ملتان : ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد سینیٹر رانا محمودالحسن گروپ نے مسلم لیگ ن کو الوداع کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اور پیپلز پارٹی کی جانب سے رانا اقبال سراج کو پی پی 220 کا ٹکٹ دیا جائے گا جبکہ رانا طاہر شبیر کو پہلے ہی پیپلز پارٹی کی جانب سے پی پی 222 کا ٹکٹ جاری کیا جا چکا ہے۔
ملتان سے اتنے بڑے گروپ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہنگامی بنیاد پر ملتان پہنچے اور سینیٹر رانا محمودالحسن چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین مختصر دورے پر اچانک جمعہ کی شام ملتان پہنچ گئے۔ ملتان ائیر پورٹ پر ان کااستقبال سابق صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی نے کیا۔ اس کے فورا بعد وہ بلاول ہاٶس روانہ ہوگئے۔ وہاں ملتان سے دو مرتبہ ایم این اے بننے والے مسلم لیگ کے راہنما رانا محمود الحسن سے ملاقات کی ۔
فیس بک کمینٹ

