تہران : ایران میں سابق رہبرِ اعلیٰ اور اُن کے اہلخانہ کی آخری رسومات جاری ہیں۔ سنیچر کی صبح تہران کے بڑے مذہبی و ثقافتی مرکز ’امام خمینی مصلیٰ‘ میں دو روزہ عوامی الوداع کی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کو سابق رہبرِ اعلیٰ کی تدفین کے لیے ہفتے کی مہلت دی کیونکہ ہم اچھے لوگ ہیں۔
گذشتہ روز بین الاقوامی خراجِ عقیدت کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں دُنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں اور وفود نے شرکت کی تھی۔
پاکستان کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے تقریب میں شرکت کی تھی۔
سنیچر کی صبح سے تہران کے بڑے مذہبی و ثقافتی مرکز ’امام خمینی مصلیٰ‘ میں دو روزہ عوامی الوداع کی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔
ایرانی حکام کو توقع ہے کہ ایران اور عراق مختلف شہروں میں چھ روز تک جاری رہنے والی آخری رسومات میں ڈیڑھ سے دو کروڑ افراد شرکت کریں گے۔
جنازے کے شرکاء انتقام اور مرگ بر امریکا کے نعرے لگا رہے ہیں ۔

