Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»پنجاب»دریائے ستلج میں ’تین عشروں کے بدترین سیلاب‘ کا خدشہ
پنجاب

دریائے ستلج میں ’تین عشروں کے بدترین سیلاب‘ کا خدشہ

ایڈیٹراگست 20, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
satluj flood 2023
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : صوبائی ڈزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے اورقصور اور چنیان کے 72 دیہاتوں سے سینکڑوں خاندانوں کا انخلا کیا گیا ہے جبکہ قصور میں تین افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی کے قریب پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 22 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ اسلام میں پانی کا بہاؤ 31872 کیوسک ہے جہاں 22 اگست سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، تاہم سندھ، جہلم، چناب اور راوی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے۔
دریائے ستلج سے ملحقہ اضلاع کے انتظامی حکام کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور ستلج کے قریب علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو دریائے ستلج کے کنارے قائم حفاظتی بندوں کو مضبوط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق دریائے ستلج سے ملحقہ انتظامیہ کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کی تیاریاں مکمل ہیں، تاہم پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سے بھی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔
نبیل جاوید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز سمیت دیہی رپورٹنگ سنٹرز بھی مکمل فعال ہیں اور افسران فیلڈ میں رہیں اور تمام تر صورتحال کی نگرانی جاری رکھیں۔
نبیل جاوید نے کہا کہ دریائے ستلج سے ملحقہ تمام اضلاع کو سیلابی صورتحال میں استعمال ہونے والا سامان مہیا کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ضلع یا ادارے کے پاس وسائل کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ممکنہ سیلابی علاقوں میں ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائے، ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسکیو آپریشن کا آغاز ہونا چاہیے اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ تمام اداروں کی ذمہ داری ہے۔
قصور میں سیلابی پانی میں ڈوبنے والے تین میں سے دو دیہاتیوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ تیسرے شخص کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاؤں اتھ سنگھ کے جمشید اور گاؤں ورم جھوگیاں کے اسلم اور مولا اپنے طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈوب گئے۔لوگوں اور مویشیوں کو بچانے کے لیے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو کم کرنے کے لیے حفاظتی بندوں کو مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ قصور میں گنڈا سنگھ سرحد کے قریب 2 لاکھ 87 ہزار کیوسک پانی بڑھ رہا ہے، اور حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ 10 سے 12 فٹ گہرا سیلابی پانی قصور کے کئی دیہات میں آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 6 ہزار 5 سو لوگوں کو متاثرہ دیہات سے نکالا گیا ہے، اگر ضرورت پڑی تو جانی نقصان کو روکنے کے لیے زبردستی انخلا کیا جائے گا۔ تاہم علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ستلج سیلاب کا خدشہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصدر علوی نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کی تردید کر دی
Next Article صدر اپنے عملے کے جن لوگوں پر الزام لگا رہے ہیں وہ سب سویلین نہیں، یہ حساس معاملہ ہے: حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بھارت کی پیشگی اطلاع : ستلج کے بعد دریائے راوی میں بھی پانی چھوڑ دیا

اگست 25, 2025

بارشوں سے قبل ہی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سیلاب کا خدشہ

جولائی 3, 2023

انیس احمد کا ناول”نکا“ : روہی کی تہذیب کاقصہ۔۔ڈاکٹرمحمد امین

ستمبر 29, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.