Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:آستانہ عالیہ!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:آستانہ عالیہ!

ایڈیٹرستمبر 16, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پہلے تو صرف ایک آستانہ عالیہ تھا، جہاں ایک اللّٰہ کے ولی فالج، لقوہ، کالی کھانسی، دائمی قبض، گردوں کی خرابی، جنوں بھوتوں کو ’’گھر بدر‘‘ کرنے، گونگوں، ’’بولوں‘‘ اور طویل عرصے سے بستر علالت پر پڑے مریضوں کا علاج صرف ایک پھونک سے کر کے انہیں چنگا بھلا کر دیتے تھے، چنانچہ اس آستانہ عالیہ پر ہزاروں لوگ حاضری دیتے اور من کی مرادیں پاتے۔ اللّٰہ کے اس ولی کی شہرت دور دراز مقامات تک پہنچی اور یہ انہی کا فیض ہے کہ اب پاکستان کے بہت سے شہروں میں آستانہ عالیہ کھل گئے ہیں اور فی الحال ہزاروں تو نہیں سینکڑوں کی تعداد میں پھونک اور ایک دم کے نتیجے میں ایک دم ہر بیماری دفع دور ہو جاتی ہے، مگر سچی بات یہ ہے کہ کہاں وہ بات مولوی مدن کی سی۔ چنانچہ میں نے دیکھا کہ آستانہ عالیہ کے پیر فقیر پھونکیں مارتے مارتے ہلکان ہو جاتےہیں مگر اس مریض کی ظاہری حالت میں بظاہرکوئی فرق نظر نہیں آتا۔ خصوصاً جن نکالنےکیلئے انہیں بہت زیادہ تگ و دو کرنا پڑتی ہے، اس کے علاوہ جن کے حسب نسب اور عقیدے کے حوالےسے بھی بہت انوسٹی گیشن کرنا پڑتی ہے، مثلاً جس شخص کو جن ’’چمڑا‘‘ ہوتا ہے، وہ اپنے ساتھ آئے ہوئے شخص کے ہاتھوں سے نکلنے کی تگ و دو کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خوفناک آوازیں بھی نکالتا ہے۔ اس دوران آستانہ عالیہ کے درویش اس سے سوال جواب کرتے ہیں جو اصل میں جن سے پوچھے جا رہے ہوتے ہیں، مثلاً تمہارا مذہب کیا ہے، تم عیسائی ہو، ہندو ہو، سکھ ہو یا مسلمان؟ اس سوال سے جن کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں اور وہ ہتھیار پھینک دیتا ہے اور نارمل دکھائی دینے لگتا ہے اور اس سے کہا جاتا ہے کہ تم آستانہ عالیہ سے منسلک ہو گئے ہو، پھر وہ جن آستانہ عالیہ والے پیر صاحب کے ہاتھ چومتا ہے اور ’’نیواں نیواں‘‘ وہاں سے نکل جاتا ہے۔
اب الحمدللّٰہ آستانہ عالیہ جگہ جگہ کھل گئے ہیں، چنانچہ بعض مقامات پر مشرقی وضع قطع کی بھی کوئی ضرورت نہیں سمجھی جاتی، حضرت داڑھی مونچھ کے محتاج نظر نہیں آتے اور ان میں سے کئی ایک تو صرف نوجوان نہیں، بالکل بچے ہیں جو اپنے والد صاحب کے ساتھ لگے بیٹھے ہوتے ہیں، ان کی ولایت کے قائل باری باری ان کے پاس آتے ، ان کے پائوں کو چھوتے اور ان کی خدمت میں نذرانہ پیش کرکے رخصت ہو جاتے ہیں۔ اس دوران ایک اور نسل بھی سامنے آئی، یہ باریش لوگ ہیں۔ ان سب نے مخصوص طرز کی پگڑیاں باندھی ہوتی ہیں اور یہ گول دائرے میں لڈیاں ڈال کر اپنے مرشد کو راضی کرتے ہیں، انہیں باقی آستانوں کی طرح اس آستانے پر بھی یقین ہے کہ ان کی دلی مرادیں پوری ہوںگی۔ اب اس نوع کے روحانی آستانے اتنی تعداد میں کھل گئےہیں کہ کہیں دور جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی بلکہ کچھ تو ایسے بھی ہیں جو آپ کی فون کال پر آپ کے ’’آستانے‘‘ پر بھی آ جاتے ہیں، تاہم یہ سہولت ہر آستانے پر میسر نہیں ہے۔
میں کبھی اس بات پر بہت کڑھا کرتا تھاکہ ہمارے لوگ مذہب سے دور ہوتے جا رہے ہیں، مگر اب وہ مذہب سے دور نہیں بلکہ بہت دور تک خود مذہب کے اندر گھس گئے ہیں، یہ صرف پاکستان یا مسلمانوں ہی میں نہیں بلکہ ہندوئوں اور عیسائیوں میں بھی ایسے عامل آ چکے ہیں، جن کے سامنے ہزاروں کا مجمع ہوتا ہے، یہ عامل حاجت مندوں کو صرف چھوتے ہیں اور وہ ٹھیک ہو جاتے ہیں، تاہم مردوں اور عورتوں کو چھونے کے ’’مقامات‘‘ مختلف ہیں، مگر اس سے کیا فرق پڑتا ہے، مقام کوئی بھی ہو وہ عامل سے زیادہ مقدس نہیں ہوتا۔ اس دوران میں نے ٹک ٹاک پر ایک پادری کو بھی اپنی روحانیت کا سکہ جماتے ہوئے دیکھا، شروع شروع میں یہ مناظر دیکھ کر کوفت ہوئی اور سمجھا شاید لوگوں کو بےوقوف بنایا جا رہا ہے، میں خود ایک پیر خاندان کا فرد ہوں جن کا فیض صدیوں سے جاری ہے۔ خود میں نے اپنے اندر ایک نہیں کئی دفعہ محسوس کیا کہ مجھے خلق خدا کی طبی ضرورتوں کیلئے پیدا کیا گیا ہے چنانچہ میں نے دو تین دفعہ متعدد مریضوں کو دم کیا تو وہ ایک دم ٹھیک ہوگئے۔ تب مجھے یقین ہوا کہ آستانہ عالیہ سے واقعی لوگوں کی مرادیں پوری ہوتی ہیں اور وہاں کسی کو بے وقوف نہیںبنایا جاتا۔ میں نے ابھی بتایا تھا کہ میں خود ایک روحانی خانوادے کا فرد ہوں۔ اس سے آگے میں کچھ نہیں کہوں گا عقلمندکیلئے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:سر دوستاں سلامت کہ تو خنجر آزمائی (2)
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:نواز شریف بدحال معیشت کو کیسے درست کریں گے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.