Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»’طالبان نے بھارت سے رابطہ کرنے سے قبل جنرل (ر) باجوہ سے مشاورت کی تھی‘
اہم خبریں

’طالبان نے بھارت سے رابطہ کرنے سے قبل جنرل (ر) باجوہ سے مشاورت کی تھی‘

ایڈیٹراپریل 26, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
general bajwa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بھارت کو اس کے سفارت کار اور تکنیکی عملے کو واپس بھیجنے کا کہنے سے قبل پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تفصیلی ملاقات کی تھی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشافات افغانستان کے عبوری حکمرانوں سے متعلق ایک نئی کتاب ’دی ریٹرن آف دی طالبان‘ میں سامنے آئے ہیں۔
کتاب میں بتایا گیا کہ واشنگٹن میں جنوبی ایشیائی امور کے سینیئر اسکالر ماروین جی وین بام نے کہا کہ طالبان کی واپسی ’ان کے اقتدار پر قبضے کا سبب بننے والے اہم فیصلوں‘ کو ظاہر کرتی ہے اور وضاحت کرتی ہے کہ ’بحیثیت حکمران وہ کس طرح اپنے سخت نظریے کے ساتھ تبدیلی کے دباؤ کو حکم کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں‘۔
یہ کتاب حسن عباس کی تصنیف ہے، جو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) واشنگٹن میں بین الاقوامی تعلقات کے استاد ہیں، کتاب رواں ہفتے کے آخر میں امریکا میں جاری کی جائے گی۔
حسن عباس نے لکھا کہ کابل میں بھارت کی واپسی ’پاکستان کے بغیر نہیں ہوسکتی تھی اور پاکستان نے اس سمت میں اقدام اس لیے اٹھایا کیونکہ اس سے افغانستان میں طالبان کے لیے کچھ امداد کے امکانات کھل سکتے تھے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ افغانستان کو چلانے کے لیے درکار مالی مدد کے حصول کے لیے پاکستان اتنا ہی بے چین ہے جتنے طالبان خود‘۔
کتاب میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے افغانستان میں تزویراتی مفادات ہیں حالانکہ روس اور چین کے برعکس بھارت نے طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’بھارت اب سنجیدگی سے اپنی پوزیشن کا از سر نو جائزہ لے رہا ہے اور طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے اور افغانستان کو مستحکم کرنے میں مدد کرنے کی کوشش میں ایک متوازن عمل کی جانب بڑھ رہا ہے‘۔
طالبان، بھارت کے ساتھ تعلقات کیوں بہتر کرنے کے خواہاں ہیں پر بات کرتے ہوئے کتاب میں کہا گیا کہ ’طالبان کی خواہش سادہ ہے، یعنی بین الاقوامی قانونی حیثیت اور پہچان‘۔ کابل کے نئے حکمرانوں کو بھی ’ملک کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے بڑی بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے‘ اور بھارت کے پاس ایسا کرنے کے لیے وسائل موجود ہیں۔
افغانستان میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا اثر و رسوخ کو ظاہر کرنے کے لیے کتاب میں طالبان کے وزیر خزانہ ہدایت اللہ بدری کی کہانی بیان کی گئی، جنہیں گل آغا اسحٰق زئی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 9/11 کے بعد پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں تکالیف برداشت کرچکے ہیں۔
کتاب میں دعویٰ کیا گیا کہ بعد ازاں امیر خان متقی ’خود انہیں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے پاس لے کر گئے تا کہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا جاسکے، صرف قمر جاوید باجوہ کی رضامندی نے انہیں ملک کا وزیر خزانہ بننے کا موقع فراہم کیا‘۔
کتاب میں طالبان کے قبضے کے فوراً بعد آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے دورہ کابل کے بارے میں بھی بات کی گئی اور دعویٰ کیا گیاکہ کہ دفتر خارجہ نے جنرل (ر) فیض حمید کو کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں رہنے کا مشورہ دیا تھا لیکن زیادہ پراعتماد اسپائی چیف نے اسے مسترد کر دیا تھا۔
بعد ازاں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقات میں انہوں نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکی اور چینی انٹیلی جنس سربراہان نے بھی کابل کا دورہ کیا تھا۔
جس پر انہیں یاد دلایا گیا کہ وہ واحد تھے جس کی تصویر سامنے آئی اور کابل کے سرینا ہوٹل میں چائے پیتے ہوئے ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئیں۔
کتاب کا استدلال ہے کہ ’مناظر نے اس بات کا ثبوت فراہم کیا کہ پاکستان کا طالبان پر بہت زیادہ اثر و رسوخ تھا جس کا پاکستان کے ساتھ ساتھ طالبان کو بھی نقصان پہنچا‘۔
اس کتاب میں افغانستان میں عسکریت پسند گروپ داعش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا بھی جائزہ لیا گیا اور کہاگیا کہ اگست 2021 سے جب طالبان نے کابل پر قبضہ کیا، اگست 2022 تک اس نے ملک میں 262 حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔
کتاب کے مطابق ’یہ معاملہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے درمیان مئی 2022 کے اوائل میں واشنگٹن میں ہونے والی گفتگو میں ایک اہم ایجنڈا آئٹم تھا، اس وقت پاکستانی وفد میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) فیض حمید بھی شامل تھے‘۔
ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنز نے انہیں بتایا کہ اس شرح سے داعش 2023 کے وسط تک افغانستان کے 20 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر سکتی ہے جس کے جواب میں جنرل ندیم انجم نے (گروپ کی) اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
کتاب میں کہا گیا کہ ملاقات کے اختتام پر’ دونوں فریق ایک دلچسپ نتیجے پر پہنچے کہ اب امریکا اور افغانستان کے پڑوسی ممالک کی قومی سلامتی کے لیے بنیادی خطرہ افغان طالبان نہیں بلکہ داعش ہے’۔
کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان کے قبضے کے ابتدائی ایام میں جنرل (ر) فیض حمید نے طالبان کی قیادت سے درخواست کی تھی کہ ’عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی دونوں کو اعلیٰ عہدوں کی پیشکش کریں لیکن وہ ایسا کرنے پر راضی نہیں ہوئے۔
کتاب میں طالبان حکومت کے ساتھ منسلک رہنے کی چین کی خواہش کو بھی اجاگر کیا گیا، اس میں کہا گیا کہ ’چین نے نہ صرف اپنا سفارت خانہ کھلا رکھا بلکہ طالبان کی نئی حیثیت کا خیرمقدم بھی کیا‘ ساتھ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے فنڈز کو غیر منجمد کرے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچیف جسٹس عمر عطابندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا
Next Article کل سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار

جون 3, 2026

دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی

جون 1, 2026

ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی

جون 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.