز تھی‘

ایڈیٹرمارچ 11, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان سپر لیگ کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 243 رنز کا ہدف حاصل کر کے نہ صرف میچ جیتا بلکہ پلے آف مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔
ملتان کی جیت میں اہم کردار رائلی روسو کی شاندار سنچری نے ادا کیا۔ روسو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 41 گیندوں پر پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری سکور کر کے اپنا ہی 43 گیندوں پر سنچری کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
رائلی روسو نے 51 گیندوں پر 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس پر انھیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
روسو کا کہنا تھا ’میں نے گذشتہ رات جیسن رائے کی بات سے اثر لیا کہ جب آپ اتنے زیادہ سکور کا تعاقب کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو پہلی گیند سے شروع کرنا پڑتا ہے۔ یہ میری اب تک کی بہترین ٹی 20 اننگز ہوسکتی ہے کیونکہ اس میں رنز کا تعاقب کرنا تھا اور اس میں اضافی دباؤ ہوتا ہے اور شاید یہ میری اب تک کی بہترین اننگز ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کچھ خوش قسمت شاٹس، کچھ خراب بولنگ آپ کو 240 رنز تک پہنچا دیتے ہیں۔ ‘
سوشل میڈیا پر بھی روسو کی دو تیز ترین سنچریوں کا چرچا ہے۔ کرن خان نامی صارف کا کہنا تھا کہ’رائلی روسو نے پاکستان سپر لیگ میں دو تیم ترین سنچریاں بنا ڈالی ہیں۔‘
ایک صارف منیبہ چوہدری کے خیال میں پشاور زلمی کی بیٹنگ تو اچھی تھی لیکن بولنگ میں کمی رہ گئی۔ وہ کہتی ہیں ’رائلی نے پشاور کو ایسے دھویا جیسے واشنگ مشین میں کپڑے دھلتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ پشاور زلمی نےاچھا کھیلا لیکن بولنگ۔۔۔‘
راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چھ وکٹوں کے نصان پر 242 رنز بنائے۔ جواباً ملتان سلطانز نے 243 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر دیا۔
پشاور زلمی میچ تو ہار گئی لیکن وہ دو میچوں میں مسلسل 240 سے زیادہ رنز بنانے والی پہلی ٹی 20 فرنچائز ٹیم بن گئی ہے۔ تاہم دونوں میچوں میں مجموعی سکور کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور یہ بھی پی ایس ایل تاریخ کا حصہ بن گیا۔
اس میچ کے بعد صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے پشاور زلمی کو پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینا ہوگی۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں اور ملتان اپنے آخری میچ میں کوئٹہ کو شکست دیتا ہے تو ملتان اسلام آباد کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آ جائے گا۔ اگر زلمی اسلام آباد سے ہار جاتی ہے تو وہ اسی صورت میں پلے آف میں پہنچ سکتے ہیں اگر اسلام آباد کو ملتان کے ہاتھوں شکست ہو جائے۔
بصورت دیگر پشاور زلمی کی شکست اور ملتان کی شکست سے کوئٹہ کے لیے نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر چوتھے اور آخری پلے آف میں جگہ بنانے کے دروازے کھل سکتے ہیں۔
زلمی کے قائم مقام کپتان ٹام کوہلر کیڈمور کا کہنا ہے کہ ’گزشتہ میچ میں ہم نے جیسن روئے کو ناقابل یقین سنچری بناتے دیکھا تھا اور آج رائلی نے اچھا کھیلا۔ جب بلے باز اتنا اچھا کھیلتے ہیں، تو کبھی کبھی آپ کو ان کی تعریف کرنا پڑتی ہے۔ آج رات جس طرح رائلی میدان میں اترے، انھوں نے ہمیں پہلی گیند سے دباؤ میں ڈال دیا اور جب کھلاڑی اچھی بیٹنگ کر رہے ہوں تو آپ کو ایک منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم ابھی بھی کوالیفائی کر سکتے ہیں ابھی تین میچز ہیں اور ہم جیت سکتے ہی۔‘
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسمیع چوہدری کا کالم: ’کپتانی کرکٹ سے بھی بالا تر ہے‘
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:آٹھ مارچ کی بانی کی کہانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے

جولائی 4, 2026

لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات

جولائی 4, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی

جولائی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات جولائی 4, 2026
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی جولائی 3, 2026
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج جولائی 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.