Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
رضی الدین رضی

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

ایڈیٹرجون 26, 20263 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razi logo girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیدہ معصومہ شیرازی کا نام رثائی ادب کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے وہ ایک طویل عرصہ سے ادب کی دنیا میں سرگرم ہیں ، انہیں کئی زبانوں ٰ( خاص طور پر اردو ، سرائیکی ، فارسی اور عربی ) پر عبور حاصل ہے ۔ معصومہ شیرازی کئی ممالک کے دورے کر چکی ہیں ۔غزل ہو یا نظم ، دونوں میں انہیں کمال کی مہارت حاصل ہے۔ وہ چونکہ غمِ حسین بھی بیان کرتی ہیں مجالسِ عزا میں بھی شریک ہوتی ہیں تو ان کا ایک عالمہ اور ذاکرہ کے طور پر بھی دنیا بھر میں معتبر حوالہ ہے ۔ ان کی گفتگو سننے والے مبہوت رہ جاتے ہیں ان کے پاس جو لفظوں کا خزانہ ہے اور جس طرح مختلف علوم اور زبانوں پر انہیں جو عبور حاصل ہے وہ ان کی مدد سے جب گفتگو کرتی ہیں تو ہم سب ان پررشک کرتے ہیں ۔
گزشتہ ہفتے ان کے رثائی اور رزمیہ کلام کا مجموعہ ’’ صدائے ابابیل ‘‘موصول ہوا تو ہمیں وہ زمانہ یاد آ گیا جب ہم روزنامہ جنگ ملتان سے وابستہ تھے اور معصومہ صاحبہ بھی ملتان میں ہی مقیم تھیں ۔۔ ان کی نظمیں اور غزلیں تسلسل کے ساتھ موصول ہوتیں اور روزنامہ جنگ کی زینت بنتیں ۔۔ روزنامہ جنگ کے بعد ہم جب توقیر بیگ صاحب کی قیادت میں وسیب ٹی وی کے ساتھ وابستہ ہوئے تو وہاں بھی مختلف پروگراموں خاص طور پر ایامِ عزا کے دوران ہماری درخواست پر وہاں تشریف لاتیں اور مختلف پروگراموں میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کرتیں ۔۔
ان کی نئی کتاب خانہ فرہنگ ایران نے شائع کی ہے ۔ کتاب کے نام میں حالیہ ایران امریکا جنگ کے تناظر میں ایک نئی معنویت پیدا ہوئی ہے ۔۔ ہمیں اس کے مطالعے کے دوران ایران ایک ابابیل کی طرح امریکی ہاتھیوں کے لشکر کو کنکریوں کے ذریعے بھس کے ڈھیر میں تبدیل کرتا نظر آتا ہے ۔۔
یوں صدائے ابابیل ایک استعارہ بھی ہے اور تلمیح بھی ۔۔
نام ور شاعر افتخار عارف صاحب جس کتاب اور صاحب کتاب کے بارے میں یہ کہہ دیں کہ ان کی شاعری ان کی ہنروری کی عکاس ہے ۔ وفور شدت ِ فن اور دسترس باہم آ میز ہو کر ان کے ایک ایک مصرعے کو تاثیر سے ہمکنار کرتے ہیں تو اس کے بعد ہماری رائے کی حیثیت ثانوی ہو جاتی ہے افتخار عارف صاحب کے علاوہ کتاب کے فلیپ پر ڈاکٹر ہلال نقوی اور ڈاکٹر جاوید منظر صاحب کی آرا بھی ہمیں پڑھنے کو ملتی ہیں ۔ ساڑھے تین سو صفحات پر مشتمل اس کتاب میں حمدیہ نظمیں بھی ہیں نعتیں بھی ہیں مناجات بھی اور امام عالی مقام اور سیدہ زینب کی شان میں بہت سی نظمیں اور سلام بھی اس میں موجود ہیں ۔۔ کتاب کا رزمیہ آہنگ اس کی بنیادی خوبی ہے ۔۔ معصومہ صاحبہ نے اگرچہ غزل بھی کہی لیکن نظم میں انہیں کمال مہارت حاصل ہے ۔۔ان کی نظم لا پتا افرادگم ہو جانے والی ایک پوری نسل کا نوحہ ہے کے چند مصرعے دیکھیئے ۔ ۔۔
دیے امیدوں کے بجھ رہے ہیں / ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں /اداس بچوں کے زرد چہرے دلوں پہ خنجر چلا رہے ہیں / ملول ماؤں کی سرد آ ہیں/ ضعیف باپوں کے بے سہارا لرزتے بازو صدائے ہل من میں ڈھل رہے ہیں / یہ عہدِ ظلمت کے قید خانے ہماری نسلیں نگل رہے ہیں /ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں
ایک اور نظم کے چند مصرعے
جناب والا ابھی نہ سوئیں / کہ قصر شاہی سے دور / ٹھنڈی اداس قبریں /کہر میں لپٹی بریدہ لاشوں کی منتظر ہیں /بلکتی ماؤں کے ہاتھ یخ ہیں/ یتیم بچوں کی سرخ آنکھیں حضور والا کی منتظر ہیں / جنابِ والا ابھی نہ سوئیں
قاسم سلیمانی کی شہادت پر ان کی نظم قاسم سلیمانی کا ہی نہیں بغداد کا بھی نوحہ ہے ۔۔نظم کے چند مصرعے اس طرح ہیں
ہائے بغداد ترے کوچہ و بازار پہ خاک/ اتنے جاں باز یہاں خون میں نہلائے گئے/ ہائے اس شہر ِ ستمگار میں سادات کے سر /کاٹ کر کوچہ و بازار میں چنوائے گئے / پھر اسی شہر کی سفاک گزر گاہوں میں/ آ ج سردار کا پاکیزہ لہو جذب ہوا / کھو گئیں خاک میں سردار کی روشن آنکھیں / مسکراتا ہوا چہرہ سر مقتل ڈوبا
اس کے علاوہ کتاب میں بہت سے ترانے بھی موجود ہیں جو خاص مواقع پر کہے گئے ۔ یہ ترانے ایک جوش اور ولولہ پیدا کرتے ہیں جو ترانے کی بنیادی خوبی ہے ۔۔ معصومہ شیرازی صاحبہ کے لیے دعا ہے کہ ان کا علمی ادبی و فکری سفر اسی طرح جاری رہے کہ وہ جہاں بھی جائیں ہمارے ملتان کی شان میں اضافہ ہوتا ۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رضی الدین رضی معصومہ شیرازی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
Next Article کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

استیپ کی گھاس پر گرتے برف کے گالے اور ڈاکٹر صلاح الدین حیدر : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

مئی 18, 2026

باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 

مئی 9, 2026

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.