ملتان:نامور روحانی پیشوا حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی کا 784واں سالانہ عرس بدھ کے روز ملتان میں شروع ہوگیا۔ دربار کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمودقریشی گرفتاری کے باعث پہلی بار عرس کی تقریبات میں شریک نہ ہوسکے۔ ان کی جگہ ان کے صاحبزادے مخدومزادہ زین حسین قریشی نے مزار کوغسل دیا جس پر ان کے چچا اور شاہ محمودقریشی کے بھائی مرید حسین قریشی غصے میں آگئے ۔
انہوں نے غسل کی تقریب میں مداخلت کی اور زین حسین قریشی پربرس پڑے۔ مرید حسین قریشی نے غسل کی تقریب روک دی ۔انہوں نے شدید غصے میں زین قریشی سے کہا کہ یہ میرے دادا کی قبر ہے تم یہاں سے باہر نکل جاؤ، میرے بغیر غسل کی تقریب کیسے شروع کی۔ انہوں نے کہاکہ دربار کو سیاست کی نذرنہ کیاجائے۔
اس تمام عرصے کے دوران زین حسین قریشی خاموشی کے ساتھ سرجھکا کر کھڑے رہے۔ بعدازاں مرید حسین قریشی نے شاہ محمود قریشی کی جگہ مریدوں سے بھی ملاقات کی۔
فیس بک کمینٹ

