Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»انصار عباسی کا کالم:نہ خان بدلا نہ اُس کا بیانیہ
کالم

انصار عباسی کا کالم:نہ خان بدلا نہ اُس کا بیانیہ

ایڈیٹرجنوری 8, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan cypher
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ عرصہ سے تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ اپنی پریس کانفرنسوں ، ٹی وی ٹاک شوز اور میڈیا سے بات چیت کے دوران بار بار یہ بات باور کروانے کی کوشش کرتی رہی کہ تحریک انصاف اور اُس کی اعلیٰ قیادت نہ فوج مخالف ہے اور نہ ہی فوجی قیادت کے خلاف کسی انتقامی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے لیکن عمران خان نے اکانومسٹ میں شائع ہونیوالے آرٹیکل میں پھر وہی باتیں، وہی الزامات دہرا دیے جو وہ اپنی گرفتاری سے پہلے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے متعلق کہتے تھے۔چند دن پہلے ایک پریس کانفرنس میں موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے تو اس خواہش کا بھی اظہار کیا تھا کہ تحریک انصاف تو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنے کیلئے اُن سے ڈائیلاگ کرنا چاہتی ہے۔تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی گرفتاری سے قبل ہی ایک کمیٹی بنا دی تھی جس کا مقصد اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے ذریعے معاملات کو درست کرنا تھا۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو اس معاملے پر پریشان پایا کہ تمام تر کوشش کے باوجود پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بداعتمادی کا ماحول ختم نہیں ہو رہا اور نہ ہی موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے پارٹی کا کسی بھی سطح پر کوئی رابطہ ہو رہا ہے۔ فوج کے ساتھ اپنے تلخ ماضی کو بھلا کر تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتی رہی۔یہ بھی تاثر دیا جاتا رہا کہ عمران خان بھی ،کسی بھی طرح فوج سے نہ لڑائی چاہتے ہیں اور نہ ہی فوجی قیادت کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی گارنٹی بھی دی جا سکتی ہے کہ عمران خان آئندہ اُس بیانیہ کو نہیں دہرائیں گے جو پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بدگمانی کی وجہ بنا اور اگر تحریک انصاف دوبارہ حکومت میں آتی ہے تو وہ اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراو والی صورتحال ہر گزپیدا نہیںکرے گی۔ میںنے خود تحریک انصاف کے ایک رہنما سے پوچھا کہ کون عمران خان کی گارنٹی دے گا کہ وہ اپنے ماضی قریب کو نہیں دہرائیں گے اور فوج سے دوبارہ لڑائی نہیں کریں گے اور ماضی کے الزامات نہیں دہرائیں گے؟ اس رہنما نے یقین دلایا کہ بہت کچھ بدل چکا، عمران خان کی بھی گارنٹی دی جا سکتی ہے۔یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان ماضی قریب کے اپنے متنازع فوج مخالف بیانیہ کو نہیں دہرائیں گے لیکن خان صاحب کے بیرون ملک شائع ہونے والے مضمون نے تو ثابت کر دیا کہ نہ عمران خان بدلے ہیںنہ اُن کے الزمات اور نہ ہی اُن کا بیانیہ۔ اسٹیبلشمنٹ، فوج، سیکورٹی ایجنسیوں اور سول بیوروکریسی کا نام لے کر عمران خان نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کو انتخابات میں لیول پلئینگ فیلڈ نہیں دے رہے۔ اُنہوں نے نہ صرف اسٹیبلشمنٹ کا نام لے اپنی حکومت کے خاتمہ کی امریکی سازش کاذکر کیا بلکہ یہ الزامات بھی دہرا دیے کہ اسٹیبلشمنٹ نے اُنہیں دوبارہ اقتدار میں نہ آنے دینے کا فیصلہ بھی کیا ، اُن پر دو قاتلانہ حملے ہوئے۔9 مئی کے حوالے سے بھی یہ کہا کہ اُس میں تحریک انصاف پر جھوٹا الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔ عمران خان نے لکھا کہ 9 مئی دراصل ایک فالس فلیگ یعنی جعلی آپریشن اور سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس کی بنیاد پر تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، کئی رہنماوں اور اُنکے خاندانوں پر تشدد کیا گیا، اُن پر دباو ڈالا گیا تاکہ تحریک انصاف کو کمزور کیا جائے۔
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساتھ عدلیہ کے بارے میں بھی لکھا کہ عدالتیں ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی ساکھ کھو رہی ہیں۔ گویا عمران خان نہ بدلے نہ ہی فوج مخالف بیانیہ سے پیچھے ہٹے۔ اکانومسٹ کے اس مضمون نے تحریک انصاف کے اُن رہنماوں کیلئے مشکلات پیدا کر دیں ہیں جو پارٹی کے فوج مخالف بیانیہ کو پیچھے چھوڑ کر آگے نکلنے کا راستہ پیدا کرنا چاہ رہے تھے۔ موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر سے جب خان صاحب کے مضمون کے بارے میں سوال کیاگیا تو اُنہوں نے یہ تاثر دیا جیسے یہ مضمون خان صاحب نے لکھا ہی نہیں۔ میں نے گوہر صاحب سے بات کی جس پر اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اپنی ملاقات میں وہ خان صاحب سے مضمون کے متعلق تو نہیں پوچھ سکے لیکن سوموار کے دن بانی چیئرمین سے پوچھیں گے کہ کیا یہ مضمون اُنہوں نے ہی لکھا؟ تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نے اگرچہ یہ مانا کہ مضمون عمران خان کا ہی ہے لیکن وہ یہ بات ماننے سے انکاری ہیں کہ اس مضمون میں کچھ بھی فوج اور اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:قلم ربانی ہتھ ولی دے
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:تحریک انصاف کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے بند کیے جائیں!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.