Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:ادھا پہلوان ٹھنڈی کھوئی والا!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:ادھا پہلوان ٹھنڈی کھوئی والا!

ایڈیٹرنومبر 11, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ان دنوں ایک دفعہ پھر ادھا پہلوان ٹھنڈی کھوئی والا ایکسائیٹڈ ہےاور انتخابات کے دنوں میں اس کا یہ جوش وخروش دیدنی ہوتا ہے۔ اس کی دودھ، لسی کی دکان پر علاقے کے امیدوار اور اس کے کا رکن دن کے مختلف اوقات میں اکٹھے ہوتے ہیں، لسی پیتے ہیں اور اسمبلی کا امیدوار اس کا بل ادا کرتا ہے۔ان میں سب سے زیادہ ’’سیاسی‘‘ خود ادھا پہلوان ٹھنڈی کھوئی والا ہے وہ تمام قسم کے سیاسی کارکنوں کو انتخاب جیتنے کے ’’گُر‘‘ بھی بتاتا ہے اور سیاسی تجزیے بھی پیش کرتا ہے۔ گزشتہ روز میں اس کی دکان پر گیا تو ادھا پہلوان گڑوی میں لسی ’’رڑک‘‘ رہا تھا مگر اس کا دھیان سامنے بنچوں پر بیٹھے گاہگوں کی باتوں کی طرف تھا ،اس نے ان میں سے ایک کو مخاطب کیا اور کہا ’بلے تم ایسے نہ خوش ہو جایا کرو ابھی تو کوئی پسندفائنل نہیں ہوئی اور تم بڑھکیں لگانے لگ گئے ہو۔‘بلے نے پوچھا ’کیا تمہارے پاس اس حوالے سے کوئی اطلاع ہے، ادھے پہلوان نے یہ سن کر قہقہہ لگایا اور کہا ’’پڑ گئی نا میری ضرورت اب سنو ’’ذرائع کے مطابق‘‘ آٹھ فروری کو انتخابات یقیناً ہو رہے ہیں ‘‘ بلے نے یہ سنا تو بولا ’یہ تم بریکنگ نیوز دے رہے ہو کسے نہیں پتہ اب ایسا ہونا یقینی ہے‘ اس بار ادھا پہلوان ہنسا اور کہنے لگا’ تم مجھے پاگل سمجھتے ہو بریکنگ نیوز یہ ہے کہ اول تو تمہارے امیدوار کو پارٹی کا ٹکٹ نہیں مل رہا اور دوسرے میرے ذاتی ذرائع کے مطابق اگر ٹکٹ مل بھی گیا تو وہ کامیاب نہیں ہو گا اس کی زبان سے ذاتی ذرائع کے الفاظ سن کر بلا ہنسنا شروع ہو گیا‘ جس پر ادھا پہلوان غصے میں آ گیا اور کہا ’’مجھے تم کیا سمجھتے ہو مجھے سارے معاملے کی ’’ایچی بیچی ‘‘ کا پتہ ہے تمہارا امیدوار ٹکٹ الاٹ کرنے والوں ہی کے ترلے منتیں نہیں کر رہا بلکہ ان کے گھریلو ملازمین ،ارد گرد کی پرچون کی دکانوں پر بیٹھے گاہکوں کا انتظار کرنے والوں کے ساتھ بھی دوستیاں گانٹھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔اسے میری طرف سے بتا دو وہ اپنا وقت ضائع نہ کرے یہ سن کر بلے نے کہا ’’یار تم تواس میدان کے پرانے کھلاڑی ہو تم سیاست لڑا کر مشورہ دو کہ اسے ٹکٹ کے حصول کے لئے کیا کرنا چاہئے ؟ یہ سن کر ادھے پہلوان کے چہرے پر غوروفکر کے آثار پیدا ہوئے، اس کے بعدوہ اپنی چوکی سے اتر کر بلے کے ساتھ بنچ پر بیٹھ گیا اور راز داری کے انداز میں اس کے کان کےساتھ منہ لگا کر بولا ’’ایک چیز میرے ذہن میں آئی ہے مگر کسی کو بتانا نہیں ‘‘ بلے نے ایکسائیٹڈ ہو کر پوچھا وہ کیا ‘‘ ادھے پہلوان نے کہا کہ میں اس کو ٹکٹ دلا سکتا ہوں مگر اس کی ایک شرط ہے ‘‘بلے نے پوچھا وہ کیا ’’ادھے پہلوان نے کہا ’’معمولی سی شرط ہے وہ یہ کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اس نے ورکروں اور خود جو پیڑوں والی لسی کے بڑے گلاس پئے اور پلائے ہیں ان کا بل ادا کر دے ‘‘اس پر بلے نے قہقہہ لگایا اور کہا پہلوان یہ بات دل سے نکال دو اس نے تو علاقے کے سارے دکانداروں کے وہ پیسے بھی ادا نہیں کئے جو سابقہ الیکشن سے اس کے ذمے تھے۔
اس دفعہ میں نے پہلوان سے کہا ’’یار کسی اور کو علم ہو نہ ہو مگر میں تو جانتا ہوں کہ تمہارے تعلقات کتنے بڑے بڑے لوگوں سے ہیں خود تم نے مجھے بتایا تھا کہ بھٹو صاحب کے زمانے میں اسلامی ملکوں کے جو سربراہ پاکستان آئے تھے وہ سب تمہاری دکان سےلسی پی کر گئے تھے حالانکہ انہوں نے کہا تھا کہ پہلوان ہم تمہیں صرف ملنے اور صلاح مشورہ کرنے آئے ہیں مگر تم نے کہا میں آپ کو ایسے نہیں جانے دوں گا ،لسی پیئے بغیر آپ یہاں سے جا نہیں سکیں گے۔ انہیں تمہاری لسی اتنی مزے کی لگی کہ وہ کئی گلاس شاپروں میں بھر کر اپنے ساتھ لے گئے تم نے یہ بھی بتایا تھا کہ آج بھی گاہے گاہے ان سب کا فون آتا ہے اور میرا حال احوال پوچھتے ہیں ۔میری یہ گفتگو سن کر پہلوان خوشی کے مارے آپے سے باہر ہوگیا اور کہا ’’قاشمی شاب، یہ سب اللہ کا فضل ہے کبھی غرور نہیں کیا ۔اس بچارے پہلوان کو پتہ بھی نہیں تھا کہ ان سربراہوں میں سے لگ بھگ سارے سربراہ مملکت قتل کر دیئے گئے تھے، میں نے اسے اس وقت بھی نہیں بتایا کہ مجھے خدشہ تھا کہ وہ کہیں ان کی تعزیت کیلئے ان مرحومین کے پاکستانی سفارتخانوں میں جانے کا ارادہ نہ باندھ لے۔
میں نے ادھے پہلوان سے فروری میں ہونے والے انتخابات کا رزلٹ پیشگی معلوم کرنے کی کوشش کی ،جس کے جواب میں ادھے پہلوان نے صرف دو باتیں کیں ایک تو تمام پارٹیوں کے نام بالکل صحیح بتائے اور آخر میں ایک بہت پتے کی بات صرف ایک جملے میں ادا کی اور کہا ’’وہی ہو گا جو اللہ کو منظور ہو گا‘‘
میں نے دانستہ اس عارفانہ بات کی تفصیل نہیں پوچھی!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجسٹس مظاہر کا ریفرنس پر جوڈیشل کونسل کو جواب سے انکار، چیف جسٹس سمیت دیگر ارکان پر اعتراض
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم:ایک اور افغان جنگ؟؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.