ملتان: گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کی لہر نے لوگوں کوبے حال کردیا،سڑکیں ویران ہوگئیں اورکاروباری مراکز میں دن بھر سناٹا رہا۔شدید گرمی کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہوگئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔ریسکیو 1122کے مطابق چالیس سالہ شخص دولت گیٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب بے ہوش پڑاتھااطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پرپہنچے مگر وہ دم توڑ چکاتھااس کی میت کو نشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 32سینٹی گریڈ اوریادہ سے زیادہ 45سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرمی کی لہر برقرار رہنے اورگردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے ۔
فیس بک کمینٹ