ملتان ( اے پی پی ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں دوسراروز بھی مصروف گزارا۔سوموارکورات گئے انہوں نے کابینہ کے ہمراہ نشترہسپتال ملتان کاطویل دورہ کیا۔ہسپتال میں ادویات تھیں نہ انجکشن اورسرنجیں ۔مریضوں اورتیمارداروں نے طبی سہولتوں کے فقدان پر شکایات کے انبار لگا دیئے۔نشترہسپتال کے کئی وارڈز میں اے سی بندتھے، پارکنگ میں اوور چارجنگ کی شکایات کی گئیںاس صورتحال پرنگران وزیر اعلی محسن نقوی نے شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے ایم ایس راﺅا مجدکوفوری طورپرتبدیل کردیا۔ٹیسٹ باہر سے کرانے کی شکایات اور مریضوں سے غلط بیانی پر لیب انچارج کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اورپارکنگ اوور چارجنگ پر ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی، لیبارٹری، سرجیکل، نیورو،میڈیکل، فارمیسی، آئی وارڈ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا ،مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس ہسپتال کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی، ادویات کا نہ ملنا اور ٹیسٹ باہر سے کرانے کا کوئی جواز نہیںمیں ہسپتالوں کو بہتر بنانے کے لئے دورے کرتا رہوں گا۔
فیس بک کمینٹ

