Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»توشہ خانہ کیس: احتساب عدالت نے نوازشریف کے دائمی وارنٹ منسوخ کردیے
اسلام آباد

توشہ خانہ کیس: احتساب عدالت نے نوازشریف کے دائمی وارنٹ منسوخ کردیے

ایڈیٹراکتوبر 24, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا، جس پر عدالت نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ منسوخ کر دیے۔
نوازشریف اپنے ذاتی اسکواڈ کے ساتھ براستہ مری ایکسپریس وے اسلام آباد پہنچے تھے، نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز شریف اور وکلا کی ٹیم بھی تھی۔
سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر سکیورٹی بڑھادی گئی۔
نواز شریف توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے نواز شریف کے وارنٹ آج تک معطل کیے تھے، جج احتساب عدالت محمد بشیر نے نواز شریف کو پیشی کے لیے ڈیڑھ بجےتک کا وقت دیا تھا۔
نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں۔
وکیل کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضم شدہ پراپرٹی بحال کرنےکی درخواست دائر کی گئی ۔ دوسری درخواست کی گئی ہےکہ توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کا وکیل مقرر کیا جائے۔ عدالت میں نواز شریف کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔نوازشریف کے ضمانتی کے طور پر ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کو مقرر کیا گیا۔
کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو عدالتی حکم پر نواز شریف نے روسٹرم پر آ کر حاضری لگائی، جس کے بعد جج محمد بشیر کی اجازت سے نواز شریف کمرہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔
اس کے بعد نواز شریف کے وکیل محمد عرفان کمرہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے نواز شریف کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانےکی ہدایت کی جس پر نواز شریف کی قانونی ٹیم نے 10 لاکھ روپےکے مچلکے عدالت میں جمع کروا دیے۔
وکیل صفائی قاضی مصباح کا کہنا تھا کہ جب آپ حکم کریں گے نواز شریف عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔
عدالت نے جائیداد ضبطی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 نومبرکو جائیداد ضبطی کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔
نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سرینڈر کردیا ہے ان کے وارنٹ منسوخ کردیں، وارنٹ منسوخ ہوں گے تو ٹرائل آگے چلےگا۔
احتساب عدالت نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ بھی منسوخ کردیے۔عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، ہائی کورٹ نے نواز شریف کی آج تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی تھی۔
عدالت نے نواز شریف کو آج تک گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے رکھا تھا، نیب نے نوازشریف کو حفاظتی ضمانت ملنے پرکوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔
ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت شروع ہوگئی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اپیلوں کی سماعت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے نوازشریف کو خصوصی سکیورٹی فراہم کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی سکیورٹی میں 3 اسپیشل پولیس وین بھی شامل ہیں۔
اے ٹی ایس اہلکاروں کا اسپیشل دستہ بھی نوازشریف کے لیے تعینات کیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس کا خصوصی اسکواڈ نواز شریف کے ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی دےگا۔
خیال رہےکہ نواز شریف کو پہلے ہی سابق وزیراعظم کی سکیورٹی دی جاچکی ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس: نواز کی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع، نیب کو نوٹس جاری
Next Article وجاہت مسعود کا کالم : میر صاحب کی سادگی اور بے انت رات کا اندھیرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم

جولائی 3, 2026

لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 3, 2026
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم جولائی 3, 2026
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.