Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امتیاز عالم»امتیاز عالم کاکالم:تحریک انصاف اور پارٹیوں میں جمہوریت
امتیاز عالم

امتیاز عالم کاکالم:تحریک انصاف اور پارٹیوں میں جمہوریت

ایڈیٹردسمبر 3, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اپنے انعقاد سے پہلے ہی مشکوک ہوئے انتخابات کے شیڈول کے اعلان بارے ابہام تو دور ہوا۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق 8 فروری کو انتخابات کے انعقاد کی تاریخ سے 56 روز قبل انتخابی شیڈول کا غالباً 14 دسمبر کے آس پاس اعلان کردیا جائے گا۔ ہفتہ کے روز ہی تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات نہایت سرعت سے منعقد کیے جاچکے اور بیرسٹر گوہر کو، پارٹی کے روح رواں عمران کی نااہلی کے پیش نظر ،بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے، جبکہ باقی عہدیداروں کو برقرار رکھا گیا ہے۔تاہم جس طرح پی ٹی آئی کے گزشتہ انتخابات کو خلاف ضابطہ قرار دیا گیا تھا، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ میدان سے غائب کی گئی تحریک انصاف کے گزشتہ روز ہوئے ’’غائبانہ پارٹی انتخابات‘‘ کو قانونی جواز ملے گا بھی کہ نہیں۔ جب مقصد ہی ایک پارٹی کو انتخابی میدان سے نکال باہر کرنا ہے تو پھر بلے کا نشان تلوار کی طرح بیلٹ پیپر سے غائب کرنا کوئی بڑا کام نہیں۔ اس گناہ کا بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ پورے انتخابی عمل میں وسیع تر دھاندلیوں کے بے پناہ گناہوں سے بچا جاسکے گا۔ سوال تو پہلے ہی سے انتخابات کی شفافیت پر اٹھ کھڑا ہوا ہے،تو اک گناہ اور سہی۔ یقیناً الیکشن کمیشن کو ان ہنگامی پارٹی انتخابات ،جو ایک طرح کی غائبانہ نماز جنازہ تھی ،پر مہر ثبت کرنے میں دشواری ہوگی کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ برس کے انتخابات تو ان سے کہیں زیادہ ’’جمہوری و قانونی‘‘ تھے۔ ویسے دیکھا جائے تو کس پارٹی کے انتخابات جمہوری ہوتے ہیں جن میں شفاف انتخابی قوانین کا لحاظ رکھا جاتا ہے۔ ایک آدھ استثنا کے سوا 176 رجسٹرڈ پارٹیوں کے انتخابات کے کہیں شواہد نہیں اور جن پارٹیوں نے اپنے انتخابات کے نتائج سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے اور جنہیں شرف تصدیق بھی بخشا گیا ہے، انکے انتخابات کتنے جمہوری اور نمائندہ تھے۔ تمام پارٹیاں اپنے بانیان، موجدین، گھرانوں، شخصیات اور گروہوں کی مرہون منت ہیں اور انکا جمہوری عمل سے دور دور کا واسطہ نہیں۔ اب اندھوں میں کانے راجہ کی نشاندہی (PTI) مضحکہ خیز نہیں تو کیا ہے۔ جب سیاسی پارٹیاں ہی اپنے وصف میں غیر جمہوری اور آمرانہ ہیں یا پھر کسی خاندان یا شخصی طلسم کی مرہون منت تو جمہوری عمل میں عوام کی شرکت کے کیا معنی؟ ایک لیڈر کے گرد چھوٹا سا گروہ پارٹی کے کارکنوں اور اراکین سے بالا بالا نہ صرف انتخابات میں اپنے اُمیدواروں، نام نہاد منشوروں اور حکومتی تشکیل و قانون سازیوں کا فیصلہ کرئیگا تو جمہوریت کو عوامی بنیاد و توثیق میسر آئے گی، نہ پارٹیاں ایک نامیاتی جسم بن پائیں گی جو جمہوریت کی آبیاری کرسکیں اور عوام کی منشائوں کی تشکیل کرپائیں۔ یقیناًتاریخی طور پر اداراتی و ریاستی مداخلتوں سے جمہوری عمل اور پارٹیوں کی نشوونما کا ماحول گہنایا گیا لیکن سیاسی جماعتوں کی جمہوری و نامیاتی تشکیل سے کس نے روکا تھا؟ اگر آمرانہ ڈھانچے کے شکنجے کو کسی نے توڑا بھی تھا تو وہ عوامی سیاست کی جماعتوں نے اور وہ بھی عوامی طاقت کے زور پہ۔ اور عوامی طاقت کا اظہار بعداز نوآبادیاتی آمرانہ ریاست کے خمیر کیلئے سوہان روح بنا رہا ہے۔ جسکا مظاہرہ ہم 1970 کے المناک باب کی صورت دیکھ چکے۔ جس ریاست میں عوام کی فعال شرکت نہیں تو اسکا جغرافیہ نہیں اور یہ دونوں اجزا نہیں تو مبینہ مقتدر اعلیٰ کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں تو ریاست کہاں رہ جاتی ہے۔ ہم نے علم سیاسیات میں پڑھا تھا کہ ریاست معاشرے سے بالا ایک ایسی جابرانہ قوت ہوتی ہے جو اپنی غیر جانبداری کو برقرار رکھتی ہے۔ لیکن جب کوئی ایک طاقتور ادارہ ریاست ہونے کا دعویدار ہوکر اپنی اجنبیت اور غیر جانبداری کھو دے تو ایسی ریاست اپنا ’’جواز‘‘ کھو بیٹھتی ہے۔
دریں اثنا سنسر شپ میں جکڑے میڈیا نے ریاست کی اصطلاح کو فوج کے متبادل کے طور پر اپنا کر اپنی علمی بددیانتی کی تصدیق کردی ۔ ویسے بھی ریاست آخری تجزیہ میں ایک طبقاتی پر تشدد ادارہ ہے جسے ایک سماجی میثاق کے ذریعہ عوام آئینی تحفظ اور قانونی چلن کا پابند بنا کر اپنا حق حکمرانی برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جہاں عوام کامیاب رہتے ہیں وہاں جمہوریہ انکا مقدر بنتی ہے اور جہاں ناکام رہتے ہیں وہاں آمریت، ملوکیت و خلافت ، بادشاہت اور مطلق العنانیت حاوی ہوجاتی ہے۔ بدقسمتی سے یہی پاکستان کا مقدر ٹھہرا ہے اور یہ ابھی بھی بدلنے کو تیار نہیں۔
اب پارٹی انتخابات کے بعد تحریک انصاف قانونی و آئینی جماعت ہونے کے باوجود انتخابات میں بطور سیاسی جماعت حصہ لے سکے گی یا نہیں، آئندہ دنوں میں واضح ہوجائے گا۔ اسکے رستے میں حائل بڑی رکاوٹ عوامی پذیرائی ہے جو اسے شرف قبولیت بخشنے میں حائل ہے۔ علم سیاسیات کی رو سے کئی اصناف کی سیاسی پارٹیاں ہوتی ہیں لیکن ہوتی سب کسی نہ کسی طبقے یا طبقات کے مفادات کی داعی۔ نظریاتی اعتبار سے یہ بائیں اور دائیں بازو اور انکے مختلف ثانوی رجحانات کی غمازہوتی ہیں۔ اپنی ساخت کے اعتبار سے سے یہ کیڈر پارٹیاں ہوتی ہیں یا پھر عوامی۔ دائیں بازو اور بائیں بازو کی نظریاتی جماعتیں کیڈرز کی پارٹیاں ہوتی ہیں۔ہمارے یہاں وسیع عوامی تائید کی جماعتیں جمہوری نہیںجو عوامی حلقہ ہائے انتخابات کی حمایت پر گروہی یا شخصی یا خاندانی اقتدار کو مسلط کرتی ہیں جیسے پیپلزپارٹی، ن لیگ، تحریک انصاف، اے این پی وغیرہ۔ پارٹیوں میں خاندانی بادشاہت جمہوری وصف کے منافی ہے، جبکہ شخصیت پرستی یا کلٹ کی پرستش پاپولسٹ تو ہوسکتی ہے، جمہوری نہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ایک بڑی عوامی پارٹی منظم کی لیکن متبادل قیادت اُبھر نہ پائی اور پارٹی خاندانی ورثہ یا شاہی وراثت کی لپیٹ میں آگئی۔ ن لیگ آمریت کے بطن سے پیدا ہوئی اور بھٹو کے سوشل لبرل ازم کے خلاف اُبھرے دائیں بازو کے ردعمل پہ پروان چڑھ کر خاندانی لمیٹڈ کمپنی بن کے رہ گئی۔ تحریک انصاف عمران کے کلٹ کے گرد جمع ہوئی جو لاشریک رہا اور اس کلٹ پر کلی انحصار کے باوجود مائنس عمران پہ راضی ہوگئی کہ بلے کی نشانی تو برقرار رہے۔ ہم نے جو اوپر جماعتی جائزہ پیش کیاہے، اسکے پیش نظر صرف یہی کہا جاسکتا ہے کہ یہ تمام جماعتیں، عوامی منشائوں اور جمہوریائی آشائوں کو پورا کرنے کی بنیادی صفت سے محروم ہیں ۔ جو کچھ اب تحریک انصاف کے ساتھ ہورہا ہے اور یہ مائنس عمران پہ حقیقی طور پر نہ سہی رسمی طور پہ تو راضی ہوچلی ہے، پہلے بھی ہوتا آیا ہے۔ مائنس بھٹو کرنیکی کوشش ہوئی تو پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین بنی۔ 2018 کے انتخابات میں مائنس نواز شریف ہوا تو برادر خورد نے قیادت سنبھال کر بڑے بھائی کی سیاست کو رخصت پہ بھیج دیا بھلے وہ چوتھی بار وزیراعظم بنے یا نہ بنے۔ اب عمران بھی پیچھے ہٹنے پہ مجبور ہوئے ہیں، تو ابھی معلوم نہیں کہ نو وارد بیرسٹر گوہر بلے کا نشان بچا پائیں گے کہ نہیں۔ جہاں پارٹیوں کا یہ حال ہوجائے تو بی بی جمہوریت کے جمال کی بے توقیری نہیں ہوگی تو کیا ہوگا۔ ویسے بھی ہائبرڈ نظام کو مستقل کرنے کی اداراتی تیاری مکمل ہوچکی۔ اب اسکا لاڈلا یا لاڈلے کون ہونگے، اسکی میوزیکل گیم شروع ہوچکی جس سے جمہوریت پسندوں کو کیا غرض اور مہنگائی میں رُلے عوام کو کیا لینا دینا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنواز شریف ووٹ کو عزت دلوائیں اس کی بے عزتی نہ کریں: بلاول
Next Article عطا ء الحق قاسمی کاکالم:سدا بہار ٹوٹے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.