Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عرفان صدیقی کا کالم:غارت گری، انصاف پروری اور ضمانتوں کی گنگا
کالم

عرفان صدیقی کا کالم:غارت گری، انصاف پروری اور ضمانتوں کی گنگا

ایڈیٹرمئی 16, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لئے تراشے گئے بیانیوں کے بیچوں بیچ ایک بیانیہ تاریخ کا بھی ہوتا ہے جو خودرَو پودے کی طرح آپ ہی آپ اُگتا اور فطرت کے ازلی وابدی اصولوں کی زرخیز آب وہوا میں پروان چڑھتا چلا جاتا ہے۔ 9مئی کے ’یوم سیاہ‘ کی کوکھ سے ایسے ہی تاریخی بیانیے نے جنم لیا ہے۔ اس کا پہلا جزو سیاست کے طالب علموں اور عوام الناس کے لئے ہے کہ ہنگامہ وپیکار اور تخریب وانتشار کی بنیاد پر استوار کسی نام نہاد سیاسی جماعت سے تعمیری انقلاب اور مثبت تبدیلی کی توقع پرلے درجے کی خود فریبی ہے۔
تاریخ کے بیانیے کا دوسرا حصہ ’’پروجیکٹ عمران‘‘ کو اپنے معتبر ادارے کا لہو پلانے والوں کے لئے ہے کہ کیکر کی جڑوں میں گنے کی کھاد ڈالی جائے یا کسی لال شربت سے آبیاری کی جائے، اُسکی شاخوں پر آم لگتے ہیں نہ انگور کے خوشے جھولتے ہیں۔ آئی۔ایس۔پی۔آر نے 9مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔ بلاشبہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد جو کچھ ہوا، اس کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی۔ اُن کے ساتھ تو اس کا عشرِ عشیر بھی نہیں ہوا جو ماضی میں پاکستان کی مقبول سیاسی قیادت کے ساتھ ہوتا رہا۔ تین بیڈروم کے آراستہ پیراستہ ریسٹ ہائوس میں دو راتیں گزارنے کے بعد انہوں نے کہاکہ ’’کیا یہاں جنگل کا قانون ہے؟‘‘ اُنہیں کون بتائے کہ اپنے عہداقتدار کے پونے چار سالوں میں کس طرح آپ نے اس ملک کو گھنے دلدلی جنگل میں بدل دیا تھا جہاں چار سو حشرات الارض رینگتے اور اژدھے پھنکارتے تھے۔ کال کوٹھڑیوں میں پڑے قیدی مہینوں سورج کی کرن نہیں دیکھ پاتے تھے کہ تب بھی عدلیہ ’’پروجیکٹ عمران‘‘ کا حصّہ تھی اور ضمانتیں بنیادی انسانی حقوق میں شمار نہیں ہوتی تھیں۔
9 مئی کو جو کچھ ہوا، وہ جمہوری احتجاج نہیں بپھرے ہوئے مشتعل جتھوں کی دہشت گردانہ کارروائیاں تھیں جو ملک کے طول وعرض میں ایک خودکار نظم کے ساتھ پھیلتی اور ایک ہی طرح کی پہچان رکھنے والی علامتوں کو خاکستر کرتی چلی گئیں۔ یہ کارکنوں کا بے ساختہ پن نہیں، اُن زہرناک رویوں کی لہلہاتی فصل تھی جو عمران خان اپنے پورے عہد سیاست میں کاشت کرتے رہے۔ اُن کی پچیس سالہ سیاسی تاریخ پر محیط اُن کے بیانات میں سے ایسے دو چار جملے بھی نہیں نکالے جاسکتے جن سے اتحادواتفاق، خیرسگالی، رواداری، بھائی چارے، اُجلی تہذیبی اقدار، امن وآشتی، تحمل وبرداشت اور خوئے دِل نوازی کی مہک آتی ہو۔ اس کے برعکس وہ اپنے چاہنے والوں کے ہر قطرۂِ خوں میں غصّے، غیظ وغضب، اشتعال اور نفرت کی چنگاریاں بوتے اور بارود بھرتے رہے۔ پہلا بڑا عملی مظاہرہ 2014ءکے چار ماہی دھرنوں میں ہوا۔ تب خان صاحب نے سول نافرمانی کاکہا۔ ہُنڈی کا حکم صادر کیا۔ بجلی کے بل جلائے۔ ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، پی ٹی وی اور سیکریٹریٹ پر حملے کئے۔
پولیس افسروں کو مارا پیٹا۔ 9تاریخ کو بھی اسلام آباد کا رُخ کرتے وقت انہوں نے ایک اعلیٰ فوجی افسر کا تواتر سے نام لے کر پیغام دیا کہ مجھے کچھ ہوگیا تو تمہاری توپوں کا رُخ کس طرف ہونا چاہئے۔ سوجو کچھ ہوا، باقاعدہ منصوبہ بندی اور خان صاحب کی خواہش کے مطابق ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی التجا کے باوجود انہوں نے غارت گری اور غارت گروں کی مذمت سے انکار کردیا۔
9؍ مئی کے یوم سیاہ کے سائے10مئی پر بھی محیط رہے۔ پھر اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ 11اور12 مئی کو پے درپے دو ’’ایام سفید‘‘ طلوع ہوئے۔ دنیا بھر کو پیغام ملا کہ یکایک پاکستان کا نظام عدل وانصاف نئی رفعتوں کو چھونے لگا ہے۔ 11مئی کو خان صاحب کے ’’غلط اندازِ گرفتاری‘‘ پر پٹیشن دائر ہوئی۔ اُسی دن نمبر لگ گیا۔ اُسی دن بینچ قائم ہوگیا۔ اُسی دن نوٹس جاری ہوگئے۔ اُسی دن سماعت شروع ہوگئی۔ اُسی دن درخواست گزار سیاہ رنگ مرسیڈیز میں سوار ججوں کے لئے مخصوص دروازے سے داخل ہوئے، اُسی دن دلائل مکمل ہوگئے، اُسی دن فیصلہ صادر ہوگیا، اُسی دن ملزم کو رہائی مل گئی ۔ عدالت عظمی نے ملک بھر میں غارتگری کے حقیقی محرک کا استقبال کرتے ہوئے دلی خوشی کا اظہار کیا۔ پولیس لائنز کے بنگلے کو شاہی مہمان خانے میں بدل دیا جہاں میل ملاقات سمیت تمام سہولتیں فراہم کردی گئیں۔ دوسرا یوم سفید 12مئی کو طلوع ہوا جب اسلام آباد ہائیکورٹ میں پے درپے ضمانتوں کی گنگا موجیں مارنے لگی جس میں خان صاحب گیارہ گھنٹے اشنان کرتے ، قلقاریاں مارتے اور چھینٹے اڑاتے رہے۔ درجنوں ضمانتوں پر بھی اُن کی تسلّی نہ ہوئی تو ایک عدالتی فرمان آگیا _ ’’اُن تمام مقدمات میں ضمانت جو خان صاحب یا عدالت کے علم میں نہیں یا جو آئندہ بھی درج ہوسکتے ہیں۔‘‘
کالم کے بوجھل پن کو کم کرنے کے لئے کچھ ذکر اپنے دوست انصار عباسی کا۔ وہ پہاڑوں کے باسی ہیں۔ مردِ کوہستانی، فطرت سے قریب تر ہونے کے باعث کچھ کچھ سادہ ومعصوم بھی ہوتا ہے۔ اپنے ایک حالیہ کالم میں انہوں نے کورکمانڈر ہائوس، جی۔ایچ۔کیو، ائیر بیس میانوالی اور دوسری دفاعی تنصیبات پر حملوں کی تفصیل بتانے کے بعد لکھا __ ’’کاش کوئی خان صاحب کو اِن دو دنوں میں تحریک انصاف کی احتجاج کے نام پر کی جانے والی تباہی وبربادی کی وڈیوز دکھائے۔۔۔‘‘
میرے دوست کا خیال ہے کہ یہ وڈیوز دیکھتے ہوئے خان صاحب کی آنکھیں اشکبار ہوجائیں گی اور وہ بھرائی ہوئی آواز میں کہیں گے ’’میرے بچو! یہ تم نے کیا کردیا ہے؟‘‘ پھر وہ اسد عمر کو ہدایت جاری کریں گے کہ مجھے اور پارٹی کو رسوا کرنے والوں کو چُن چُن کر نکالو اور ان کے خلاف خود مقدمے دائر کرو۔‘‘ آپ بھی کتنے بھولے ہیں عباسی صاحب! خان صاحب اِن وڈیوز کا مشاہدہ کرتے ہوئے کور کمانڈر ہاؤس سمیت دفاعِ وطن کی پُر تفاخر علامتوں کو دھڑدھڑ جلتا دیکھیں گے تو اُن کے تبسّم نا آشنا ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ پھیل جائے گی اور وہ اسدعمر کو حکم دیں گے _ ’’ ان سب غازیانِ صف شکن کو کل زمان پارک بلائو۔ سب کے لئے حُسنِ کارکردگی کے خصوصی تمغے بنواؤ اور آنے والے انتخابات میں اِن کے ٹکٹ ابھی سے کنفرم کردو۔‘‘ عباسی صاحب کو کیسے سمجھاؤں کہ غارت گری کے شواہد کے طورپر پیش کی جانے والی وڈیوز، اُن میں دکھائی دینے والے تمام کرداروں کی ترقیِٔ درجات کے مستند شواہد بن جائیں گے اور وہ سب عتاب کی بھٹّی میں جھونک دئیے جائیں گے جو اس تاخت وتاراج سے کنارہ کش رہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفیاض الحسن چوہان اور شیخ رشید بھی دھر لیے گئے
Next Article امر جلیل کا کالم:اس دنیا میں آنے کے بعد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.