Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عرفان صدیقی کا کالم:عدالت کوئی فیکٹری ہے؟
کالم

عرفان صدیقی کا کالم:عدالت کوئی فیکٹری ہے؟

ایڈیٹردسمبر 19, 202314 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
irfan siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جج ارشد ملک (مرحوم) کی احتساب عدالت کا چھوٹا سا کمرہ کھچا کھچ بھرا تھا۔ میں پہلی صف میں’’مرکزی ملزم‘‘، سابق وزیراعظم نوازشریف کے دائیں ہاتھ بیٹھا تھا۔ وہ عدالتی کارروائی سے لاتعلق کسی گہری سوچ میں ڈوبے تھے۔ اچانک میری طرف رُخ کرکے بولے۔ ’’کاغذ قلم ہے آپ کے پاس؟‘‘ میں ہمیشہ ان دونوں ’’ہتھیاروں‘‘ سے مسلح رہتا ہوں۔ جیب سے مڑا تڑا سا کاغذ نکالااور قلم اُنہیں پکڑا دیا۔ میاں صاحب نے کاغذ دائیں زانو پر رکھا اور لکھا ’’دُکھ درد کے ہاتھوں لُٹ کر بھی اِس دل نے تجھی کو یاد کیا۔‘‘ وہ کاغذ آج بھی میرے پاس ہے۔ بلاشبہ سنگین آزمائشوں کے طویل عہدِ ابتلا میں میاں صاحب نے ہمیشہ اپنے اللہ کو یاد رکھا اور اُسی سے مدد چاہی۔
فرد جرم عائد ہوگئی تو طے پایا کہ میاں صاحب اپنا جواب اردو میں دیں گے۔ رائیونڈ کی نشست میں خواجہ حارث اور اُن کے رفقا کی موجودگی میں یہ بیان تیار ہوا۔ خواجہ صاحب نے قانونی نکات کی بخیہ گری کی۔ میں اُس دن بھی عدالت میں موجود تھا جب میاں صاحب نے یہ بیان پڑھا۔ اس کی ایک کاپی پہلے ہی جج ارشد ملک کو فراہم کی جاچکی تھی۔ نوازشریف بیان پڑھ رہے تھے اور جج ارشد ملک ساتھ ساتھ سامنے رکھے متن کو دیکھ رہے تھے۔ میاں صاحب آخری پیرا گراف پہ پہنچے اور بولے __ ’’میں اپنا بیان ختم کرتے ہوئے، اپنے ایمان، ضمیر اور یقین کی بنیاد پر دو ٹوک الفاظ میں اِس ریفرنس کے تمام الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ قانون اور انصاف کے ترازو میں اس ریفرنس کا کوئی وزن نہیں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ معزز عدالت سارے معاملے کا ایک سچے، کھرے اور فرض شناس مُنصف کے طور پر جائزہ لے گی…‘‘ نوازشریف یہاں تک پہنچے تھے کہ جج صاحب نے جھُرجھُری سی لی اور بولے __ ’’بس بس بس۔ آگے نہ پڑھیں‘‘ میاں صاحب نے کاغذ سے نگاہ اٹھا کر لمحہ بھر کے لئے جج کو دیکھا اور انکی ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے بیان کے آخری جملے پڑھنے لگے۔ ’’آج میں آپ کی عدالت میں کھڑا ہوں۔ کل ہم سب کو اللہ کی عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے۔ وہ عدالت کسی جے۔آئی۔ٹی، کسی ریفرنس، کسی استغاثہ اور کسی گواہ کی محتاج نہیں ہوتی۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو سرخرو فرمائے۔‘‘
میں آج بھی سوچتا ہوں کہ جج ارشد ملک نے میاں صاحب کو یہ جملے پڑھنے سے کیوں روکا تھا؟ اُس نے جھُرجھُری کیوں لی تھی؟ شاید اُس کے اندر کوئی گھنٹیاں سی بج اٹھی تھیں۔ فیصلہ تو سنا دیا لیکن یہ راز بھی فاش کرگیا کہ اُس پر کیا دباؤ تھا۔ خودرائیونڈ جا کر روتے ہوئے معافی بھی مانگی۔بلاشبہ کسی بڑی عدالت کا خوف اُسے بے کَل کئے ہوئے تھا۔ سو اللہ کے حضور پیش ہونے سے پہلے وہ اپنے بال وپر سے، لغزشوں اور کوتاہیوں کا گردوغبار جھاڑ دینا چاہتا تھا۔ اللہ اُس کی روح کو آسودگی بخشے۔ معلوم نہیں بُغض وعناد میں لتھڑی، پرلے درجے کی ناانصافیوں کے ازالے کو ’’انصاف‘‘ کہاجاسکتاہےیا نہیں لیکن کچھ لوگ اسے، ’’سہولت کاری‘‘ کانام دے رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ عدلیہ آزاد ہے تو جس طرح نوازشریف کی بریت ہورہی ہے اسی طرح عمران خان کو بھی ہر جُرم سے مُنَزّہ اور مُصَفّیٰ قرار دے کر چھوڑ دینا چاہیے۔ اُن کے نزدیک نوازشریف اور عمران خان سے یکساں سلوک ہونا چاہیے یعنی ایک بری قرار دیاجاتا ہے تو دوسرا بھی، جرم کی سنگینی اور نوعیت سے قطع نظر بری کردیاجائے۔
اس بات میں کسی کو کلام نہیں کہ اگر یہ ملک ایک آئین رکھتا ہے، اگر یہاں واقعی قانون وانصاف کی فرمانروائی ہے تو اُس کا اطلاق عمران خان سمیت ہر شہری پر ہونا چاہیے۔ اگر گئے دنوں میں عمران خان کی خواہش پر، عمران خان ہی کا راستہ ہموار کرنے کیلئے، قانون وانصاف کو کُند چھری سے ذبح کیاگیا تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ آج عمران خان کے ساتھ بھی وہی سلوک کیاجائے۔ اگر عمران خان نے بطور وزیراعظم، مخالفین کے حقوق کُچلے، اُنہیں مقدمات میں اُلجھایا، سزائیں دلوائیں، زندانوں میں ڈالا، برملا اُنہیں’’تکلیف پہنچانے‘‘ کے اعلانات کئے تو اِس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ اس بیمار اور غیرانسانی رویے کی پیروی کرتے ہوئے عمران خان کو بھی عبرت کا نمونہ بنادیاجائے۔
لیکن دیکھنا ہوگا کہ کیا دنیا کے کسی مہذب یا غیرمہذب ملک میں یہ دستور العمل رائج ہے کہ جُرم کی نوعیت سے قطعِ نظر تمام ملزموں کو ایک جیسی سزائیں یا ایک جیسی رعایتیں دی جائیں؟کون سا ضابطۂِ قانون و انصاف، سزا یا رعایت میں ’’مساوات‘‘ کے تصوّر پر یقین رکھتا ہے؟ اگر ایسا ہی ہے تو نیچے سے اوپر تک مختلف عدالتی مراحل کیوں ہیں؟ وکلاء کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ ہر جرم کی الگ سزا کیوں مقرر ہے؟ کسی نتیجے پر پہنچنے کے لئے عدالتوں کو طویل عرصہ کیوں لگ جاتا ہے؟
بلاشبہ عمران خان کا شمار سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ وہ پاکستان کے وزیراعظم رہے ہیں لیکن اُن پر قائم مقدمات، نہ تو نوازشریف کی طرح بیس تیس سال پرانے معاملات پر ہیں، نہ ہی تَجرِیدی، تخیلاتی اور فرضی ہیں۔ توشہ خانہ کی گھڑیاں اور دیگر قیمتی تحائف بازار میں بیچنے سے وہ خود بھی انکاری نہیں۔ 190 ملین پاؤنڈ کی پوری کہانی مصدقہ دستاویزات کے ساتھ موجود ہے۔ یہ بھاری رقم باہر سے آئی، اُسے قومی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے ایک نجی کھاتے میں ڈال دیاگیا۔ نجی کھاتے دار سے کروڑوں کی زمین اور بھاری رقوم وصول کی گئیں اور یہ سب کچھ اُس وقت ہوا جب خان صاحب وزیراعظم تھے۔ ’’شریکِ جرم‘‘ ہونے کا ایک بڑا ثبوت یہ ہے کہ کابینہ کو کچھ بھی نہ بتایاگیا اور ایک ’’لفافے‘‘ کوفائل کا درجہ دے کر منظور کرالیاگیا۔ تیسرا مقدمہ سیاسی مفاد کے لئے قومی سلامتی سے تعلق رکھنے والے سائفر سے کھیلنے اور پھر گم کردینے یا کسی کے حوالے کردینے کا ہے۔ اِن سب سے ہٹ کر 9 مئی کی خوں آشام، شام، بے نیام تلوار کی طرح اُن کے سر پر لٹکی ہے۔ اگر یہ سازش نہیں تھی تو اٹھارہ فوجی افسران کو کس جرم کی سزا دی گئی؟
کیا عمدہ دلیل ہے کہ اگر نوازشریف، چھ برس تک ناانصافیوں کے تازیانے کھانے کے بعد دہائیوں پُرانے بے سروپا مقدمات میں بری ہورہا ہے تو عمران خان کے مقدمات کی تفصیل میں جائے بغیر، ہر نوع کی عدالتی کارروائی کا دفتر لپیٹتے ہوئے، عمران خان کو بھی بری قرار دے کر زنداں کاپھاٹک کھول دیاجائے۔ آئین، قانون، ضابطہ ہائے فوجداری، جزا وسزا کی اخلاقیات سب کچھ جائے بھاڑ میں۔ عدالت نہیں کوئی فیکٹری ہوگئی جسے کمانڈ دے دی جائے تو ایک ہی سائز کی چیزیں بناتی اور پھنکتی چلی جاتی ہے۔
آج جیل میں عدالت لگی ہے۔ کبھی ایک عدالت اٹک قلعے کی تنگ وتاریک کوٹھڑی میں بھی لگتی تھی۔ بنیادی بات صرف ایک ہے کہ آئین وقانون کے ہوتے ہوئے کسی کے ساتھ نوازشریف والا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ اس سے زیادہ مضحکہ خیز بات کوئی نہیں ہوسکتی کہ جرم کی نوعیت کو پس ِپُشت ڈالتے ہوئے سیاستدانوں کی سزا یا بریت کے فیصلے ’’مساوات‘‘ کے اصول پر ہونے چاہئیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاحمد فراز سے پہلی ملاقات اور گمشدہ ڈائری کا دکھ : حامد رضا کی یادیں
Next Article امر جلیل کا کالم:دوڑتے رہو
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.