Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»الطاف حسین کیس ہار گئے، لندن میں لاکھوں پاؤنڈ کی جائیدادیں ایم کیو ایم پاکستان کی ملکیت قرار
اہم خبریں

الطاف حسین کیس ہار گئے، لندن میں لاکھوں پاؤنڈ کی جائیدادیں ایم کیو ایم پاکستان کی ملکیت قرار

ایڈیٹرمارچ 13, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
altaf hussain
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : لندن کی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) ہی اصل ایم کیو ایم ہے اور ایم کیو ایم ٹرسٹ کی تمام جائیدادوں اور پراپرٹیوں کی مالک اور جائز حق دار (بینیفشری) ہے۔
یہ مقدمہ دو مرحلوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ طے کیا جانا تھا کہ اصل ایم کیو ایم کون سی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2015 کے آئین کو ایم کیو ایم نے پارٹی کے آئین کے طور پر نہیں اپنایا تھا۔ عدالت نے کہا ہے کہ الطاف حسین 23 اگست 2016 کو پارٹی چھوڑ گئے تھے اور کبھی واپس نہیں آئے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ڈفینڈنٹ نمبر 1(الطاف حسین) نے 21 ستمبر یا 14 اکتوبر کو جو جماعت بنائی تھی جس کا نام بھی متحدہ قومی موومنٹ تھا وہ ایک علیحدہ اور نئی جماعت ہے اور ٹرسٹ کی بینیفشری نہیں ہے۔
فیصلے کے مطابق کہ متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) ایم کیو ایم ٹرسٹ کی تمام جائیدادوں اور پراپرٹیوں کی جائز حق دار (بینیفشری) ہے اور ان پراپرٹیوں میں سے ایک پراپرٹی 53 بروکس فیلڈ ایونیو لندن کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی بھی حق دار ہے۔
اس مقدمے میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے امین الحق، ندیم نصرت، ڈاکٹر فاروق ستار اور وسیم اختر مدعی ہیں۔ جبکہ ایم کیو ایم لندن کی جانب سے الطاف حسین، اقبال حسین، طارق میر، محمد انور ، افتخار حسین، قاسم علی رضا اور یوریو پراپرٹی ڈولپمنٹ لمیٹڈ دفاع کر رہے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان نے اکتوبر 2020 میں یہ مقدمہ دائر کیا تھا۔
دوسرے مرحلے میں عدالت یہ طے کرے گی ٹرسٹ کے زیرِ انتظام پراپرٹیوں سے متعلق کوئی خلاف قانون کام تو نہیں کیا گیا۔
دوسرے مرحلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے وکلاء عدالت سے درخواست کریں گے کہ ٹرسٹ میں شامل موجودہ ٹرسٹیز کے ناموں کو خارج کیا جانا چاہیے کیونکہ بینیفشری کو یہ حق حاصل ہے وہ موجودہ ٹرسٹیز کے ناموں کو نکال کر نئے نام شامل کریں۔
موجودہ ٹرسٹیز میں الطاف حسین، اقبال حسین، طارق میر، محمد انور مرحوم، افتخار حسین، قاسم علی رضا اور یوریو پراپرٹی ڈولپمنٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ان میں سے محمد انور کا انتقال ہو چکا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نے اگست 2016 میں ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور وہ یہ بات عدالت کے سامنے بھی تسلیم کر چکے ہیں۔
مقدمے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ الطاف حسین نے 22 اگست کو جو تقریر کی تھی جس کے بعد ایک تنازع پیدا ہو گیا تھا اور اگلے روز یعنی 23 اگست کو انھوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا جو اب تک لاگو ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سنہ 2000 اور اس کے بعد ایم کیو ایم کے آئین کی شق 9 بی میں الطاف حسین کو قائد تحریک قرار دیا گیا تھا جو کہ ایک اعزازی ٹائیٹل تھا۔ اس شق کے مطابق رابطہ کمیٹی کے لیے لازمی تھا کہ وہ ان سے رہنمائی حاصل کرے لیکن ان کے فیصلوں پر عمل درآمد کی پابند نہیں تھی۔ الطاف حسین کی ہدایات اور فیصلوں پر عمل کرنا رابطہ کمیٹی کا صوابدیدی اختیار تھا۔
ہائی کورٹ آف جسٹس بزنس اینڈ پراپرٹی کورٹس آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے آج کے فیصلے پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس فیصلے سے ایم کیو ایم کے ان کارکنوں کو فائدہ ہو گا جنھوں نے قربانیاں دی ہیں اور جن کے اہل خانہ مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ ’ان پراپرٹیوں سے حاصل ہونی والی آمدنی ایم کیو ایم کے کارکنوں کے خاندانوں کی تعلیم اور صحت پر خرچ کی جائے گی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ لندن میں انتہائی مشکل حالات میں رہ رہی ہیں ان کی مدد کی جائے گی۔‘
ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل بیرسٹر نذر محمد نے بتایا کہ اس مقدمے میں ایم کیو ایم کے دو آئین بھی آمنے سامنے تھے۔
’ایک تو سنہ 2016 کا آئین تھا جو سنہ 2012 سے کئی ترامیم کے بعد سامنے آیا تھا اور یہی آئین نافذ العمل تھا۔ رابطہ کمیٹی نے اس آئین میں ترامیم کیں اور الطاف حسین نے ان ترامیم کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا تھا۔ لیکن ان ہی ترامیم کے ساتھ اس آئین کو ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹر کروا دیا تھا۔ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2017 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کا آئین یا ترمیم شدہ آئین الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹر کرانا لازمی ہے۔‘
ایم کیو ایم کے آئین میں یہ ترامیم 31 اگست اور پہلی ستمبر 2016 کو کی گئی تھیں۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور متحدہ قومی موومنٹ لندن ایک ایسی قانونی جنگ میں آمنے سامنے ہیں جس میں معاملہ کئی ملین پاؤنڈ کی جائیدادوں کی ملکیت کا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لندن میں ایسی سات پراپرٹیز ہیں جن میں پانچ گھر اور دو دفاتر شامل ہیں۔ ان جائیدادوں کی قیمت اربوں روپے بنتی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کا دعوی ہے کہ ان گھروں اور دفاتر پر پاکستان میں رہنے والے ایسے کارکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کا حق ہے جو برے حالوں میں ہیں اور انتہائی مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
’میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا‘
دوسری جانب ایم کیو ایم لندن کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ عدالت کو نئے شواہد فراہم کریں گے اور ایسے لوگوں کو اس مقدمے میں لائیں گے جنھیں اب تک نظر انداز کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ مقامی اور بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ ان کے خلاف ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#gird o pesh #MQM الطاف حسین ایم کیو ایم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئی
Next Article نور مقدم قتل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے ظاہر جعفر کی سزائے موت کا حکم برقرار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج

فروری 5, 2026

شیخ رشید جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کرتے تھے ؟ حامد میر کے کالم میں ذوالفقار چیمہ کی کتاب سے اقتباس

جنوری 22, 2026

الطاف حسین نے عمران فاروق کو قتل کرایا، مہاجروں کو جرائم پیشہ قائد ملا مصطفیٰ کمال

دسمبر 28, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.