Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»پنجاب»اٹک»اٹک جیل ۔عمران خان کس حال میں ہیں ؟ وکلاء سے ملاقات کی اجازت نہیں : شاہ محمود
اٹک

اٹک جیل ۔عمران خان کس حال میں ہیں ؟ وکلاء سے ملاقات کی اجازت نہیں : شاہ محمود

ایڈیٹراگست 7, 202322 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
attock jail
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اٹک : کرپشن کیس میں اٹک جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کو محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے بی کلاس سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ان کے وکلا اور پارٹی کا دعویٰ ہے کہ انہیں جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک اندرونی ذریعے نے بتایا کہ عمران خان کو اٹک جیل منتقل کرنے کے منصوبے کے بارے میں جیل حکام کو مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا تھا، انہیں لگ رہا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو اڈیالہ جیل لے جایا جائے گا لیکن انہیں پلان کی تبدیلی کا علم اس وقت ہوا جب پی ٹی آئی چیئرمین کو اٹک جیل کے باہر لایا گیا۔
دریں اثنا پی ٹی آئی چیئرمین کے معاون برائے قانونی امور نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ اٹک جیل کو عمران خان کے وکلا یا مقامی لوگوں کے لیے ’نو گو ایریا‘ بنا دیا گیا ہے۔
قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں کپڑے، کھانا، دیگر ضروری اشیا فراہم اور ان کے دستخط حاصل کر سکیں، حکام نے پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی اور وکلا کو پاور آف اٹارنی حاصل کرنے کے لیے پیر کو (آج) دوبارہ آنے کو کہا۔
عمران خان کی قانونی ٹیم میں شامل ایک وکیل نے کہا کہ ہم نے انہیں بتایا کہ ہمیں مختلف درخواستیں دائر کرنے اور مختلف عدالتی احکامات کو چیلنج کرنے کے لیے پاور آف اٹارنی کے ساتھ ساتھ عمران خان کے دستخط شدہ دیگر دستاویزات کی ضرورت ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے بتایا کہ قانونی ٹیم کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جیل انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت دینے سے یکسر انکار کر دیا۔
پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں عمران خان کو اڈیالہ جیل کے بجائے اٹک میں رکھنے اور ان کی قانونی ٹیم کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، کمیٹی نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ عمران خان کو اسلام آباد پولیس کے بجائے پنجاب پولیس نے کیوں گرفتار کیا؟
انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان کا طبی معائنہ قانونی تقاضوں کے مطابق کیا گیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو پھر رپورٹس پارٹی اور وکلا کے ساتھ کیوں شیئر نہیں کی جا رہیں؟
ایک ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ اٹک جیل میں بی-کلاس تک کی سہولت بھی موجود نہیں ہے، تاہم محکمہ جیل خانہ جات نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم کو 9 بائے 11 فٹ کے سیل میں رکھا گیا ہے، پی ٹی آئی پیر (آج) کو عمران خان کی رہائی کے لیے درخواست دائر کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔
’اپیل کا حق‘
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان اب بھی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں، توشہ خانہ ریفرنس میں انہیں دی گئی سزا قانون کے عین مطابق ہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع فراہم کیا گیا لیکن وہ 40 مرتبہ عدالتی سمن جاری ہونے کے باوجود صرف 3 سماعتوں میں پیش ہوئے۔
بی کلاس کی سہولیات
جیل کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ عمران خان کو پاکستان پریزنز رولز 1978 کے تحت ’سزا یافتہ قیدی‘ کو حاصل تمام سہولیات فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے، ان قوانین کے تحت قیدیوں کی اعلیٰ، عام اور سیاسی طبقے میں درجہ بندی کی گئی ہے۔
بی کلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین کتابیں، من پسند اخبارات، ایک میز، ایک کرسی، 21 انچ کا ٹیلی ویژن، ایک گدا، کپڑے، جیل کا کھانا اور بیرک میں باتھ روم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، ان کے لیے باہر سے کھانا لانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
اسی طرح انہیں صفائی ستھرائی اور دھلائی کی سہولیات کے علاوہ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی صورت میں لیمپ رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب ہفتے کو عمران خان کو جیل لایا گیا اس وقت ان کی صحت ٹھیک تھی، وہ ہفتے میں ایک بار اپنے اہل خانہ اور وکیل سے مل سکتے ہیں، اضافی مگر محدود سہولیات حاصل کرنے کے لیے انہیں جیل سپرنٹنڈنٹ سے اجازت لینی ہوگی۔
انہوں نے اٹک جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پارٹی رہنما کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے نتیجے میں بدامنی کی خبروں کی تردید کردی۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

(پی ٹی آئی) عمران خان اٹک جیل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخیبر پختونخوا کے خواجہ سراؤں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرلیا گیا
Next Article معروف براڈکاسٹر آصفہ منیر انتقال کرگئیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جنوری 25, 2025

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا : بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے تحویل میں لے لیا گیا

جنوری 17, 2025

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا دن، آج کوئی بھی ملنے نہ آیا

جنوری 9, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.