Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امتیاز عالم»امتیاز عالم کا کالم:میثاق جمہوریت و انسانی حقوق
امتیاز عالم

امتیاز عالم کا کالم:میثاق جمہوریت و انسانی حقوق

ایڈیٹرجون 4, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imtiaz alam
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دی میڈی ایٹرز نے سیاسی جماعتوں میں بات چیت کی راہ ہموار تو کی اور مذاکرات شروع بھی ہوئے، لیکن 9 مئی کے متشدد اور نراجیت پسند واقعات نے ملکی صورت حال کو انتہائی مکدر کردیا ہے۔ ایک ہائبرڈ رجیم کی جگہ دوسرے ہائبرڈ رجیم کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور شہری حقوق مخدوش تر اور سویلین دائرہ محدود تر ہوتا جارہا ہے۔ معاشی اور ریاستی بحران لاینحل ہوگیا ہے۔عوام کی بیزاری اور غضبناک نوجوانوں کے جم غفیر کا لاوا کھول رہا ہے اور کوئی پُرسان حال نہیں۔ان حالات میں میڈی ایٹرز اور 100سے زائد سول سوسائٹی کی تنظیموں، قوم پرست اور ترقی پسند جماعتوں اور دانشوروں نے شہری برائے جمہوریت و انسانی حقوق کے نام سے وسیع تر عوامی جمہوری محاذ تشکیل دیا ہے جس نے درج ذیل میثاق جمہوریت و انسانی حقوق جاری کیا ہے:
1۔ آزاد اور منصفانہ حق رائے دہی کے ذریعے وفاقی اکائیوں کے عوام کی خودمختاری کو برقرار رکھنا، مساوی اختیارات کے ساتھ دو ایوانوں والی مقننہ کی بالادستی، صوبوں کے مساوی حقوق کو یقینی بنانے والی کوآپریٹو فیڈریشن، ریاست کے تینوں ستونوں کے درمیان اختیارات کی علیحدگی کو مزید واضح کرتے ہوئے ان حدود کا آئینی ترمیم کے ذریعے از سر نو تعین، مستقل جمہوریت اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ بنیادی انسانی، شہری، سیاسی، سماجی اور اقتصادی حقوق اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جائے۔2۔ روشن خیال ترقی پسند سماجی و اقتصادی اور غیر فرقہ وارانہ جمہوری ایجنڈے کو فروغ دینا جو لوگوں کے معاشی، انسانی، سیاسی، سماجی اور ماحولیاتی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔ مذہبی/نسلی اقلیتوں اور خواتین کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ 3۔ تمام متعصبانہ، فرقہ وارانہ، پدرشاہانہ، فاشسٹ، دہشت گرد، مذہبی/نسلی انتہا پسندی، عسکریت پسندی اور آمرانہ رجحانات کو مسترد کیا جائے جو لوگوں کی ہم آہنگی اور ان کے جائز مفادات کو مجروح کرتے ہیں۔
4۔ ترقی پسند اور عوام کی قوت متحرکہ کی اساس پر مبنی سماجی، اقتصادی اور ماحول دوست پائیدار ترقی کے متبادل راستے کو اختیار کیا جائے، جو وفاق کی تمام اکائیوں میں یکساں طور پر پھیلی ہوئی ہو اورمظلوم لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔ 5۔ موجودہ ‘قومی سلامتی کی ریاست کی تشکیل نو اور سول ملٹری آمرانہ اسٹیبلشمنٹ کی بالادستی کی نوآبادیاتی میراث کو پلٹ کر ایک پرامن، فلاحی ریاست کی طرف بڑھا جائے۔ افواج پاکستان کے عسکری کردار کیلئے ضروری ہے کہ افواج سویلین کاموں، زمینوں، کاروباروں اور کارپوریشنز سے دور رہیں۔ نیز خفیہ ایجنسیوں کا دائرہ کار طے کیا جائے اور انہیں پارلیمانی نگرانی میں لایا جائے۔
6۔ یکساں طور پر شراکت دار وفاق میں تاریخی کثیر ثقافتی جڑوں اور قومیتوں پر مبنی ریاستی اداروں اور معاشرے کی جمہوری تعمیر نو، جو جنس، نسل اور مذہبی بنیادوں پر کسی امتیاز کے بغیر تمام لوگوں کے بنیادی، انسانی، شہری، معاشی اور سماجی حقوق اور آزادیوں کو برقرار رکھے- 18ویں ترمیم کی روح کے مطابق، وفاقی سطح پر جاری تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو بند کرکے اور تمام ملک گیر کارپوریشنوں کو مؤثر طریقے سے مشترکہ مفادات کونسل کے اختیار میں رکھ کر اور محصولات کی تنظیم نو اور سول اور نیم فوجی دستوں کو وفاقیت کی روح کے مطابق صوبوں کے تحت کیا جائے۔ایک جامع آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں سے ضلع اور نچلی سطح تک وسائل اور مالیات سمیت اختیارات کو منتقل کیا جائے۔
7۔ عالمگیر خواندگی، سب کیلئے معیاری مفت تعلیم اور صحت کا انتظام، غربت، اجرتی غلامی اور کم اجرت والی مزدوری کا خاتمہ اور سب کیلئےبارآور روزگار کی ضمانت، ماحولیاتی اور انسانی طور پر پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی اور جدیدیت و سائنسی و انفارمیشن انقلاب کا فروغ کرتے ہوئے،انسانی محرومی اور استحصال سے نجات حاصل کی جائے۔ امیر وغریب میں بڑھتے ہوئے فاصلے کو کم کرنے کیلئے زمینی و زرعی اصلاحات متعارف کی جائیں، شہری مافیاز کو جوابدہ بنایا جائے، زراعت سمیت تمام آمدنیوں پر ٹیکس لگائے جائیں، کاروباروں کو دی جانے والی تمام چھوٹ اور سبسڈیز واپس لیں، تاجروں پر ٹیکس لگا ئیں، انتہائی غربت میں زندگی گزارنے والوں کیلئے سبسڈی کا ہدف اور غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، سماجی شعبوں اور انسانی وسائل کی ترقی کو ترجیح دی جائے۔ کم از کم گزارہ اجرت اور پنشن پچاس ہزار روپے مقرر کی جائے۔
8۔ تمام مظلوم قومیتوں اور دیگر نسلی گروہوں کی شکایات، محرومیوں، بیگانگی کو مؤثر اور جامع طریقے سے حل کیا جائے اور فوجی آپریشنز اور انسان کُشی اور ‘لاپتہ افراد،کی حالت زار کو ختم کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ جنوبی پنجاب کا صوبہ بنایا جائے۔
9۔ انصاف کو فوری اور سستا بنانے کیلئے عدالتی اصلاحات، بشمول پارلیمانی سماعتوں کے دوران میرٹ پر ججوں کی دو طرفہ اتفاق سے تقرری، آرٹیکل 184 (3) Moto Sue کے دائرہ اختیار کو فل کورٹ کے تابع کیا جائے، عدالتی فعالیت پر مناسب تحدید تاکہ ایگزیکٹو اور پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں بے جا مداخلت نہ کی جائے ۔ 19ویں ترمیم کا خاتمہ۔ ایک وفاقی آئینی عدالت کا قیام، جس میں تمام وفاقی اکائیوں کی یکساں نمائندگی ہو اور وفاقی شرعی عدالت کی تحلیل۔
10۔ کثیر ثقافتی اور کثیر المذہبی ریاست میں اظہار رائے کی آزادی، ثقافتی اور مذہبی تنوع کو یقینی بنانا، تمام میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاستی سنسرشپ کا خاتمہ، آئین و قانون کی عملداری اور تمام کالے اور امتیازی قوانین کو واپس لینا جو انسانی حقوق کے عالمی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتے۔ آرمی ایکٹ کی شق 2 (1) (d) کا خاتمہ تاکہ کسی سویلین کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمات کو روکا جاسکے۔11۔ تمام پدرشاہانہ، جاگیردارانہ اور دقیانوسی رسم و رواج، جنس کی بنیاد پر تفریق اور خواتین کے خلاف تعصبات اور امتیازات کا خاتمہ اور زندگی کے تمام شعبوں میں ان کی مساوی شرکت کو یقینی بنانا۔
12۔ پاکستان، ماحولیاتی و قدرتی تباہی، آبادی اور شہروں کے پھیلاؤسے قدرتی آفات کا شکار ہو چلا ہے۔ جس سے بچائواور پائیدار و ماحولیات دوست ترقی اور آبادی کی منصوبہ بندی کیلئے ہمہ طرفہ اقدامات درکار ہیں۔
13۔ آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرتے ہوئے، تمام پراکسی جنگوں، نسل پرستی، دہشت گردی کا خاتمہ کریں اور تسلط پسندی اور عالمی غیر مساوی تبادلے، نئی سرد جنگ اور سامراجیت کو مسترد کرتے ہوئے جنوبی اور مغربی ایشیائی خطوں اور وسیع تر یوریشیا، خاص طور پرہمسائیوں کے سا تھ، امن، یکجہتی اور تعاون کو آگے بڑھائیں۔‘‘
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleطاہر سرور میرکا کالم:رفیع خاور ننھا۔۔ پولیس نے فائل تو بند کر دی لیکن ان کی موت آج بھی ایک معمہ ہے
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:خوابوں میں آنے والا اجنبی!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 2, 2026

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی

جولائی 2, 2026

افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج

جولائی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.