Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عرفان صدیقی کا کالم:امریکہ کا 6 جنوری اور ہمارا 9 مئی!
کالم

عرفان صدیقی کا کالم:امریکہ کا 6 جنوری اور ہمارا 9 مئی!

ایڈیٹردسمبر 26, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
irfan siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

9 مئی کے حوالے سے ’’تحریک انصاف‘‘ کا معاملہ ایک گورکھ دھندا بنتا جا رہا ہے۔ تو کیا یہ محض ایک واہمہ تھا؟ کوئی اشتباہِ نظر تھا؟ کسی جادوگر کی ساحری تھی جس نے ہماری آنکھوں اور دل ودماغ میں کچھ نقوش ثبت کردئیے اور ہم اِن ’’ تخیلاتی ہیولوں‘‘ کو حقیقی مناظر سمجھ بیٹھے؟ اگر ایسا نہیں اور تحریکِ انصاف واقعی 9مئی کو دفاعی تنصیبات پر حملوں کے ذریعے فوج میں بغاوت ابھارنے اور آرمی چیف کا تختہ اُلٹ کر انقلاب برپا کرنے کی سازش کا حصہ تھی تو سات ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اتنی بڑی باغیانہ واردات کی تمام تر جزئیات کیوں سامنے نہیں آرہیں؟ اسکے منصوبہ سازوں کے چہروں پر ابھی تک کیوں پردہ پڑا ہے؟ سازش کی تمام کڑیاں جوڑ کر پوری کہانی کیوں نہیں کہی جارہی؟
گزشتہ ہفتے، امریکی ریاست ’کولوراڈو‘ کی سپریم کورٹ نے، سابق صدرِامریکہ، ڈونلڈ ٹرمپ کو پارلیمنٹ (کیپٹل ہِل) پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں، آئندہ صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے نااہل قرار دیدیا۔ وہ 4 جنوری تک امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کا حق رکھتے ہیں۔ کولوراڈو عدالت نے ٹرمپ کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا، ’’عدالت کی اکثریت کی رائے کے مطابق، صدر ٹرمپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے آئین کی چودھویں ترمیم کے سیکشن تین کے تحت، صدر کے عہدے کیلئے نااہل قرار دیاجاتا ہے۔ ہم ان نتائج پر سرسری طورپر نہیں پہنچے۔ زیرنظر سوال کی سنگینی اور دبائو سے ہم پوری طرح آگاہ ہیں۔ اسی طرح کسی خوف، رُورعایت اور اپنے فیصلوں پر عوامی ردّعمل کو خاطر میں لائے بغیر قانون نافذ کرنے کیلئے اپنے فرائض کی انجام دہی بھی ہمارے ذہن میں ہے۔‘‘امریکی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی پر سیخ پا ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فدائین کو اُکسایا کہ وہ احتجاج کیلئے واشنگٹن کا رُخ کریں۔ سوشل میڈیا پر ایک فتنہ ساماں مہم چلائی۔ مشتعل ہجوم نے 6جنوری 2021ء کو امریکی پارلیمان ’’کیپٹل ہِل‘‘ پر ہلّہ بول دیا۔ دو ہزار کے لگ بھگ شرپسند عمارت میں گھُس گئے۔ توڑ پھوڑ اور ہُلّڑ بازی کی۔ وہ دن اور آج کا دن، ریاستی نظم کے ادارے چین سے نہیں بیٹھے۔ ایوان نمائندگان نے نو ارکان پر مشتمل ’’6 جنوری تحقیقاتی کمیٹی‘‘ قائم کی۔ کمیٹی نے وقوعہ کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے لئے متعدد ٹیمیں تشکیل دیں۔ ’’گرین ٹیم‘‘ نے جانچا کہ 6 جنوری کے حملے میں کون سا پیسہ استعمال ہوا اور کہاں سے آیا؟ ’’گولڈ ٹیم‘‘ نے جائزہ لیا کہ ٹرمپ نے زور زبردستی کے کون سے حربے استعمال کئے اور کیا کوئی ارکانِ کانگرس بھی اس میں ملوث تھے؟ ’’پَرپَل ٹیم‘‘ نے جانچ پڑتال کی کہ سوشل میڈیا میں آگ بھڑکانے والے عناصر کون تھے؟ ’’ریڈ ٹیم‘‘ نے دیکھا کہ سازش کہاں تیار ہوئی اور منصوبہ ساز کون تھے؟ ’’بلیو ٹیم‘‘ نے شرپسندوں کو اُکسانے والے بیانات اور دھمکیوں کا جائزہ لیا۔ کمیٹی نے ایک ہزار سے زائد شہادتیں قلم بند کیں۔ دس لاکھ سے زیادہ دستاویزات کا جائزہ لیا۔ دولاکھ امریکی شہریوں نے وڈیوز فراہم کیں۔ ڈیڑھ برس کی تفصیلی چھان پھٹک کے بعد کمیٹی نے دسمبر2022 ء میں 845صفحات پر مشتمل جامع رپورٹ پیش کردی۔ کمیٹی نے ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ ’’کوئی بھی شخص، جو اس طرح کے مخصوص حالات میں ایسا روّیہ اختیار کرے، کبھی دوبارہ کسی بااختیار ریاستی عہدے پر فائز نہیں ہوسکتا۔ بلکہ وہ کسی بھی عہدے کیلئے نااہل ہے۔‘‘
پارلیمانی کمیٹی جب اپنا کام کر رہی تھی تو ایف۔بی۔آئی، محکمہ انصاف اور دیگر تمام ادارے بھی پوری طرح متحرک تھے۔ ہزاروں افراد حراست میں لئے گئے۔ سینکڑوں کو سزائیں سنائی گئیں۔ بیسیوں اب بھی زیرتفتیش ہیں۔ باغیانہ سازش کے الزام میں ہنری ٹیریو کو بائیس سال قید کی سزا ہوئی جو موقع پر موجود بھی نہ تھا بلکہ کئی ماہ سے زیرِحراست تھا لیکن اُسکا تعلق فتنہ گری سے پایا گیا۔ اسٹیورٹ رہوڈس کو 18سال، ایک سابق فوجی ایتھن نارڈین کو 18سال، جوزف بگس کو16 سال اور پولیس افسر سے ہاتھا پائی کرنے والے شخص سپرہیڈ کو ساڑھے سات سال قید بولی گئی۔ اسپیکر نینسی پلوسی کے ڈیسک پر پاؤں رکھنے والا رچرڈ بار نیٹ ساڑھے چار سالہ قید بھگت رہا ہے۔
6 جنوری 2021ء کو ’’کیپٹل ہِل‘‘ کی ہُلڑ بازی کا موازنہ پاکستان میں 9مئی 2023ءکے منصوبہ بند حملوں سے کیجئے۔ اہداف کیا تھے۔ کور کمانڈر ہائوس لاہور، سی۔ایس۔ڈی لاہور، عسکری ٹاور لاہور، میانوالی ائیر بیس، پی۔اے۔ایف طیارے، جی۔ایچ۔کیو راولپنڈی، آرمی اسپورٹس اسٹیڈیم راولپنڈی، آئی۔ایس۔آئی دفاتر فیصل آباد، گوجرانوالہ چھائونی، کوئٹہ چھائونی، آئی۔ایس۔آئی حمزہ کیمپ راولپنڈی، ریڈیو پاکستان پشاور، شہداء کے مجسمے اور متعدد دیگر۔ اب تو ہر کہیں آگ ٹھنڈی پڑ چکی ہے۔ شہداء کے مجسموں کی راکھ میں بھی شاید ہی کوئی چنگاری بچی ہو۔ ناقابل فہم ریاستی روّیے کے باعث 9مئی پس منظر میں جاچکا ہے۔ پی۔ٹی۔آئی کو اس حوالے سے کوئی مدافعانہ جنگ نہیں لڑنا پڑ رہی۔ اسکے وکلاء کو فقط سائفر، القادر ٹرسٹ، توشہ خانہ اور عدّت جیسے معرکے درپیش ہیں۔ اُدھر 8فروری کے انتخابات کا ناقوس بج رہا ہے۔ 9مئی کی غارت گری پس منظر میں چلے جانے کے باعث پی۔ٹی۔آئی انتخابی اکھاڑے میں کھڑی، دامن چاک کئے، مانگ میں راکھ بھرے مظلومیت کا سیاپا کر رہی ہے۔ مشرقی پاکستان کے دورے کے اختتام پر 28مارچ 1948ء کو اپنے الوداعی ریڈیائی پیغام میں قائداعظم نے کہا تھا ’’کوئی بھی حکومت، جو حکومت کہلانے کے لائق ہو، ایک لمحے کیلئے بھی بے مہار اور غیرذمہ دار عناصر کی غنڈہ گردی اور بپھرے ہجوم کی حکمرانی برداشت نہیں کرسکتی۔ اُسے تمام تر دستیاب وسائل اور ذرائع کے بل پر اس سے سختی کیساتھ نبٹنا چاہئے۔‘‘
پاکستان نے اپنی پوری تاریخ میں 9مئی جیسی ’’بے مہار غیر ذمہ دارانہ عناصر کی غنڈہ گردی اور ہجوم کی حکمرانی‘‘ نہیں دیکھی۔ لیکن اس معاملے میں سات ماہ کی خاموشی منظرنامہ بدل رہی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ کو بھی عمومی ریاستی رنجش کے شکار وزرائے اعظم کی صف میں گنا جانے لگا ہے۔خواجہ ناظم الدین سے نوازشریف تک، کسی کے نامۂِ اعمال میں 9 مئی جیسے انگارے نہیں ۔ کسی ایک کو بھی آئینی پارلیمانی طریقے سے معزول نہیں کیاگیا ۔ سب جبر ناروا کا ہدف بنے۔ کوئی حواس باختہ گورنر جنرل ،کوئی رعونت شعار صدر ،کوئی خود پرست فوجی آمر اور کوئی انصاف کش منصفوں کا نشانہ بن گیا۔ ’’انصاف کے زعم میں عمران خان کا اِن مظلوم وزرائے اعظم سے تقابل نامناسب ہے۔‘‘
معاملہ کچھ زیادہ پیچیدہ نہیں۔ اگر مصلحت اور قومی مفاد کا تقاضا یہ ہے کہ 9مئی کو قصّہ پارینہ سمجھتے ہوئے گہری قبر میں دفنا کر منوں مٹی ڈال دی جائے تو ایسا کرلیا جائے۔ تحریک انصاف کو جمہوری اقدار پر یقین رکھنے والی پاکباز پاک دامن جماعت کے طورپر اپنا کردار ادا کرنے دیا جائے اور اُن اٹھارہ فوجی افسران کی سزائیں بھی منسوخ کرکے انہیں اپنے عہدوں پر بحال کر دیا جائے جنہیں 9مئی کے حوالے سے لائقِ تعزیر سمجھا گیا۔ اور اگر 9مئی واقعی وہی کچھ تھا جو پوری قوم نے دیکھا اور جو پوری قوم کو بتایاگیا اور اِس سے چشم پوشی لاقانونیت کی حوصلہ افزائی ہوگی تو پھر اس معاملے کو ’’عالم برزخ‘‘ کے سردخانے میں ڈالنے کے بجائے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ اس نوع کے قومی معاملات کو بے یقینی کی صلیب پر لٹکائے رکھنا، ہمہ گیر سیاسی عدمِ استحکام اور انتشار کو جنم دیتا ہے جس کا مداوا کوئی انتخابی مشق بھی نہیں کرسکتی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم :بلوچستان کا مسئلہ راکٹ سائنس نہیں
Next Article امر جلیل کاکالم:کبھی بھاگتے، کبھی دوڑتے رہو
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.