Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کامیاب، پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر
کھیل

ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کامیاب، پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر

ایڈیٹرستمبر 15, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
india asia cup
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کولمبو : سری لنکا نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، بارش کے سبب اننگز کا آغاز تاخیر سے ہوا اور میچ کو 45 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔پاکستان نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن یہ کوشش بھی آؤٹ فارم فخر زمان کے لیے کارگر ثابت نہ ہو سکی اور وہ صرف چار رنز بنانے کے بعد بولڈ ہو گئے۔
فخر کے آؤٹ ہونے کے بعد عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا اور دوسری وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت قائم کی۔
اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید طول پکڑتی، دونتھ ویلالاگے کی گیند کو بابر اعظم سمجھنے میں ناکام رہے اور 29 رنز بنانے کے بعد اسٹمپ ہو گئے۔دوسرے اینڈ سے عبداللہ شفیق نے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور ایشیا کپ میں ملنے والے پہلے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔
ابھی قومی ٹیم کی سنچری اور عبداللہ کی نصف سنچری مکمل ہوئی ہی تھی کہ پتھی رانا کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں عبداللہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 52 رنز بنائے۔
نوجوان محمد حارث وکٹ پر آمد کے بعد مستقل جدوجہد کرتے نظر آئے اور 9 گیندیں کھیلنے کے بعد بغیر کوئی رن بنائے پتھی رانا کی گیند پر انہی کو کیچ دے کر چلتے بنے۔
محمد نواز کا قیام بھی وکٹ پر محدود رہا اور وہ بھی 10 رنز بنانے کے بعد مہیش تھکشانا کی وکٹ بن گئے۔نواز کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی میچ میں بارش نے مداخلت کردی جس کے سبب میچ کو روکنا پڑ گیا۔
بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو میچ کو 42 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔
پانچ وکٹیں گرنے کے بعد رضوان اور افتخار نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانا شروع کیا اور اسپنرز کے خلاف جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پرامود مدھوشن کے ایک اوور میں 18 رنز بٹورے۔رضوان نے مشکل وقت میں ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چھٹی وکٹ کے لیے 108 رنز کی شراکت قائم کی، اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب افتخار 40 گیندوں پر 47 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔شاداب خان کا وکٹ پر قیام مختصر رہا اور وہ بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے جنہوں نے ایک خوبصورت کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی۔
پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں 42 اوورز میں 252 رنز بنائے لیکن ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سری لنکا کو فتح کے لیے 252 رنز کا ہدف ملا ہے۔
محمد رضوان نے شاندار اننگز کھیلی اور 73 گیندوں پر دو چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 86 رنز کی باری کھیلی۔سری لنکا کی جانب سے متھیش پتھیرانا تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ پرامود مدھوشن نے دو وکٹیں لیں۔
سری لنکن اوپنرز نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن 20 کے مجموعی اسکور پر وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں کوشل پریرا رن آؤٹ ہو کر پویلین پہنچ گئے۔
اس موقع پر پاتھم نسانکا کا ساتھ دینے کوشل مینڈس آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس مرحلے پر 29 رنز بنانے والے نسانکا لیگ اسپنر شاداب کی گیند پر انہیں کو کیچ دے بیٹھے۔
دو وکٹیں گرنے کے بعد کوشل مینڈس کا ساتھ دینے سدیراسماراوکراما آئے اور دونوں اب تک 50 رنز سے زائد کی شراکت بنا چکے ہیں جبکہ اس دوران مینڈس نے اپنی ففٹی بھی مکمل کر لی۔
مینڈس اور سماراوکراما نے تیسری وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس مرحلے پر 48 رنز بنانے والے سماراوکراما کو افتخار نے چلتا کردیا۔افتخار کو اگلے اوور میں ایک اور وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن وکٹ کیپر رضوان اسالانکا کا کیچ لینے میں ناکام رہے اور یہ غلطی پاکستان کو بہت بھاری پری۔
تاہم افتخار کو اپنی اچھی باؤلنگ کا انعام جلد ہی اس وقت مل گیا جب انہوں نے 91 رنز کی شاندار باری کھیلنے والے مینڈس کو بھی حارث کے عمدہ کیچ کی بدولت چلتا کردیا۔
افتخار نے اپنی عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور چاتھ اسالانکا کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔
دھننجیا ڈی سلوا اور اسالانکا نے مزید 21 رنز جوڑ کر اسکور کو 243 تک پہنچا دیا لیکن پاکستان کی دم توڑی امیدوں کو شاہین نے یکے بعد دیگرے دو وکٹیں لے کر دوبارہ سے زندہ کردیا۔سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے لیکن زمان خان کی جانب سے کرائے گئے اوور کی چوتھی گیند پر پرامود مدھوشن رن آؤٹ ہو گئے۔
میچ کی آخری دو گیندوں پر سری لنکا کو فتح کے لیے 6 رنز درکار تھے لیکن اوور کی پانچویں گیند پر گیند اسالانکا کے بلے کا باہری کنارہ لینے کے بعد باؤنڈری پار کر گئی۔
آخری گیند پر سری لنکا کو فتح کے لیے دو رنز درکار تھے اور اسالانکا نے دو رنز بنا کر اپنی ٹیم یادگار فتح سے ہمکنار کرانے کے ساتھ ساتھ فائنل میں بھی پہنچا دیا۔سری لنکا کی جانب سے چارتھ اسالانکا نے 47 گیندوں پر 49 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
( بشکریہ ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایشیا کپ سری لنکا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے : لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس
Next Article کشور ناہیدکا کالم:اس کو کہتے ہیں عالم آرائی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کرکٹ میں بھی بھارت چاروں شانے چِت : انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام ۔۔سمیر منہاس کی شاندار سنچری

دسمبر 21, 2025

پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا

نومبر 16, 2025

ایشیا کپ سپر 4: بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست :بھارت فائنل میں پہنچ گیا

ستمبر 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.