Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:شیخ صاحب اور ملک صاحب!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:شیخ صاحب اور ملک صاحب!

ایڈیٹرنومبر 12, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’جی جی !’’جی ملک صاحب کیسے حال ہیں ؟‘‘اللہ کا شکر ہے جی وہ دراصل میں نے فون اس لئے کیا تھا کہ’’ آپ کی طرف کچھ پیسے نکلتے ہیں بہت ضرورت آن پڑی ہے۔ میں تو چند دنوں تک مرنے والا ہوں ملک صاحب‘‘
یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں شیخ صاحب اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے۔
میں صحیح کہہ رہا ہوں میرا دل کہتا ہے کہ دو ہفتوں کے اندر اندر انتقال کر جائوں گا۔
آپ کو ایسی بات نہیں کرنا چاہئے شیخ صاحب آپ سے محبت کرنیوالوں کو اس سے تکلیف ہوتی ہے ۔
آپ کی اس بات سے میری ڈھارس بندھی ہے اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے آپ سنائیں آپ کے کاروبار کا کیا حال ہے ۔
اللہ کا شکر ہے کام چل رہا ہے آپ کا کاروبار کیسا جا رہا ہے ۔
بہت اچھا جا رہا ہے ان دنوں سیزن بھی ہے ۔
ہاں میں نے یہی سوچ کر فون کیا تھا، اگر ہوسکے تو آج کچھ ادائیگی فرمادیں۔
میں نے آپ سے عرض کی ناکہ میں مرنے والا ہوں۔
ایسی کون سی بات ہے؟ آپ خدانخواستہ بیمار ویمار تو نہیں ہیں۔
نہیں بیماری تو کوئی نہیں مجھے لگتا ہے کہ میں نے مر جانا ہے ۔
کیوں منہ سے برے برے کلمے نکالتے ہیں آپ یہ بتائیں بچوں کا کیا حال ہے ؟
بچے بالکل ٹھیک ہیں میں نے پچھلے ہفتے انہیں ایک ایک پلاٹ خرید کر دیا ہے کہ اس پر اپنی اپنی کوٹھیاں خود بنوالیں۔
مبارک ہو!
خیر مبارک
آپ کی کار کیسی جا رہی ہے ؟
کون سی کار !ہاں یہ تو میں بھول ہی گیا میں نے کل ایک نئی مرسڈیز کا آرڈر دیا ہے آپ کسی دن بچوں کو لیکر آئیں نا!
بس ان شااللہ کسی دن حاضر ہوں گا اس وقت تو میں نے ضرورت کے تحت فون کیا تھا اگر ہوسکے تو کچھ پیسوں کا انتظام کردیں ۔
میں نے تو چند دنوں تک مر جانا ہے اب اس دنیا میں جی نہیں لگتا کچھ نہیں رکھا اس دنیا میں کوئی شخص میراحال نہیں پوچھتا سب کو اپنے اپنے پیسوں کی فکر ہے ۔
خدا کیلئے شیخ صاحب خدا کیلئے !
میں صحیح کہہ رہا ہوں میں تو ان لوگوں کی وجہ سے دفتر بھی بہت کم آتا ہوں ،میں نے سب کام بیٹوں کے سپرد کر دیئے ہیں اب تو کاروبار بھی وہی چلا رہے ہیں ۔
خیر یہ تو اچھی بات ہے کہ بیٹے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں لیکن آپ کو مایوسی کی باتیں نہیں کرنا چا ہئیں !
بڑی مہربانی ملک صاحب آپ کی باتوں نے مجھے بہت حوصلہ دیا ہے میں ان دنوں سوچ رہا ہوں کہ دل بہلانے کیلئے یورپ کی سیاحت کو نکل جاؤں ۔
بہت اچھا خیال ہے کہ اگر ہو سکے تو اس دفعہ ایک چکر امریکا کا بھی لگا لیں۔ کیا رکھا ہے دنیا میں ،بس دولت ہی دولت کی تکرار ہے، یہ سب کچھ یہیں رہ جانا ہے۔ اب دیکھیں نا دنیا میں صرف پیسہ ہی تو سب کچھ نہیں ہے، پیسہ تو ہاتھ کی میل ہے، میں تو اب دنیا کی سیر کو نکلنے لگا ہوں۔
وہ تو ٹھیک ہے شیخ صاحب مگر اس میل کی بھی کبھی ضرورت پڑ ہی جاتی ہے۔ میں نے آج اسی لئے فون کیا تھا: میں نے چند دنوں تک مر جانا ہے، اب تو اس دنیا میں جینے کو جی نہیں چاہتا۔ میں نے تو وصیت کے کاغذات بھی تیار کروا لئے ہیں۔
اللہ نہ کرے شیخ صاحب کہ آپ فوت ہوں۔
جی جی جی
مگر دیکھیں نا، لین دین تو ساتھ ساتھ چلتا ہی ہے۔
بالکل بالکل مگر میں تو سب کچھ چھوڑ چھاڑ بیٹھا ہوں۔ بس چند دنوں کی بات ہے۔
یعنی کتنے دنوں تک آپ ادائیگی کردیں گے۔میں ادائیگی کی بات نہیں کر رہا ملک صاحب، چند دنوں تک میں نے مر جانا ہے مجھے کہاں ہوش ہے کہ میں نے کس سے کیا لینا ہے، کس کا کیا دینا ہے، یہ دنیا فانی ہے ملک صاحب۔
آپ بجا فرماتے ہیں شیخ صاحب لیکن جو دینا ہے وہ تو دینا ہے۔
مگر میں نے چند دنوں تک مر جانا ہے۔
پکی بات ہے؟
کون سی بات؟
یہی کہ آپ نے چند دنوں تک فوت ہو جانا ہے؟
یہ آپ کیسی باتیں کر رہے ہیں ملک صاحب! اظہار ہمدردی کی بجائے دوسروں کی طرح آپ بھی میری موت کی دعائیں مانگنے لگے۔
میں ایسی دعا کیسے مانگ سکتا ہوں شیخ صاحب، میں تو صرف یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ موت کے سلسلے میں آپ کا احساس واقعی بہت قوی ہے۔
جی ہاں آپ یقین کریں مجھے یہی لگتا ہے کہ بس دو چار دنوں تک مر جاؤں گا۔
بس ٹھیک ہے، جہاں میں نے پیسوں کا اتنا عرصہ انتظار کیا تھا ، عام حالات میں دو چار مہینے اور انتظار کرلیتا۔ لیکن اگر آپ کا دو چار دنوں میں فوت ہونا یقینی ہے تو میں ابھی آپ کی طرف پہنچ رہا ہوں تاکہ آپ کا آخری دیدار ہو جائے اور رقم بھی ڈوبنے سے بچ جائے۔ یوں بھی میں چاہتا ہوں کہ میرا دوست خدا کے سامنے سرخرو ہو کر جائے، دوسروں کی دولت، دولت نہیں جہنم ہے، میری خواہش ہے کہ آپ نارِ جہنم ساتھ لے کر نہ جائیں، براہ کرم میرے آنے تک فوت نہ ہوں کچھ دیر انتظار فرمائیں۔ میں حاضر ہو رہا ہوں۔ خدا حافظ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:جمہوری عہد نامہ برائے شفاف انتخابات
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:عالم اسلام کے بے بس لیڈر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.