Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:الیکشن کرا کر دیکھ لیں!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:الیکشن کرا کر دیکھ لیں!

ایڈیٹرستمبر 14, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں علامہ اقبال کے مقابلے میں الیکشن لڑوں گا اور جیت کر دکھاؤں گا۔ یہ مقابلہ ان کی اور میری شاعری کے درمیان ہو گا اور یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ علامہ اقبال بڑے شاعر ہیں یا میں بڑا شاعر ہوں مجھے بعض معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس مقابلے کی صورت میں حکومت مجھے جتوانے کی بھرپور کوشش کرے گی چنانچہ میرا ارادہ آئندہ چند دنوں میں حکومتی سربراہ سے ملاقات کا ہے میں یقینی کامیابی کے لئے ان کے سامنے چند تجاویز رکھوں گا مگر اس سے پہلے یہ تجاویز میں آپ کے ساتھ SHAREکرنا چاہتا ہوں۔
میری پہلی تجویز یہ ہے کہ متذکرہ الیکشن سے پہلے پاکستان کی تمام لائبریریوں اور بک اسٹالوں سے علامہ اقبال کی کتابیں غائب کردی جائیں۔ اس کے علاوہ خفیہ اداروں کی مدد سے پتہ لگایا جائے کہ وہ کون لوگ ہیں جو یہ کتابیں پڑھتے ہیں ان کے گھروں پر چھاپے مار کر یہ کتابیں برآمد کی جائیں جن لوگوں کو کلام اقبال زبانی یاد ہے یا جو ماہرین اقبالیات ہیں انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا جائے میڈیا کو کنٹرول کرنے والے پیمرا آرڈیننس کو مزید موثر بنانے کے لئے ان چھاپوں اور گرفتاریوں کی خبریں الیکٹرانک میڈیا سے نشر کرنے کی ممانعت ہو نیز پرنٹ میڈیا میں بھی ان خبروں کو زیادہ اچھالنے کی اجازت نہ دی جائے۔ نامعلوم مقامات پر منتقل افراد کے اہلخانہ اگر عدالت کا رخ کرنا چاہیں تو انہیں اس کی اجازت ہونا چاہئے کیونکہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے مبینہ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کےلئے جس طرح میڈیا اور عدالتوں کو خاموش تماشائی بنا دیا گیا ہے اس کے بعد ان لوگوں کا واویلا بھی ان کے کسی کام نہیں آئے گا۔اس کے ساتھ علامہ اقبال کے خلاف ایک مربوط اور موثر پروپیگنڈہ مہم بھی شروع کی جانی چاہئے میرے ذہن میں کچھ ایسے نقاد ہیں جو یہ کام کافی عرصے سے بہت تندہی سے کر رہے ہیں مگر ان کی باتوں پر کبھی کسی نے کان نہیں دھرا۔نائن الیون اور 9مئی کے بعد انہیںیہ لائن دی جاسکتی ہے کہ اقبال دہشت گردی کے حامی تھے اور اس کے ثبوت کے طور پر ان کے کلام میں سے فرنگیوں کے خلاف کی گئی شاعری کے تراجم ’’فرنگیوں کی تمام زبانوں میں کئے جائیں اور انہیں امریکہ اور یورپ میں پھیلا دیا جائے اور موازنے کے طور پر میرا لبرل امیج دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے میری فاسقانہ شاعری کے تراجم بھی شائع کرائے جائیں اس سے مجھے مغرب کی حمایت بھی حاصل ہو جائے گی اس کیلئے میں سور کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کیلئے بھی تیار ہوں بلکہ مجھے جو انتخابی نشان الاٹ کیا جائے وہ وہسکی کی بوتل ہو۔
الیکشن جیتنے کے لئے الیکشن سے پہلے کئے گئے اقدامات میں سے ایک اقدام یہ بھی ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن میری خواہش کے مطابق تشکیل دیا جائے تاکہ اگر کسی موقع پر میرے مقابلے میں علامہ اقبال کے کاغذات مسترد کرنے کی ضرورت بھی پڑے تو یہ کام بآسانی ہو سکے اور یوں مجھے بلامقابلہ کامیاب قرار دیا جا سکے میری ایک تجویز یہ بھی ہے کہ حکومت مجھے اپنے صوابدیدی فنڈز یا مختلف ایجنسیوں کے ان فنڈز سے جو آڈٹ نہیں ہوتے لامحدود فنڈز مہیا کرے تاکہ تمام ٹی وی چینلز اور اخبارات میں بھرپور اشتہاری مہم چلائی جاسکے ۔اس کے علاوہ کروڑوں کی تعداد میں بینرز تیار کرکے شہروں، قصبوں اور دیہات میں لگا دیئے جائیں تاکہ لوگوں کو آسمان سے آنے والی روشنی سے محروم کرکے انہیں اندھا بنایا جاسکے ۔نیز ووٹ خرید کر ووٹروں کے شناختی کارڈ اپنے قبضے میں کر لئے جائیں اور پھر یہ ووٹ کسی ’’بھوت پولنگ اسٹیشن‘‘ سے میرے بیلٹ بکس میں سے برآمد ہوں۔انتخاب سے قبل علامہ اقبال کے کسی پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ وغیرہ بھی ہونی چاہئے تاکہ ووٹر بوجوہ خوف اپنے گھروں میں دبک کر بیٹھ جائیں ۔ اس کے علاوہ ضروری ہے کہ جو مضبوط جسموں والے سفید پوش حضرات سول سوسائٹی کی ریلیوں میں پولیس کےساتھ مل کر وحشیانہ پٹائی کرتے رہے ہیں انہیں پولنگ اسٹیشنوں پر امن قائم رکھنے کے لئے متعین کیا جائے اور جب کسی پولنگ اسٹیشن پر مکمل طور پر امن ہو جائے تو یہ سفید پوش دستے پوری چابک دستی سے علامہ اقبال کے بھرے ہوئے ووٹ باکس دونوں بغلوں میں دبا کر موقع سے فرار ہو جائیں۔ ان سفید پوش شرفاء میں سے ان افراد کو اس کام کے لئے ترجیح دی جائے جو میراتھن ریس میں حصہ لیکر کوئی پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے ضروری ہے کہ میڈیا کے سر پھرے ارکان جو کسی صورت بکنے اور جھکنے کے لئے تیار نہیں ہیں انہیں مزید اربوں روپے کی زک پہنچائی جائے ۔ان تجاویز کے علاوہ اور بھی بہت سی تجاویز میرے ذہن میں ہیں جو میرے اور علامہ اقبال کے درمیان ہونے والے الیکشن کو شفاف بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔تاہم ان کے بارے میں روزانہ ہونے والی واقعاتی تبدیلیوں کے ساتھ کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا مجھے بہرحال یقین کامل ہے کہ میرے ذہن میں شفاف انتخابات کا جو نقشہ ہے اس پر پوری طرح عملدرآمد کی صورت میں علامہ اقبال میرے مقابلے ٹھہر نہیں سکیں گے لیکن بالفرض محال اگر اقبال سے محبت کرنے والوں کی غیرت جاگ اٹھی اور وہ مجھے ہرانے پر تل گئے تو پھر کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ عوام تو فرعونوں کے تخت و تاج بھی ہوا میں اچھالتے رہے ہیں تاہم اگر ایسا نہیں ہوتا اور مجھے ’’عوام‘‘ علامہ اقبال سے بڑا شاعر قرار دیتے ہیں تو پھر حکومت سے میری گزارش ہو گی کہ آئندہ تاریخ کی کتابوں میں بھی تصور پاکستان کے خالق کے طور پر اقبال کی بجائے میرا نام لکھا جائے ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:نئے چیف جسٹس اور پرانے چیلنج
Next Article حسین حقانی کا کالم:بدلتی دنیا سے بے خبری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.