Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے سیاسی عزم کی ضرورت ہے، شیری رحمٰن
اہم خبریں

ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے سیاسی عزم کی ضرورت ہے، شیری رحمٰن

ایڈیٹرمئی 17, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sherry rehman
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافے کے رجحان اور ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے وقت کے خلاف دوڑ میں عوامی اور سیاسی عزم دونوں کی ضرورت ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق آسٹرین ورلڈ سمٹ 2023 میں ’ہمارے پاس اپنے آب و ہوا کے اہداف تک پہنچنے کی طاقت ہے‘ کے عنوان سے پینل بحث کے دوران ورچوئل خطاب کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ ’موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار ممالک میں برداشت کی لچک پیدا کرنے کے لیے کلائمیٹ فنانس تک رسائی کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر نقصان اور ضیاع کے فنڈ اور ایڈاپٹیشن فنڈ کے بارے میں واضح سمجھ کی ضرورت ہے کیوں کہ بدقسمتی سے ایڈاپٹیشن فنڈ، برسوں سے موجود ہونے کے باوجود بہت کم اور غیر مؤثر ہے۔‎
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ نقصان اور ضیاع کا فنڈ، جس نے موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنسز کے کثیرالجہتی عمل پر اعتماد بحال کیا ایک گھوسٹ فنڈ نہ بن جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان فنڈز کو اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے قابل اعتماد ذرائع کی ضرورت ہوتی ہے اور تبدیلی لانے کے لیے، ہمیں کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کے لیے تخلیقی حل کی ضرورت ہوتی ہے۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ موجودہ بریٹن ووڈز سسٹم موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہے اور مالی وسائل کی کمی ایک اہم رکاوٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاپ سسٹم کو بڑے کاروباریوں کو مذاکرات کی میز پر لا کر ان کی شمولیت پر بھی غور کرنا چاہیے کیونکہ ان کے پاس قیادت، فنڈنگ، اور اخراج میں کمی کے حل موجود ہیں جو ضروری تبدیلیوں میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔
پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم وقت کے خلاف بقا کی دوڑ میں ہیں، یہ ہماری زندگی میں انتخاب کے طریقہ کار کو تبدیل کر رہا ہے۔
آسٹریا کے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی عمل، ماحولیات، توانائی، انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی لیونور گیوسلر اور کابینہ سیکریٹری برائے امور خارجہ اور ثقافت اسکاٹ لینڈ انگس رابرٹسن نے بھی مباحثے میں شرکت کی۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان امریکا انتقال بلاول بھٹو بھارت سینیٹر شیری رحمٰن وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجناح ہاؤس حملہ: شرپسندوں، سیاسی جماعت کے درمیان رابطوں کے ثبوت مل گئے، نگران حکومت پنجاب
Next Article 9 مئی کو قوم کی توہین کرنیوالے ذمہ داروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے

اپریل 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.