Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا: پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے
اہم خبریں

آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا: پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے

ایڈیٹرنومبر 16, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

واشنگٹن : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق فنڈ نے تین بلین ڈالر کے بیل آؤٹ کے پہلے جائزے پر پاکستان کے ساتھ عملے کی سطح پر معاہدہ کیا ہے، جس کی ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد اسلام آباد کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
جون میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ’معاشی استحکام کے پروگرام کی حمایت‘ کے لیے انتہائی ضروری نو ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمینٹ (ایس بی اے) کی منظوری دی تھی، جس کی وجہ سے فوری طور پر اسلام آباد کو 1.2 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔
آئی ایم ایف کے تکنیکی عملے نے 2 نومبر کو قلیل مدتی قرض کے معاہدے کا پہلا جائزہ شروع کیا تھا جو 10 نومبر کو ختم ہوا۔آئی ایم ایف کے مطابق ایس بی اے کے پہلے جائزے پر بات چیت کے لیے اس کے اہلکار نیتھن پورٹر کی قیادت میں ایک ٹیم اسلام آباد میں موجود تھی۔
نیتھن پورٹر کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا:
’آئی ایم ایف کی ٹیم نے آئی ایم ایف کے تین ارب ڈالر ایس بی اے کے تعاون سے اپنے استحکام پروگرام کے پہلے جائزے پر پاکستانی حکام کے ساتھ عملے کی سطح کا معاہدہ کیا ہے۔
’معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔ منظوری کے بعد تقریباً 70 کروڑ ڈالر دستیاب ہو جائیں گے اور پروگرام کے تحت کل تقسیم تقریباً 1.9 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ مالی سال 2024 کے بجٹ پر ثابت قدمی سے عمل در آمد، توانائی کی قیمتوں میں مسلسل ایڈجسٹمنٹ، اور زرمبادلہ کی مارکیٹ میں نئے بہاؤ نے مالی اور بیرونی دباؤ کو کم کیا ہے۔
’آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں کمی کی توقع ہے۔ تاہم پاکستان اہم بیرونی خطرات کے لیے حساس ہے، جن میں جغرافیائی سیاسی تناؤ کی شدت، اجناس کی دوبارہ بڑھنے والی قیمتیں، اور عالمی مالیاتی حالات میں مزید سختی شامل ہیں۔ لچک پیدا کرنے کی کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔‘عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنے والا جائزہ مشن قرض کی آئندہ قسط کے اجرا کے معاہدے کے قریب ہے اور یہ ’کسی بھی دن ہو سکتا ہے۔‘
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا ایک وفد فنڈ کے اعلیٰ عہدیدار ناتھن پورٹر کی سربراہی میں دو نومبر سے پاکستان کے دورے پر ہے جہاں وہ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے پہلے جائزے پر تفصیلی بات چیت کر چکا ہے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آئی ایم ایف پاکستان اور آئی ایم ایف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبابر اعظم تینوں طرزِ کرکٹ کی قیادت سے دستبردار
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک جوتے کی خاطر!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ترقیاتی اسکیموں میں کمی لائی جائیگی،پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں

دسمبر 12, 2025

معاشی استحکام : پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا

اکتوبر 15, 2025

پاکستان میں نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہو گا

مئی 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.