کل ہی کی بات ہے کھانا کھانے کے لیے ایک معروف ہوٹل میں جانا ہوا۔۔بارہا اسی جگہ جاتے رہتے ہیں لیکن موسم حالات و واقعات اور مزاج کی بات ہوتی کہ سامنے پڑا گلاس کبھی آدھا خالی نظر آتا اور کبھی آدھا بھرا ہوا۔۔۔ شیشے کے پار سبز ہرے بھرے پودے اور ان پر نیچے سے اوپر کے زاویے میں پڑنے والی روشنی نظروں کو خيرہ کر دینے والا منظر پیش کر رہے تھے۔۔۔بشری اور خصوصاً نسوانی فطرت ہے ہر بھلی لگنے والی چيز کو ہاتھ لگا کر دیکھنے کی غیر ارادی سی خواہش ہوتی ہے۔۔کتاب کا سرورق ہو، کپڑا ہو، سبزی پھل یا کوئی مسالہ جات ہوں،پیارا سا کوئی بچہ ہویا پھول پتےہوں ہماراہاتھ غیر ارادی طور پر ان کو چھو لینا چاہتا ہے۔۔۔شیشے کے پار نظر آنے والے پودے خصوصاً منی پلانٹ (ivy leaf plant) جو کہیں بھی لگا دو جی اٹھنے اور بڑھنے کی خصوصیت کی وجہ سے بہت پسند ہے اتنے حسین لگ رہے تھے کہ دل کرتا تھا کہ ہاتھ بڑھاو اور چھو لو۔۔۔شیشہ بھی اس قدر صاف شفاف تھا کہ اس کی موجودگی محسوس نہ ہوتی تھی۔۔۔۔بلاشبہ زندگی میں بہت سی چيزيں ایسی ہوتی ہیں جو نظروں کے عین سامنے ہوتی ہیں اور لگتا ہے ہاتھ بڑھائيں گے اور پا لیں گے۔۔۔لیکن قسمت اور نصیب اس شیشے کی مانند ہماری خواہش اور ہمارے درمیان حائل رہتے ہیں ۔۔۔کتنی ہی کوشش کر لیں سر پٹخ لیں ہماری حیثيت بالکل اس بھکاری کی مانند ہوتی ہے جو شیشے کے پار نظر آنے والی چمکتی دمکتی چيزو ں کو دیکھ کر ان کی خواہش اور حسرت تو پالتا ہے مگر ان کو پا نہیں سکتا۔۔۔اور بعض چيزيں بشمول عزت محبت اور مقام کے ایسے مل جاتی ہیں اور وہاں سے مل جاتی ہیں جن کو پا لینا بظاہر ناممکن اور راستے دشوار لگتے تھے۔۔۔
جمعہ, مئی 1, 2026
تازہ خبریں:
- یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
- کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
- باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
- امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
- پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
- مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
- معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
- ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
- سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

