کوہاٹ:کوہاٹ میں ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر رات گئے لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دس سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔
دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حملے میں لکی مروت کا رہائشی ایک عام شہری نور محمد بھی شہید ہو گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ

