جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ پڑا انہیں ملتان منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں زیرَ علاج ہیں
نمازِ جمعہ سے قبل خطاب کے دوران اچانک معروف عالمِ دین اور مذہبی مقرر ناصر مدنی بیہوش ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر مدنی جہانیاں میں واقع مسجد میں جمعہ کا خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق علامہ ناصر مدنی نے طبیعت خراب ہونے سے قبل کلمۂ پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر پڑے۔
واقعے کے فوراً بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا۔۔
علامہ ناصر مدنی کو فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، بعد ازاں علامہ ناصر مدنی کو ملتان کارڈیالوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق علامہ ناصر مدنی کی حالت بہتر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )
فیس بک کمینٹ

