بہاول نگر : کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایات کے مطابق ضلع بہاول نگر میں ڈی سی آفس میں قائم ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں "آواز خلق ہیلپ لائن نمبر 1718پر مختلف عوامی شکایات اور مسائل کے حل کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ عوام آواز خلق ہیلپ لائن نمبر 1718سے ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے گھر بیٹھے معلومات لے سکتے ہیں اور ہیلپ لائن پر اپنی شکایات کا اندراج بھی کرایا جا سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا ہے کہ ایک کال 1718کی دوری پر تمام افسران عوامی مسائل و شکایات کے حل کے لیے کمربستہ ہیں اورضلعی عوام ڈومیسائل،اسلحہ لائسنس،رجسٹری برانچ،اراضی کا انتقال شادی سرٹیفیکیٹ ، کریکٹر سرٹیفکیٹ،پیدائش کا اندراج ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں کسی دشواری کے لیے ضلعی عوام ہیلپ لائن 1718پر رجوع کر سکتے ہیں علاوہ ازیں کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ ،گرانفروشی سوریج کا ڈھکن،سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ،سیوریج کا ابلنا،ماحولیاتی آلودگی ، ذخیرہ اندوزی،ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ،جعلی فیکٹریاں،غیر قانونی مذبحہ خانہ ،غیر معیاری تعمیراتی کام اور اس نوعیت کی دیگر شکایات کی جاسکتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا ہے کہ وہ راؤنڈ دی کلاک آواز خلق ہیلپ لائن نمبر 1718کی مانیٹرنگ کررہے ہیں اور ضلعی عوام کی خدمت اور مسائل کا حل انکی اولین ترجیح ہے۔لہذا عوام الناس اس زبردست ہیلپ لائن سروس سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے مسائل کو گھر بیٹھے حل کروائیں۔
فیس بک کمینٹ

